بے نظیر انکم کے تحت ایک ہی بچے کیلیے دو ماوں کو ادائیگی کے 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ہی بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایک بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگیوں کا آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔
آڈٹ بریف میں بتایا گیا کہ ایک ہی بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگی کے 2 ہزار 312 کیسز رپورٹ ہوئے، اس مد میں بینظیر انکم کے تحت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔
آڈیٹر جنرل پاکستان نے بتایا کہ یہ رقوم بچوں کو تعلیمی وظائف کے تحت کیش میں دی گئیں۔
آڈٹ بریف کے مطابق ایک ہی بچے کے بے فارم کے ساتھ مختلف ماؤں کو منسلک کیا گیا، آڈٹ کی نظر میں فنڈز کی ادائیگی کو مشکوک اور بے ضابطہ تھی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دوبارہ ڈی اے سی میں معاملہ نمٹانے کی ہدایت کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو ادائیگی ایک ہی بچے ماؤں کو بچے کے کے تحت
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کے کیسز: غیر حاضر ملزمان وارنٹ جاری
—فائل فوٹواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیے۔
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیسز کی سماعت ڈیوٹی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ ملزمان کے وکلاء زاہد بشیر اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمہ میں کوئی ملزم پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 22 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔
تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں 21 ملزمان پیش ہوئے، اس کیس میں چالان کے نقول تقسیم کرنے کے بعد سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔