لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی جس کے باعث ارشد خان چائے والا  کی شہریت سے متعلق معاملہ لٹک گیا جب کہ دوران سماعت آئی ایس آئی اور آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے سماعت کی، دوران سماعت نادرا نمائندہ نے ارشد خان بابت مزید رپورٹ پیش کرنے کی مہلت مانگی جو منظور ہوگئی۔

ارشد چائے والا کے وکیل نے بھی مزید جواب کیلئے التوا کی درخواست کی جو منظور کر لی گئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد تنولی سرکار کی طرف سے پیش ہوئے۔

عدالتی حکم پر آئی ایس آئی اور آئی بی نے ارشد کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی، رپورٹ کے مطابق ارشد چائے والا کا پہلے نام زر خان ولد باز محمد خان ہے۔

پٹیشنر کے مطابق ارشد خان چائے والا 1999 کو اسلام آباد علاقہ شاہ اللہ دتہ میں پیدا ہوا، ابتدائی تعلیم گورنمنٹ اسکول شاہ اللہ دتہ میں ہی حاصل کی، والد باز خان 1984 کا پاکستانی پاسپورٹ بنا، 1989 میں سعودی عرب مزدوری کے لیے گیا۔

پٹیشن میں کہا گیا کہ ارشد خان 17 سال عمر سے اتوار بازار اسلام آباد چائے اسٹال لگاتا ہے، ارشد کا 2017 میں نادرا شناختی کارڈ اور 2016 میں پاسپورٹ بنا، نادرا ۔پاسپورٹ آفس نے تمام ڈاکومنٹس چیک کر کے آئی ڈی کارڈ اور پاسپودٹ بنایا۔

پٹیشن میں کہا گیا کہ آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے سے سائل کا چائے کا بزنس تباہ ہوگیا، ارشد چائے والا عالمی مشہوری سے سوشل میڈیا سے پاکستان کو بھاری زر مبادلہ بھی ملا۔

پٹیشن میں مزید کہا گیا کہ ارشد خان چائے والا نا کبھی افغانستان گیا نا افغان شناختی کارڈ پاسپورٹ ہے، غریب فیملی کا فرد ہے، 1978 سے قبل کی پراپرٹی رجسٹری مانگی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارشد چائے والا کارڈ اور

پڑھیں:

کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا

 کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔یاد رہے کہ دلہا اپنی شادی کے دن تیار ہونے کیلئے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔جہانزیب کی پراسرار گمشدگی سے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے، ہم اس وقت کوئی تفصیل فراہم نہیں کرسکتے، جہانزیب ابھی بات کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
  • ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا معاملہ، تمام بلاک کردیے، ڈی جی کا دعویٰ
  • ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر سے ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا انکشاف
  • پاسپورٹ دفاتر سے ہزاروں پاسپورٹس چوری ہونے کا انکشاف
  • مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا
  • جرمنی میں اسلام مخالف ریلی میں چاقو حملہ کرنے والے افغان شہری کو عمر قید کی سزا
  • کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
  • جعلی کمپنیوں والا فراڈ گروہ گرفتار
  • 15 لاکھ آسٹریوئ شہری خطرے میں: سمندر کی سطح میں خطرناک اضافے کی پیشگوئی
  • وقف سیاہ قانون کے ختم ہونے تک قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رہیگی، مولانا ارشد مدنی