پنجاب میں پہلی صوبائی ایئر لائن ‘ایئر پنجاب’ اور بلٹ ٹرین کا پراجیکٹ خصوصی اجلاس میں پیش کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ‘ایئر پنجاب’ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی بلٹ ٹرین پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی۔

‘ایئرپنجاب’ کے لیے فوری طور پر 4 ایئر بس لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب ایئر لائن کے قیام کی تجویز زیر غور ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

ابتدائی طور پر ‘ایئر پنجاب’ اندرون ملک ڈومیسٹک پروازیں شروع کرے گی جبکہ ایک سال کا پیریڈ مکمل ہونے کے بعد بیرون ملک پروازیں بھی شروع کر سکے گی۔

 ‘ایئر پنجاب’کے لیے جدید ترین طیارے لیز پر لینے کے لیے فوری انتظامات کا حکم جاری کردیا گیا ہے جبکہ ایئر پنجاب’ کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کے لیے ضروری انتظامات کی ہدایت بھی کی گئی۔

اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک پہلی بلٹ ٹرین کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بلٹ ٹرین کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی کے سفر کا دورانیہ تقریباً اڑھائی گھنٹے تک رہ جائے گا۔

پاکستان ریلوے کے اشتراک سے تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے لیے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کو پاکستان ریلوے سے اشتراک کار کا ٹاسک سونپ دیا جبکہ بلٹ ٹرین پراجیکٹ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے آپشن پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے مزید 6 روٹس پر ہائی سپیڈ ٹرین کے لیے پلان طلب کیا گیا۔ لاہور سے شاہدرہ اور نارووال، لاہور سے رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک ہائی سپیڈ ٹرین چلے گی۔

یہ بھی پڑھیے: دبئی اور ابوظہبی کے درمیان بلٹ ٹرین چلنے کے لیے تیار، رفتار کیا ہوگی؟

اس کے علاوہ قلعہ شیخوپورہ، جڑانوالہ سے شور کوٹ تک، شور کوٹ سے جھنگ اور جھنگ سے سرگودھا، لالہ موسیٰ سے سرگودھا براستہ ملکوال ہائی سپیڈ ٹرین چلائی جائے گی۔

فیصل آباد سے چک جھمرہ اور شاہین آباد تک ہائی سپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور ییلو لائن اور ماس ٹرانزٹ لائن گوجرانوالہ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ سٹڈی 30 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی، گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ لائن کی پراجیکٹ سٹڈی کے لیے 15جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی جبکہ اجلاس میں ای-ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئر پنجاب بلٹ ٹرین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئر پنجاب بلٹ ٹرین ہائی سپیڈ ٹرین مریم نوازشریف ایئر پنجاب ایئر لائن اجلاس میں بلٹ ٹرین لاہور سے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کی پہلی” بجلی پیدا کرنے والی” سڑک تیار

پاکستان کی پہلی” بجلی پیدا کرنے والی” سڑک تیار کرلی گئی ، ساڑھے چار کلومیٹر سائیکل ٹریک اور خوبصورت جھیل شہریوں کے لئے مسحورکن ثابت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پاکستان کی پہلی” بجلی پیدا کرنے والی” سڑک تیارکرلی گئی، چار اعشاریہ پانچ کلومیٹر طویل سڑک کا نام روٹ فورٹی سیون رکھا گیا ہے۔ساڑھے چار کلومیٹر سائیکل ٹریک اور خوبصورت جھیل شہریوں کے لئے مسحورکن ثابت ہو گی۔

سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا روٹ اتوار کے روز عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ہائی ٹیک اور اسمارٹ سڑک کو سی بی ڈی نے تقریباً 9 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے، جو لاہور کے مصروف ترین علاقوں کلمہ چوک، فیروز پور روڈ، گلبرگ ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ کو آپس میں جوڑے گی۔

ہائی ٹیک سڑک پر ایک طویل فلائی اوور، پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کیلئے الگ لائنز، بارشی پانی کے لئے خاص ڈرینج سسٹم نصب کیا گیا ہے ۔روٹ 47 پر سولر پینلز نصب ہیں جو ناصرف پیدل چلنے والوں کو سایہ فراہم کریں گے بلکہ 1.5 میگا واٹ تک بجلی بھی پیدا کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اتوار کو اس سڑک کا افتتاح کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں ہائی اسپیڈ ٹرینیں دوڑیں گی؛ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • ‘دی ریزسٹنس فرنٹ’ کی پہلگام حملے میں ملوث ہونے کی تردید، بھارت کا دعویٰ جھوٹا قرار دیا
  • ’ایئر پنجاب‘ پراجیکٹ اور بلٹ ٹرین چلانے کی منظوری
  • اہلِ پنجاب کیلیے بڑی خوشخبری؛ ایئرلائن اور بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایئر پنجاب، لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین منصوبوں کی منظوری دیدی
  • صوبائی حکومت نے ایئر پنجاب پراجیکٹ اور بلٹ ٹرین چلانے کی منظوری دیدی
  • پنجاب حکومت نے بلٹ ٹرین اور ایئر لائن چلانے کا اعلان کردیا
  • پاکستان کی پہلی” بجلی پیدا کرنے والی” سڑک تیار