مودی نے سیاسی فائدہ کے لیے دفعہ 370 کو منسوخ کیا، غلام میر
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
ذرائع کے مطابق کشمیر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے مایوسی کا اظہار کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کو سات سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ علاقے کی صورتحال اب بھی سنگین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما غلام احمد میر نے دفعہ 370 کی منسوخی کے پس پردہ مودی حکومت کے مذموم عزائم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کشمیریوں کی مزاحمت ختم کرنے سے زیادہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش تھا۔ ذرائع کے مطابق کشمیر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے مایوسی کا اظہار کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کو سات سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ علاقے کی صورتحال اب بھی سنگین ہے۔ غلام میر نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے نہیں بلکہ سیاسی فائدے کیلئے اقدامات کئے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بھارت کے پاکستان پر حملے کی صورت میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہوں گی، سراج الدین
جماعت اسلامی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو اچھی طرح ذہین نشین کرنا چاہیئے کہ اس وقت پاکستان عالم اسلام کا مضبوط ایٹمی قوت سے لیس ملک ہے جس کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے سے قبل بھارت کو سو بار سوچنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز قبائلی رہنماء اور جماعت اسلامی باجوڑ کے نائب امیر سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کے زریعے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، مودی سرکار کو اچھی طرح ذہین نشین کرنا چاہیئے کہ اس وقت پاکستان عالم اسلام کا مضبوط ایٹمی قوت سے لیس ملک ہے جس کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے سے قبل بھارت کو سو بار سوچنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی حاجی سراج الدین خان نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل اشتعال نگیزبیان بازی اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روکنے کی بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کے زریعے خطے کے پرامن ماحول کو میدان جنگ میں تبدیل کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے جس کے خلاف پاکستان کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں اپنے تمام تر اندرونی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کے لئے ساری عمر پڑی ہے اور اس وقت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں دفاع وطن کے لئے پوری طرح متحد ہیں، اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ جدوجہد کرتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریں گی۔