’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی نڈر اور بے باک اداکارہ شروتی ہاسن اپنی نجی زندگی کے معاشقوں کے باعث بھی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے ان سوالوں کا بھی بڑے پر وقار انداز میں جواب دیا جن میں لوگ ان سے یہ پوچھتے ہیں: ’’اب یہ کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘
اداکارہ شروتی ہاسن ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر کھل کر بات کرتی آئی ہیں۔ چاہے رشتوں کی اونچ نیچ ہو یا دل شکستگی کا قصہ، شروتی نے کبھی اپنے جذبات پر پردہ نہیں ڈالا۔ جب شروتی سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اپنی زندگی میں کسی چیز پر افسوس ہے تو انہوں نے بے ساختہ جواب دیا، ’’میں نے کچھ لوگوں کو انجانے میں دکھ پہنچایا ہے، جس کا مجھے افسوس ہے۔ باقی معاملات پر میرے پاس کوئی پچھتاوا نہیں۔ میں مانتی ہوں کہ میں کبھی کبھار ایک مسخرہ بنی، لیکن یہ بھی میرا سفر تھا۔ البتہ جن لوگوں کی میرے دل میں خاص جگہ تھی، انہیں تکلیف دینا میری سب سے بڑی ادھوری معافی ہے، جسے میں آج بھی دل سے مانتی ہوں۔‘‘
رشتوں، بریک اپس اور دل ٹوٹنے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے شروتی نے اعتراف کیا کہ کاش وہ کبھی اپنے رشتوں کے اثر میں اتنی نہ آتیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم سب کی زندگی میں ایک ایسا خطرناک سابق ہوتا ہے جس کی یاد تکلیف دیتی ہے، لیکن مجموعی طور پر میں اپنے تمام پرانے رشتوں کو بغیر کسی پچھتاوے کے بند کر چکی ہوں۔‘‘
جب لوگ طنزیہ انداز میں ان سے پوچھتے ہیں کہ ’’یہ کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ تو شروتی بڑی بردباری سے جواب دیتی ہیں، ’’آپ کےلیے یہ محض ایک گنتی ہوسکتی ہے، لیکن میرے لیے یہ ہر اس بار کی کہانی ہے جب میں اپنی چاہی گئی محبت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اس لیے میں اس بات پر شرمندہ نہیں ہوتی.
شروتی نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے رشتوں میں وفادار اور مخلص رہی ہیں۔ اگر کبھی کسی کو چننے سے گریز کیا تو انہیں کسی کو جوابدہ ہونے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ رشتوں کے بکھرنے پر وہ اپنے سابق ساتھیوں کو قصوروار نہیں ٹھہراتیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف
فائل فوٹومشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کلبھوشن پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن کے جرائم کی فہرست بھارت کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھارت کی دہشتگردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف کو پیش کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی...
انہوں نے کہا کہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، شکست کے بعد بھارت اب پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کا خواب دیکھ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جنگ میں بھارت کی شکست کے بعد پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔