فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی: بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ کی چھٹی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
نئی دہلی : بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پہلگام کے مقام پر مبینہ فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کا ملبہ بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار پر ڈال دیا گیا۔ مودی سرکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جنرل کمار کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔
بھارتی وزارت دفاع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی 2025 کو بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کی کمان سنبھالیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل کمار نے پہلگام آپریشن کی ناکامی کے بعد پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مزید مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا، جو مودی حکومت کی پالیسیوں سے کھلا اختلاف تھا۔ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے اس انکار کو اپنی پالیسیوں کے خلاف بغاوت تصور کرتے ہوئے فوری طور پر کمان میں تبدیلی کا فیصلہ کیا۔ بھارتی میڈیا اور سیکیورٹی حلقوں میں یہ خبر ایک بڑے جھٹکے کے طور پر لی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی 7 لاکھ سے زائد فورسز، نیم فوجی دستے، پولیس اور انٹیلیجنس ادارے اس واقعے کے دوران کوئی واضح کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ انٹیلیجنس فیلیر اور سیکیورٹی پلاننگ کی خامیوں کو چھپانے کے لیے حکومت نے تمام تر ذمہ داری فوجی قیادت پر ڈال دی۔
سیاسی و عسکری تجزیہ کاروں کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد مودی سرکار شدید دباؤ کا شکار ہے اور اب اس ناکامی کو چھپانے کے لیے اعلیٰ سطحی عہدوں پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس دوران 4 دہشتگرد مارے گئے، یہ دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ دہشتگردوں کے خاتمےکے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشتگردی مہم جاری رکھیں گے تاکہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا ناسور مکمل ختم کیا جاسکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسوڈان میں جنگی جرائم کا خدشہ، عالمی فوجداری عدالت کا سخت انتباہ معرکۂ 1948؛ گلگت بلتستان کی آزادی کی داستانِ شجاعت، غازی علی مدد کی زبانی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کا 13 برس سے زیر التواء نیا بلاک تکمیل کے قریب پاکستان اور رومانیہ کا بحری تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد؛ سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم