’یہ میرا اصل نام نہیں‘، جگن کاظمی نے اپنے نام سے متعلق حقائق بیان کردیے
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار و میزبان جگن کاظم کا کہنا ہے کہ ان کا اصل نام مہربانو ہے لیکن وہ جگن کے نام سے مشہور ہو گئیں۔
جگن کاظم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی اور دیگر موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام مہر بانو کاظم ہے لیکن شوبز کی دنیا میں وہ جگن کے نام سے جانی جاتی ہیں کیونکہ ان کے پہلے پراجیکٹ میں ان کا نام جگن چلا گیا اور آج تک یہی نام چلا آ رہا ہے۔
میزبان جگن کاظم کا کہنا تھا کہ ان کے گھر والے اور دوست پیار سے جگن کہتے تھے لیکن اسی نام سے مشہور ہو گئیں اور یہ انہیں آج بھی چبھتا ہے کیونکہ وہ کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ اس نام سے مشہور ہو جائیں۔
جگن نے مزید کہا کہ آج کل لوگ اس قدر بےتکلفی سے بات کرتے ہیں کہ کبھی کبھی یہ فرق نہیں سمجھ آتا کہ وہ کسی سے بڑی ہیں یا چھوٹی؟ ان کا کہنا تھا کہ وہ پرانے خیالات والی خاتون ہیں اس لیے انہیں ’جگن آنٹی‘ یا ’جگن آپی‘ کہا جائے وہ اس بات کا برا نہیں مانیں گی کہ لوگ انہیں عمر میں بڑا سمجھیں۔
واضح رہے کہ جگن کاظم ایک اداکارہ، ماڈل اور اینکر ہیں۔ وہ دو دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔ وہ تقریباً 10 سال سے ایک مارننگ شو کی میزبانی بھی کر رہی ہیں اور حکومت کی جانب سے ایک ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامے جگن کاظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے جگن کاظم جگن کاظم
پڑھیں:
بھارتی باکسر کو بدترین شکست دینے والےعالمی یوتھ چیمپیئن عثمان وزیر کا کراچی میں شاندار استقبال
کراچی:تھائی لینڈ کے شہربنکاک میں 16 ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو بدترین شکست دے کر ناقابل شکست رہنے والے عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر کامیابی حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے اور کراچی ایئرپورٹ پر ان کا شان دار استقبال کیا گیا۔
عالمی یوتھ چیمپیئن عثمان وزیر کی آمد پر کراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جہاں رکن قومی اسمبلی اسد عالم نیازی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، چنیسر ٹاؤن کراچی کے چیئرمین فرحان غنی اور دیگر نے پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔
عثمان وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی باکسر کو ہرا کر پاکستان واپس آیاہوں، بہت خوشی ہے کہ ایک بار پھر کامیابی ملی ہے، مداحوں اور چاہنے والوں کی بھرپور سپورٹ اور تعاون کی وجہ سے کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت نے بھی کافی سپورٹ کیا اور اب میرا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر نے کہا کہ میں بھی پاکستانی ہوں اور میرا بھی حق ہے کہ میری حوصلہ افزائی کی جائے، وزیراعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ میری بھی حوصلہ افزائی کریں، آرمی چیف ہمارے ملک کا فخر ہیں، ان سے بھی امید ہے کہ ضرور حوصلہ افزائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، میں بھی پاکستان کا بیٹا ہوں، میرے لیے میرا ملک پاکستان سب سے پہلے اور علاقہ بعد میں ہے، ملک کا نام روشن کرنے کے لیےکسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔
عثمان وزیر نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، لیاری میں ٹیلنٹ بہت ہے، ان تمام باکسرز کو حکومتی توجہ چاہیے تاکہ وہ بھی آگے بڑھ سکیں، اپنے چاہنے والوں کی بدولت بھارت کو شکست دے کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔
خیال رہے کہ تھائی لینڈ کے شہربنکاک میں 24 اپریل کو منعقدہ فائٹ میں پروفیشنل باکسر 25 سالہ عثمان وزیر نے بھارت کے ایسوارن ساہیتا دورتھی کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا تھا۔
عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 16 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں، 11 فائٹس میں عثمان وزیر نے ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔
گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سکینڈ میں ناک آوٹ کرکے عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔