حکومت پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلائے، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
سینیٹرفیصل واوڈا نے حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس جمہوری اور لیڈر ہونے کا موقع ہے ،حکومت پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلائے،جب ملک کی بات ہو تو ہم سب کو یکجا ہوناچاہیے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہیں انہیں ایک جگہ بٹھائیں ،میں کسی کو یہ نہیں کہہ رہا کہ کسی کو معاف کر دیں ، میں یہ نہیں کہہ رہا کوئی کسی کا کیس بند کر دے۔
فیصل واوڈانے کہاکہ کسی نے9مئی کیا 10مئی کیا یہ ہمارے گھر کا معاملہ ہے،ہمارے گھر کا معاملہ ہے اس کو بعد میں دیکھ لیں گے ،جب کوئی باہر سے ہمارے گھرمیں دیکھے گا تو سب ایک ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے دہشت گردی کی ہے،معاہدے پر دونوں ممالک کے دستخط موجود ہیں،بھارت معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا،پورا پاکستان اپنی فوج کے ساتھ کھڑاہے۔
انہوں نے کہاکہ بل کلنٹن آئے تو ڈرامہ ہوا اور اب امریکا کا وفد آیا تو یہی ڈرامہ ہے ،ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتےہیں، بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو پھر اس کو بھرپور جواب دیں گے،نلکے کا پانی تو ہے نہیں کہ آپ موڑیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں: عرفان صدیقی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے آپس میں جو مرضی سیاسی اختلافات ہوں، ملک کے دفاع کے لئے ہم سب ایک ہیں، پاکستان بھارت جیسے منہ زور فرعونوں کا مقابلہ کرنا جانتا ہے۔
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ بھارت نے پہلگام حملے کے فوراً بعد الزام پاکستان پر لگا دیا لیکن اس بار دنیا نے بھارت کے جھوٹ کا ساتھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہاکہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، کیوں کہ اس میں ورلڈ بینک ثالث ہے جبکہ دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جگہ جگہ ناکوں اور چوکیوں کے باوجود اتنا بڑا واقعہ ہو جانا سوالیہ نشان ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر سات کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے۔
عرفان صدیقی نے کہاکہ بھارت کا مو¿قف ہے چار افراد آئے انہوں نے سیاحوں کا انٹرویو کیا اور پھر لوگوں کو مار کر چلے گئے، پہلگام واقعے پر دنیا نے بھارت کے جھوٹے مو¿قف کا ساتھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہاکہ بھارت سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی تاہم پاکستان اپنا بھرپور دفاع کرےگا۔
سہیل عدنان نے مورگن ریچ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2025کا ٹائٹل جیت لیا
مزید :