پہلگام واقعے میں مودی سرکار کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی قلعی کھل گئی اور خود بھارتی ارکان اسمبلی بھی حکومت پر پھٹ پڑے۔

پہلگام حملے ہوتے ہی اپنی ناقص سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کے لیے ہٹ دھرم مودی نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کردیا تھا۔

جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، مودی کے اس سفید جھوٹ کو بھی خود بھارت میں تسلیم نہیں کیا گیا اور ملک کے اندر سے ہی آوازیں اُٹھنے لگی ہیں۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار نے بھی مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پہلگام فالس فلیگ حملے پر سخت سوالات اُٹھا دیئے۔

رکن اسمبلی وجے ودتیوار نے سوال کیا ہے کہ پہلگام واقعہ کی ذمہ داری کس کی ہے؟ یہ ذمہ داری تو سرکار کو لینی چاہئے۔

 

انھوں نے مزید کہا کہ پہلگام میں27 لوگوں کی جان گئی، مودی سرکار کی سیکیورٹی کیوں نہیں تھی؟ 

وجے ودتیوار نے کہا کہ حملہ آور 200 کلومیٹر تک اندر کیسے گھس آئے،ہماری انٹیلی جنس کیا کر رہی تھی؟

کانگریس رہنما وجے ودتیوار کہا کہ ان سوالوں کا جواب ڈھونڈنے کے بجائے یہاں بر بات ہوتی ہے تو یہ کہ دہشتگردوں نے مذہب پوچھ کر مارا۔

رکن اسمبلی وجے ودتیوار نے سوال کیا کہ کیا دہشتگرد کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ وہ مقتولین سے پوچھے کہ تمہارا مذہب کیا ہے؟

وجےودتیوار نےمودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے میں حکومت کی ناکامی اور انٹیلیجنس فیلئیر پر کوئی بات نہیں کرتا صرف عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وجے ودتیوار نے مودی سرکار

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن