جوہری مذاکرات: ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور مکمل
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور عمان میں اختتام پذیر ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے مسقط میں عمانی ثالثوں کے ذریعے قریباً 6 گھنٹے تک بات چیت کی۔ اور دونوں فریقین نے گفتگو کو تعمیری قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق
عمانی وزیر خارجہ بدر البوسیدی نے کہاکہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، آئندہ کی اعلیٰ سطح میٹنگ 3 مئی کو شیڈول ہے۔
ایران اور امریکا کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات سے قبل ممکنہ جوہری معاہدے کی خاطر ایک فریم ورک ڈیزائن کرنے کے لیے مسقط میں ماہرین کی سطح پر بالواسطہ بات چیت بھی ہوئی۔
مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دینے والے ایک ایرانی اہلکار نے قبل ازیں میڈیا کو بتایا کہ ماہرین کی سطح کے مذاکرات مشکل، پیچیدہ اور سنجیدہ تھے۔
ایران نے اپنی طرف سے یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ پابندیوں میں ریلیف حاصل کرنے کے خواہاں ہے کیونکہ اس کی معیشت مسلسل متاثر ہو رہی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عمان میں صحافیوں کو بتایا کہ ایران غیر منصفانہ پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم ہے اور اپنے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کے بارے میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔
ٹرمپ نے ایک روز قبل ٹائم میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ میرے خیال میں ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں، لیکن انہوں نے سفارت کاری میں ناکامی کی صورت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دہرائی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس ہفتے کہا تھا کہ ایران کو ایک معاہدے کے تحت یورینیم کی افزودگی کو مکمل طور پر روکنا ہو گا، اور اپنے واحد جوہری توانائی پلانٹ، بوشہر کو ایندھن کے لیے ضروری افزودہ یورینیم درآمد کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں مذاکرات سے قبل امریکا کا مزید ایرانی اداروں کیخلاف پابندیوں کا اعلان
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہونے والے مذاکرات کے بعد ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کی امید ظاہر کی تھی، اور کہا تھا کہ روم میں ہونے والی بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی۔ اور دونوں ممالک نے جوہری معاہدے کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران جوہری مذاکرات ڈونلڈ ٹرمپ عمان واشنگٹن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا ایران جوہری مذاکرات ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن وی نیوز جوہری مذاکرات مذاکرات کا امریکا کے کرنے کے کے لیے
پڑھیں:
تہران کاایٹمی تنصیبات زیادہ قوت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنےکا اعلان
تہران (ویب ڈیسک )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔جوہری توانائی تنظیم کے دورے کے موقع پر مسعود پزشکیان نے واضح طور پر کہا کہ عمارتوں اور کارخانوں کو تباہ کرنے سے ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں ہے، تہران اپنی جوہری تنصیبات کو زیادہ قوت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ایرانی جوہری پروگرام سویلین مقاصد کے لیے ہے۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل جنگ کے دوران امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو بنکر بسٹر بموں سے تباہ کر دیا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کی تو انہیں دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔