پاکستان میں سوزوکی سوئفٹ مہنگی، نئی قیمت نے چکرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں سوزوکی موٹر کمپنی نے سوزوکی سوئفٹ GL MT کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سوزوکی سوئفٹ کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ گاڑی 43 لاکھ 36 ہزار روپے سے 44 لاکھ 16 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ نئی قیمت 26 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوچکی ہے۔
سوزوکی سوئفٹ GL MT پاکستان میں سوزوکی کے مقبول ہچ بیک گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ تاہم اس حالیہ قیمت میں اضافے کا اثر اس کی مارکیٹ میں مسابقت پر پڑسکتا ہے خصوصاً ایسی صورتحال میں جب پہلے ہی پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ اور خراب معاشی حالات کے باعث خریداروں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔
اس سے قبل سوزوکی موٹر پاکستان نے فروری 2025 میں اپنی سب سے چھوٹی گاڑی سوزوکی آلٹو کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا جس کی سوزوکی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تبدیلی نئی خصوصیات کے متعارف ہونے کے باعث کی گئی ہے تاکہ ڈرائیونگ کے تجربے کو بہتر بنایا جاسکے اور حفاظتی معیارات کو یقینی بنایا جا سکے۔
قیمت میں تبدیلی کے بعد سوزوکی نے باقاعدہ طور پر آلٹو کا اپ گریڈ ورژن متعارف کرایا ہے جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ سوئفٹ میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:بڑی خوشخبری ، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان میں ہزار روپے کی قیمت
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔