نریندر مودی ہمیں ڈرائیں نہیں ہم سے ڈریں، سینیٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ نریندر مودی ہمیں ڈرائیں نہیں ہم سے ڈریں۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ لوگ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ڈرامے کا اسکرپٹ اچھی طرح جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان پر جھوٹا اور بے بنیاد الزام ہے، نریندر مودی کے پروپیگنڈے کو لوگ سمجھتے ہیں۔
سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو کوئی یکطرفہ معطل نہیں کرسکتا، بھارت نے کئی بار سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ہمیں ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، وہ ہمیں نہ ڈرائیں بلکہ ہم سے ڈریں، مودی بھارت کو تباہی کی طرف لے کر جارہا ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا بھارت کا پرانا وتیرہ ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو کوئی حق نہیں کہ ہمارے پانی پر ہاتھ ڈالے، مودی سرکار نے پاکستان کے پانی کا ایک قطرہ بھی موڑا تو دشمن کا حملہ سمجھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو پیغام ہے دھمکی بند کریں، بیان واپس لیں، بھارت کے عوام مودی سرکار کے ساتھ نہیں ہیں، پاکستان کو خطے میں عدم استحکام کی کوئی خواہش نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت نے کوئی مہم جوئی کرنے کی غلطی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی
سٹی42: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کرنے کی غلطی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی۔
طلال چوہدری نے کہا، موجودہ صورتحال میں پاکستانی میڈیا کا ذمہ دارانہ کردار قابل تحسین ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو پاکستانی میڈیا نے واپس دھکیل دیا ہے۔ بھارت میں سوشل میڈیا پر اب فالس فلیگ آپریشن پر کڑی تنقید ہو رہی ہے۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
طلال چوہدری نے کہا، مودی کی پوری سیاست مسلمان دشمنی اور مذہبی انتہا پسندی پر مبنی ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن مودی کی پہلی واردات نہیں ہے، پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی کے بطور وزیراعلیٰ گجرات مسلمانوں پر مظالم دنیا ابھی بھولی نہیں ہے، بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے، مودی سرکار کی تمام تر قانون سازی مسلمان دشمنی پر مبنی رہی، آج دو قومی نظریے کا ایک ایک حرف سچ ثابت ہو رہا ہے۔
لاہور: سی سی ڈی کے 3 مبینہ مقابلوں میں بدنام زمانہ ملزمان مارے گئے
طلال چوہدری نے کہا پہلگام فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان کا پانی بند کرنے کا بہانہ بنایا گیا۔ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اعلان مودی کی سیاست بڑھک ہے، عملاً بھارت پاکستان کے پانی کا ایک بوند بھی نہیں روک سکتا۔ پاکستان کا پانی روکنے کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار نے دریا میں پانی چھوڑ دیا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا، مودی کی پہلگام فالس فلیگ آپریشن جیسی وارداتوں کا مقصد اپنی نفرت کی سیاست کو دوام بخشنا ہے، امید ہے بھارت کسی قسم کی غلطی نہیں کرےگا، ہم امن چاہتے ہیں لیکن کمزور نہیں، نہ ہی ڈرتے ہیں۔ توقع رکھنا چاہئے کہ بھارت پاکستان پر حملے کی کسی صورت غلطی نہیں کرےگا، اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پھر پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی۔
گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی
طلال چوہدری نے کہا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔
Waseem Azmet