فلم ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ شرمین سیگل ماں بننے والی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مشہور بھارتی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ شرمین سیگل کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔
شرمین نے سال 2023ء میں بزنس مین امان مہتا کے ساتھ شادی کی تھی۔
یاد رہے کہ شرمین سیگل مشہور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں جو 2024ء میں او ٹی ٹی سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اپنے کردار کے باعث مشہور ہوئی تھیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شرمین سیگل جَلد ہی ماں بننے والی ہیں۔
دوسری جانب بھارتی صحافی وکی لالوانی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ فلمساز دیپک سیگل اور بیلا بھنسالی سیگل کی بیٹی شرمین سیگل اور ان کے شوہر امان مہتا جَلد والدین بننے والے ہیں۔
صحافی کا کہنا ہے کہ اداکارہ بظاہر حاملہ ہیں اور ان کے یہاں کسی بھی وقت بچے کی آمد متوقع ہے اور یہی وجہ ہے کہ احمد آباد کی رہائشی شرمین ممکنہ طور پر اپنی ڈیلیوری کے لیے ممبئی میں موجود ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دلجیت دوسانجھ کس پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے؛ مشہور گانا بھی گنگنایا
سُر سنگیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتیں اور پاکستانی گلوکاروں کی صلاحیتوں کا معترف دنیا کا ہر بڑا سنگر ہے۔
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ مقبول گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی ایک پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے اور ان کا گانا بھی گنگنایا۔
دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں سجاد علی کا مشہور گانا "راوی" چل رہا تھا اور بھارتی گلوکار اس گانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
پاکستان اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے دلجیت کے اس عمل کو سرحدوں سے بالاتر ہوکر فن کی عزت قرار دیتے ہوئے خوب سراہا۔
دلجیت دوسانجھ ان دنوں خبروں میں ہیں اپنی نئی فلم "سردار جی 3" کے باعث جس میں اُن کے ساتھ پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر جلوہ گر ہوئیں۔
فلم کی ریلیز کے بعد بھارت میں کچھ حلقے دلجیت کو پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
دلجیت نے تنقید کا بھرپور جواب دیا اور کہا کہ فلم کی شوٹنگ تو فروری میں مکمل ہوچکی تھی اُس وقت تو سب نارمل تھا اب اچانک اتنا شور کیوں؟
ویسے یہ سب تنازعات ایک طرف، دلجیت اور ہانیہ کی جوڑی کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
"سردار جی 3" نے بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک میں 27 جون کو ریلیز کے بعد باکس آفس پر زبردست بزنس کیا ہے۔