مودی حکومت یاد رکھے ،پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھارتی سیاستدان کی حکومت کو وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
مودی حکومت یاد رکھے ،پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھارتی سیاستدان کی حکومت کو وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز
ممبئی(آئی پی ایس )مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے خود ساختہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد جہاں مودی سرکار پاکستان دشمن اقدامات پر اندھا دھند آگے بڑھ رہی ہے، وہیں خود بھارتی سیاسی رہنما بھی انتباہ دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے مودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گا اور ہر اقدام کا بھرپور جواب دے گا۔شرد پوار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ آج ہم کوئی بھی فیصلہ لے سکتے ہیں، لیکن کل پاکستان بھی ردعمل دے گا میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان خاموشی اختیار کرے گا۔
ان کے اس بیان نے بھارتی حکمرانوں کے جنگی جنون اور عاقبت نااندیش فیصلوں پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر پاکستان پر جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، واہگہ اٹاری بارڈر بند کردیا اور پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت نے پاکستان میں موجود اپنے سفارتی عملے کو بھی محدود کر دیا ہے۔تاہم پاکستان نے بھارتی جارحیت کا نہایت مدلل اور بھرپور جواب دیتے ہوئے نہ صرف شملہ معاہدہ معطل کرنے کا انتباہ جاری کیا بلکہ بھارت کے ساتھ تمام تجارتی روابط ختم کرتے ہوئے اپنے فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کر دی ہے۔ پاکستانی اقدام نے بھارت کو شدید معاشی اور سفری دبا میں مبتلا کر دیا ہے۔
شرد پوار نے پاکستانی فضائی حدود کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اعتراف کیا کہ تقریبا تمام پروازیں جو یورپی ممالک کی طرف جاتی ہیں، پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ اگر یہ راستہ بند ہو جائے تو ہوائی سفر نہایت مہنگا ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جب 2019 میں پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کی تھی تو بھارتی ائیرلائنز کو تقریبا 700 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔شرد پوار نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس دہشت گردی کے خاتمے کے دعوے کیے جا رہے تھے، پہلگام کا واقعہ ان دعوں کی قلعی کھول دیتا ہے اور یہ سیکیورٹی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود، پاکستان نہ صرف اپنے دفاع میں پرعزم ہے بلکہ سفارتی میدان میں بھی بھارت کو بے نقاب کر رہا ہے۔ بھارتی سیاستدانوں کی خود اپنے ملک کی حکومت پر تنقید اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ پاکستان سچائی کی راہ پر گامزن ہے اور بھارت اپنی جھوٹی چالاکیوں میں بری طرح پھنس چکا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، فواد چوہدری اور عدنان سمیع کے درمیان لفظی جنگ،دلچسپ جملے بازی پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، فواد چوہدری اور عدنان سمیع کے درمیان لفظی جنگ،دلچسپ جملے بازی ٹرمپ انتظامیہ غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی انڈس واٹر کمیشن نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کردیا چھٹا ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس ، لاہور ٹورازم کیپٹل 2027 قرار،وزیر اعلی پنجاب کا خیر مقدم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت فالس فلیگ آپریشن ، مودی سرکار کا مسلمانوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ، منظم انداز میںمہم جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مودی حکومت
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ بیان کے مطابق اس یونٹ سے وابستہ ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ اڈے کے فضائی ٹریفک کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان پہنچا۔ پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی جارح کو سزا دینے کے سلسلے کی کڑی ہے اور امریکی فوج کی ان کارروائیوں کا جواب ہے، جن میں جمعرات کی صبح امام حسینؑ کے روضے کی جانب جانے والے زائرین کے راستے کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق امریکی حملے میں عراق کی سرحد پر واقع شلمچہ بارڈر کراسنگ پر دو افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں برطانیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف استعمال ہونے والا برطانوی اڈہ جائز ہدف تصور ہو گا۔ بیان کے مطابق امریکی فوج نے گزشتہ روز بحرِ ہند میں موجود اپنے بحری بیڑے کے کروز میزائل ختم ہونے کے بعد برطانیہ کے فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے ایک بار پھر ایرانی وزارتِ خارجہ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کے لیے استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔ بیان کے اختتام پر برطانیہ کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ خطے کے عوام کی مشکلات کی بنیادی ذمہ دار ہے اور اسلامی ممالک کی تقسیم، قتلِ عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام، فلسطین پر قبضے کی منصوبہ بندی اور اسرائیل کے قیام میں اس کا کردار تاریخ کا حصہ ہے۔ بیان میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ برطانیہ نے ایران کے خلاف حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہی ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی تھی، جس کے تحت امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی حملوں کی تیاری کے لیے برطانوی فوجی اڈوں اور تنصیبات کے استعمال کی اجازت دی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ان حملوں کی تیاری یا ان پر عمل درآمد میں کسی بھی قسم کا تعاون جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت کے مترادف ہوگا۔