زیارت، سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی، چوتیر سے سات افراد کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ لاشیں زیارت کے علاقے چوتیر سے ملی ہیں، جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا، جہاں انکی شناخت کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع زیارت میں سات نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ لاشیں زیارت کے علاقے چوتیر سے ملی ہیں، جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی شناخت کی جائے گی۔ دوسری جانب لاشیں ملنے کے بعد مقامی افراد نے احتجاج شروع کرتے ہوئے زیارت چوتیر شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ چوتیر ایک پرامن علاقہ ہے، جہاں کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے لیے انتظامیہ مظاہرین سے بات چیت کر رہی ہے۔
دوسری جانب متعدد مقامی ڈیجیٹل خبر رساں ادارے سی ٹی ڈی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ زیارت میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا ہلاک کیا ہے۔ پولیس یا حکومت کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم متعدد خبر رساں ادارے سی ٹی ڈی ذرائع کا حوالہ دے رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
تربت: بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد
بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے بلیدہ سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلیدہ کے پہاڑی علاقے جاڑین سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
چاروں نوجوان مقامی بتائے جاتے ہیں جو 5 روز قبل قریبی پہاڑی علاقے میں پکنک منانے گئے تھے اور لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش جاری تھی۔
واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔