2025-04-29@15:26:59 GMT
تلاش کی گنتی: 50

«ایک ہی بچے»:

    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ہی بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایک بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگیوں کا آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ بریف میں بتایا گیا کہ ایک ہی بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگی کے 2 ہزار 312 کیسز رپورٹ ہوئے، اس مد میں بینظیر انکم کے تحت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ آڈیٹر جنرل پاکستان نے بتایا کہ یہ رقوم بچوں کو تعلیمی وظائف کے تحت کیش میں دی گئیں۔  آڈٹ بریف کے مطابق ایک...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی اہلیہ سنجنا گنیشن نے انٹرنیٹ پر اپنے بیٹے پر کی جانے والی بے رحمانہ ٹرولنگ کے خلاف بھرپور آواز بلند کی ہے۔ آئی پی ایل کے ایک حالیہ میچ میں، جہاں ممبئی انڈینز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو شکست دی، وہاں سوشل میڈیا کا میدان بھی گرم رہا۔ بمراہ اور سنجنا کے ننھے بیٹے انگد کے معصوم تاثرات پر بنائے گئے مذاق نے ماں کے دل کو چیر کر رکھ دیا۔ میچ کے دوران جب کیمرے نے انگد کے چہرے پر پڑنے والے تاثرات کو قید کیا، تو کچھ صارفین نے اس معصوم بچے کا مذاق اڑانے میں ذرا بھی تامل نہ کیا۔ جواباً، سنجنا گنیشن نے انسٹاگرام پر ایک...
    دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور خلائی تسخیر کے خواب دیکھنے والے ایلون مسک کے بارے میں ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اب تک یہ مانا جاتا تھا کہ ایلون کے 14 بچے ہیں، لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق ان کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، شاید 100 سے بھی زیادہ! دی اٹلانٹک کی مصنفہ الزبتھ برونگ نے پوڈکاسٹ ’’سینیٹی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کے بچوں کی اصل تعداد 14 سے کہیں بڑھ کر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وال اسٹریٹ جرنل کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسے ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے جن کے مطابق مسک کے بچوں کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) اگر آپ والدین ہیں اور اپنے بچے کا ب فارم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اب آپ کو نادرا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔ نادرا نے ب فارم کے حصول کیلئے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا ہے، جس سے ایک سال تک کے بچوں کیلئے باآسانی گھر بیٹھے درخواست دی جا سکتی ہے۔ نادرا کی نئی سروس کے تحت اب آپ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے بچے کی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے صرف چند آسان مراحل پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ طریقہ کار: سب سے پہلے Pak-ID ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر اکاؤنٹ بنائیں یا لاگ ان کریں۔ ’درخواست دیں‘ پر کلک کریں اور ’شناختی دستاویز کا اجرا‘...
    دریائے راوی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تینوں بچوں کی لاشیں دریاسے نکال کر ورثا کے حوالے کردیں، ڈوبنے والوں میں نصیب اللہ، امیرحمزہ اور قدرت اللہ شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کا ایک ہی خاندان سے تعلق بتایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے بتایا کہ بچے 5 نمبر ٹی پر کھیلتے ہوئے دریا میں ڈوبے، مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) دریائے راوی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تینوں بچوں کی لاشیں دریاسے نکال کر ورثا کے حوالے کردیں، ڈوبنے والوں میں نصیب اللہ، امیرحمزہ اور قدرت اللہ شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کا ایک ہی خاندان سے تعلق بتایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے بتایا کہ بچے 5 نمبر ٹی پر کھیلتے ہوئے دریا میں ڈوبے، مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔ Post Views: 1
    لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں ایک بچے کے “دو بار پیدا ہونے” کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔20 ہفتوں کی حاملہ آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والی ٹیچر لوسی آئزک نے رحمِ مادر کے کینسر کو دور کرنے کے لیے 5 گھنٹے کا آپریشن کروایا جس کے دوران سرجنوں نے عارضی طور پر ان کا رحم باہر نکال دیا تھا جس میں ان کا بیٹا تھا۔ کینسر کے علاج کے بعد بچے کو رحمِ مادر میں واپس رکھ دیا گیا اور 9 مہینے مکمل ہونے کے بعد صحیح طریقے سے اسکی پیدائش ہوئی۔لوسی اور ریفرٹی نے حال ہی میں سرجن سلیمانی ماجد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سرجری کے ہفتوں بعد جان ریڈکلف اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے...
    یوں تو انسان ایک بار ہی پیدا ہوتا لیکن ایک بچہ ایسا بھی ہے جو 2 بار دنیا میں آیا۔ یہ بھی پڑھیں: جسے شاہین سمجھا تھا وہ تو ’چوزہ‘ نکلا ڈیلی میل کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں تکنیکی اعتبار سے ڈاکٹروں نے اسے دوبارہ پیدا ہونا ہی گرادانا ہے۔ 32 سالہ لوسی آئزک 12 ہفتوں کی حاملہ تھیں جب معمول کے اسکین کے بعد چلا کہ انہیں اووری کا کینسر ہے۔  معالجین نے انہیں متنبہ کیا کہ اگر بچے کی پیدائش تک انتظار کیا گیا تو ان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ خاتون نے ڈاکٹروں کا مشورہ مان لیا اور ان کے حمل کے 20 ویں ہفتے میں آپریشن کیا گیا...
    برطانیہ میں ایک بچے کے "دو بار پیدا ہونے" کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔ 20 ہفتوں کی حاملہ آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والی ٹیچر لوسی آئزک نے رحمِ مادر کے کینسر کو دور کرنے کے لیے 5 گھنٹے کا آپریشن کروایا جس کے دوران سرجنوں نے عارضی طور پر ان کا رحم باہر نکال دیا تھا جس میں ان کا بیٹا تھا۔ کینسر کے علاج کے بعد بچے کو رحمِ مادر میں واپس رکھ دیا گیا اور 9 مہینے مکمل ہونے کے بعد صحیح طریقے سے اسکی پیدائش ہوئی۔ لوسی اور ریفرٹی نے حال ہی میں سرجن سلیمانی ماجد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سرجری کے ہفتوں بعد جان ریڈکلف اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بچہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سے ہاتھ ملانے آتا ہے لیکن وہ ہاتھ ملانے سے انکار کر دیتے ہیں۔ آسٹریلوی اسٹار کے ہاتھ ملانے سے انکار کی ویڈیو بچے نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ان سے سلام کر رہا ہوں اور یہ اپنے اسٹائل دکھا رہے ہیں‘۔   View this post on Instagram   A post shared by Hamza Khan (@chotebhaibadebhai02) ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ زینب علی لکھتی ہیں کہ اس تاریخی بےعزتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ علی حسن لکھتے ہیں کہ میں...
    رانا ثناء اللّٰہ— فائل فوٹو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے، یہ بات وزیرِ اعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے، بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے جو بات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہو جاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پر رد عمل دینے کی ضرورت نہیں۔ رانا ثنا...
    لاہور(نیوز ڈیسک) اگر آپ والدین ہیں اور اپنے بچے کا ب فارم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اب آپ کو نادرا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔نادرا نے ب فارم کے حصول کیلئے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا ہے، جس سے ایک سال تک کے بچوں کیلئے باآسانی گھر بیٹھے درخواست دی جا سکتی ہے۔ نادرا کی نئی سروس کے تحت اب آپ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے بچے کی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے صرف چند آسان مراحل پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ طریقہ کار: سب سے پہلے Pak-ID ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر اکاؤنٹ بنائیں یا لاگ ان کریں۔ ’درخواست دیں‘ پر کلک کریں اور ’شناختی دستاویز کا اجرا‘ منتخب...
    معروف پاکستانی گلوکار بلال مقصود نے محکمۂ صحت کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب مبذول کروائی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک بچے کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ہاتھ اور منہ پر سنہرے رنگ کا پینٹ لگا ہوا ہے۔ بلال مقصود نے لکھا کہ خیابانِ اتحاد، ڈیفنس اور سی ویو پر ایسے کئی بچے نظر آتے ہیں جو چمکدار پینٹ لگا کر گرمی میں سڑکوں پر پرفارم کرتے ہیں۔  انہوں نے خبردار کیا کہ یہ پینٹ اکثر ایلومینیم پاؤڈر یا دیگر خطرناک کیمیکلز سے تیار کیا جاتا ہے جو صحت کے لیے مضر ہیں اور سورج کی روشنی میں زیادہ دیر تک جلد پر رہنے سے جلدی بیماریوں حتیٰ کہ کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔...
    میری دوست کی بیٹی کو آٹزم تھا اور وہ عام بچوں سے مختلف تھی۔ انھیں اس بیماری کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا، لہذا وہ بچی اسکول میں تعلیم حاصل نہ کرسکی۔ والدین کو علاج سے لے کر سماجی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔  آئیے! جانتے ہیں کہ آٹزم کیا ہے۔ آٹزم ایک اعصابی (neurological) اور نشوونما سے متعلق بیماری ہے جو بچوں میں ابتدائی عمر میں ظاہر ہوتی ہے۔ یہ کیفیت انسان کی بات چیت، سماجی روابط، رویوں اور دلچسپیوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ آٹزم ایک ’’ اسپیکٹرم ڈس آرڈر‘‘ (Spectrum Disorder) ہے، یعنی اس کی شدت مختلف افراد میں مختلف ہوتی ہے۔ کچھ افراد معمولی طور پر متاثر ہوتے ہیں جب کہ کچھ کی حالت شدید...
    پاکستان میں روزانہ 27 مائیں اور ایک ماہ سے کم عمر کے 675 بچے صحت کی قابلِ انسداد پیچیدگیوں کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں جس پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان اموات کی روک تھام کے لیے فوری  اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔ ان اموات کی روزانہ تعداد کا مطلب ہے کہ ہر سال 9800 سے زائد مائیں اور 246,300 نوزائیدہ بچے صحت کے قابل تدارک مسائل کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ زچہ و بچہ کی صحت میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل اسی طرح پاکستان میں ہر سال 190,000 سے زائد مردہ بچوں کی  پیدائش کا اندراج ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او...
    گزشتہ رات اچانک موسم خراب ہوگیا اور رات کے پچھلے پہر بہت زیادہ طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔ اچانک بجلی کے جانے سے بہت زیادہ اندھیرا ہوگیا، اس پر افتاد کہ بہت زیادہ شور کے ساتھ بادلوں نے گرجنا شروع کردیا۔ پھر ایک وقت ایسا آیا کہ بہت بڑا دھماکا ہوا اور بجلی کی کڑک سے بچوں کی آنکھ کھل گئی۔ میری چھوٹی بیٹی جس کی عمر 6 سال تھی وہ میرے ساتھ ہی سوئی ہوئی تھی۔ اس بجلی کی کڑک سے وہ زورسے چیخی اور ڈر کے مارے مجھ سے لپٹ کررونے لگی۔ میں نے اسے سمجھایا اور چپ کرایا کہ بجلی بہت دور کڑکی تھی اور یہ اللہ کی طرف سے ہے، اس سے آپ کو کوئی نقصان...
    اجلاس کو بتایا گیا کہ 114416کشمیری بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جن میں سے 24261 شدید غذائی قلت، 69177 عمومی غذائی قلت اور 20978 خون کی کمی کے شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک سینئر سرکاری افسر نے ایک اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ علاقے میں 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بات محکمہ سماجی بہبود کے کمشنر سیکرٹری سنجیو ورما نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری اتل ڈلو کی طرف سے بلائے گئے ایک اجلاس میں بتائی۔ 9 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کو سپلیمنٹری نیوٹریشن اسکیم کا حصہ بنایا گیا ہے اور...
    سنہ 2022 میں دنیا بھر میں 30 لاکھ سے زیادہ بچے اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحم انفیکشنز کے نتیجے میں جان کی بازی ہارگئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات میں کمی کا ’کینگرو مامتا‘ منصوبہ ہے کیا؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق بچوں کی صحت کے 2 سرکردہ ماہرین کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا میں بچے اس مسئلے کا سب سے زیادہ شکار رہے۔ اینٹی مائکروبیل مزاحمت جسے AMR کے نام سے جانا جاتا ہے اس وقت نشوونما پاتا ہے جب انفیکشن کا سبب بننے والے جرثومے اس طرح تیار ہوتے ہیں کہ اینٹی بائیوٹک ادویات مزید کام نہیں کرتی ہیں۔ اس کی شناخت دنیا کی...
    اپنے ایک بیان میں غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیجانب سے تمام سرحدی راہداریوں کی بندش اور اس پٹی میں انسانی امداد بند ہونیکی وجہ سے 2 ملین سے زائد افراد غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر خزانہ "بزالل اسموٹریچ" نے علی الاعلان فلسطینیوں کے خلاف قحط کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں گندم کا ایک دانہ بھی نہیں پہنچے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ قابض صیہونی فوج، غزہ میں انسانی امداد کی بحالی پر غور کر رہی ہے جس پر نتین یاہو کی...
    فلپ لازارینی کا کہنا ہے کہ یونیسیف کے اعداد و شمار کے مطابق جب سے حملے دوبارہ شروع ہوئے ہیں، غزہ میں روزانہ تقریباً 100 بچے جاں بحق یا زخمی ہو رہے ہیں، نوجوانوں کی زندگیوں کو یہ جنگ کم کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یونیسف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد 18 مارچ سے شروع ہونے والے تازہ حملوں میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 100 فلسطینی بچے جاں بحق اور زخمی ہو رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کے سربراہ فلپ لازارینی نے اس صورتِ حال کو خوفناک اور انسانیت پر داغ قرار دے...
    گجرانوالہ: گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے جھلسنے والے خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گجرانوالہ کے علاقے میں گزشتہ دنوں آتشزدگی کا واقعہ  پیش آیا تھا، جس میں جھلسنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے6افراد جاں بحق ہوگئے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 9 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے زندگی کی بازی ہارنے والوں میں 3 بچے اور3 خواتین شامل ہیں۔ آگ سے جھلسنے والے میں تمام افراد لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔ واضح رہے...
    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک بیان میں کہا کہ ان اعداد و شمار میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 23 مارچ کو جنوبی غزہ میں الناصر ہسپتال کے سرجیکل ڈپارٹمنٹ پر حملے میں شہید یا زخمی ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملے میں گذشتہ 10 روز کے دوران کم از کم 322 بچے شہید اور 609 زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک بیان میں کہا کہ ان اعداد و شمار میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 23 مارچ کو جنوبی غزہ میں الناصر ہسپتال کے سرجیکل ڈپارٹمنٹ پر حملے میں شہید یا زخمی ہوئے تھے۔ یونیسف نے...
    ریاض احمدچودھری غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں 2016اور 2022کے درمیان5,400سے زائد بچے لاپتہ ہوگئے ہیں جن میں سے 1500سے زائد کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2016میں 1070بچے لاپتہ ہوئے جن میں 589لڑکے اور481لڑکیاں شامل تھیں۔2017 میں کل 725 بچے لاپتہ ہوئے جن میں 431لڑکے اور 294لڑکیاں شامل تھیں۔ 2018میں 800بچے لاپتہ ہوئے جن میں 384لڑکے اور 416 لڑکیاں شامل تھیں۔ 2019میں کل 661بچے لاپتہ ہوئے جن میں 306لڑکے اور 355لڑکیاں شامل تھیں۔ 2020میں 627بچے لاپتہ ہوئے جن میں 277لڑکے اور 350لڑکیاں شامل تھیں۔ 2021میں کل 723بچے لاپتہ ہوئے جن میں 280لڑکے اور 443لڑکیاں شامل تھیں۔اسی طرح 2022میں کل 821بچے لاپتہ ہوئے جن میں 319لڑکے اور 502لڑکیاں شامل تھیں۔ کل جماعتی...
    بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی این جی او ’’سیف دی چلڈرن‘‘ نے بتایا کہ غزہ جنگ میں سب سے زیادہ ان کا جانی نقصان ہوا جن کا جنگ میں رتی برابر بھی حصہ نہیں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیف دی چلڈرن نے حالیہ ایک ہفتے کے دوران غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں ایک ہفتے دوران شہید ہونے والوں میں 270 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ سیف دی چلڈرن کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں جب کہ متعدد بے گھر ہوگئے۔ بیان میں اس خدشے کا...
    شاعری ایک قدرتی طبعی افتاد ہے جس کی بنا پر شاعر شعر کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ لیکن خیبرپختون خوا کے پختون بچے اس قاعدہ سے مستثنیٰ ہیں۔ وہ کسی جذبہ یا احساس کے بغیر شعرگوئی کرتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ بچوں کی یہ شاعری قاعدہ کے مطابق ہو یا ردیف اور قافیہ کے اندر ہو بلکہ وہ والہانہ بے ساختہ اشعار ہوتے ہیں جو دل میں آیا وہی شعر کے سانچے میں ڈھلوا دیا۔ اب وہ شعری معیار کے مطابق ہو یا نہ ہو ۔ لیکن بچوں کی دلی واردات کی ترجمانی ضرور کرتے ہیں۔ طبعی طور پر کچھ زیرک اور حساس بچے بھی ہوتے ہیں جو ماحول اور معاشرہ سے متاثر ہوا کرتے ہیں۔ چھوٹے بچوں کی...
    میلبرن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ایک بار پھر فلسطین کے لئے آواز اٹھادی۔ڈان نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’تھریڈ‘ پر فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم سے متعلق ایک پوسٹ کی جسے انہوں نے اپنے ’ایکس‘ اکاو¿نٹ پر بھی شیئر کیا۔پوسٹ میں آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے لکھاکہ ’غزہ میں بغیر کسی وجہ کے جنگ بندی کو ختم کیا گیا اور صرف ایک دن میں 123 بچے مارے گئے‘۔ان کا کہنا تھا کہ تصور کریں اگر یہی معاملہ مخالف سمت میں ہوتا (یعنی اسرائیل میں اس طرح بچے مارے جاتے) تو دنیا کس طرح اس کا رد عمل دیتی اور غصے...
    کراچی: سندھ میں خسرہ کی وبا خطرناک حد تک پھیل گئی، دو ماہ میں 17 بچے جاں بحق، جبکہ 1,100 سے زائد متاثر ہوئے۔ ماہرین کے مطابق والدین کی لاپرواہی اور حفاظتی ٹیکوں کی محرومی خسرہ کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجوہات ہیں۔ سندھ میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال 1 جنوری سے 8 مارچ تک 1,100 سے زائد بچے خسرہ سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ خسرہ کی پیچیدگیوں کے باعث 17 بچوں کا انتقال ہوا۔کراچی میں 550 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ خیرپور میں 10، ضلع شرقی میں 5 اور سکھر و جیکب آباد میں ایک، ایک بچے کا انتقال ہوا۔ طبی ماہرین کے مطابق خسرہ...
    گوادر: ’’میں اپنے والدین کا سب سے بڑا بیٹا ہوں۔ 2017 میں ایک معمولی بخار نے مجھے دو دن تک بے ہوشی کی حالت میں رکھا۔ میرے گھر والوں نے مجھے قریبی شہر تربت کے اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے مجھ میں خون کی شدید کمی کی تشخیص کی اور بتایا کہ میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہوں۔ اس سے پہلے میرے دو چھوٹے بھائی بھی اسی بیماری کی وجہ سے دنیا سے جا چکے تھے۔ یہ خبر میرے والدین کے لیے کسی بڑے صدمے سے کم نہ تھی۔‘‘ یہ الفاظ 33 سالہ ظریف ہلاکو کے ہیں، جو ضلع گوادر کے سب ڈویژن پسنی کے دیہی علاقے ’’بازواجہ کلانچ‘‘ کے رہائشی ہیں۔ وہ خشک ہونٹوں اور تھکی...
     ڈاکٹر سعدیہ مشاق ’چمبیلی‘ نامی ایک فلاٖحی ادارے کی جنرل سیکریٹری ہیں۔ یہ ادارہ ذہنی معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے۔ چمبیلی میں اس وقت 110  بچے موجود ہیں۔ چمبیلی کے تحت اسپیشل پرسنز کے لیے ایک اسکول بنایا گیا ہے جہاں انہیں اسپیشل طریقے سے پڑھایا لکھایا جاتا ہے۔ یہ ادارہ معاشرے کے ایسے بچوں کو اپناتا ہے جو زندگی کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیے جاتے ہیں۔ تفصیل جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسپیشل چلڈرن چمبیلی ذہنی معذور بچے
     محمد اسلم ساغر :روجھان کے علاقے عمرکوٹ سے محنت مزدوری پر بہاولپور جانے والوں کے ساتھ غم ناک واقعہ, کل شام جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4بچے جھلس کر جاں بحق, ایک خاتون تشویشناک حالت میں بہاولپور ہسپتال منتقل۔ اطلاعات کےمطابق عمرکوٹ کے رہائشی محنت مزدوری کےلیے بہاولپور گئے ہوئے تھے ، گزشتہ شام اچانک جھونپڑی میں آگ  لگی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 4سے 5,سال کے درمیان تھیں ، متاثرین کی قیمتی جانوں سمیت تمام جمع پونجی جل کر خاکستر  ہوگئی، لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب سے مدد کی اپیل کی ۔ مریم نواز...
    واشنگٹن —  حال ہی میں لگ بھگ فٹ بال گراونڈ کے برابر سائز کے ایک سیارچے کے کچھ برسوں میں زمین کی جانب بڑھنے کی دریافت نے عوام کے ذہنوں میں سائنس فکشن فلموں جیسے تباہ کن مناظر ابھارے تھے۔اگرچہ اب ایسٹرائیڈ 2024 وائے آر فور” کے زمین سے ٹکرانے کے امکان نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن امریکی خلائی سائنسدان اس کے زمین پر ٹکرانے کے امکانات کو کم کرنے کا سوچتے رہتے ہیں۔ تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق سائنس دانوں نے دسمبر 2032 کو زمین تک پہنچنے والی اس خلائی چٹان کے ٹکرانے کے امکانات کو مزید کم کر دیا ہے۔ امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس چٹان کےجسے "ایسٹرائیڈ 2024 وائے آر فور” کا...
    ہر بچے کی شخصیت سازی میں اُس کے اسکول کا ایک اہم کردار ہوتا ہے۔ ماں کی گود کو بچے کی پہلی درسگاہ کا درجہ حاصل ہے لیکن جدید دور کے بچے عمومی طور پر ماں کی گود والی درسگاہ سے محروم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کوئی بچہ بڑے ہو کرکیسا انسان بنے گا، اس بات کا تعین دراصل اُس کے تعلیمی ادارے کا معیارکرتا ہے۔  معاشرے کو مہذب بنانا اور وہاں بسنے والے افراد کی تعلیم و تربیت کا خیال رکھنا ایک مکتب کا اولین فرض ہے لیکن پیسہ فرائض کو بھلانے کی طاقت باخوبی رکھتا ہے۔ تعلیم فراہم کرنا ایک مقدس فعل ہے مگر علم کی سودے بازی ہرگز قابلِ قبول عمل تصور نہیں کی جاسکتی ہے۔...
    ایک نئے مطالعے کے مطابق، اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ عام تجویز کردہ درجنوں ادویات رحمِ مادر میں موجود بچوں میں دماغی نشوونما پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ سائنسی برادری کی طرف سے اب تک مرتب کیے گئے شواہد بتاتے ہیں کہ پیدائش کے قریب بچوں کی دماغی کیمسٹری پر ان دوائیوں کے ضمنی اثرات حمل کی حفاظت کے فوری خدشات کو جنم دیتے ہیں خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جینیاتی طور پر خطرے میں ہو سکتے ہیں۔ 30 سے زائد ادویات کے گروپ کا جائزہ لیا گیا جن میں وہ بھی شامل تھی جن کے مضر اثرات جانوروں کے مطالعے میں دماغی کولیسٹرول کے بائیو سنتھیسس کو روکتے ہوئے دکھائے دیے۔ رحمِ مادر...
    وجائنل ڈلیوری کو آئیڈیل مانتے اور سیزیرین زچگی پر لعنت بھیجتے ہوئے بیشتر لوگ ایک بات بھول جاتے ہیں کہ ڈیلیوری کے اہم ترین فریقین میں عورت، گھر والوں اور ڈاکٹر کے علاوہ ایک اہم ترین فریق اور بھی ہوتا ہے، یعنی بچہ! زچگی کے عمل میں عورت اور بچہ ایک ایسا سفر طے کرتے ہیں جس کا ہر پیچ وخم  ایک اندھا موڑ ہے جس کے آگے کھائی ہے یا منزل، جاننا مشکل ہے۔ سو انہیں ایک ایسا رہبر چاہیے جو بروقت بھانپ سکے کہ کس وقت کیا ہونے والا ہے اور اب کیا کرنا چاہیے۔ احباب کو بہت شوق ہے یورپ اور امریکا میں زچگی کی مثالیں دینے کا سو وہیں کی بات کر لیتے ہیں۔ یورپ اور...
    کراچی: سرجانی ٹاؤن حسن بروہی گوٹھ میں تین سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت اسد اللہ ولد محمد فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔ بچے کے والد محمد فیصل نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سیوریج لائن بند تھی اور کنڈی مین اسے کھولنے کے لیے صفائی کر رہا تھا، جس کے باعث مین ہول کھلا ہوا تھا۔ اس دوران اسد اللہ گھر سے باہر نکلا اور کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔ جب بچے کی والدہ نے اسے گھر میں نہ پایا تو تلاش شروع کی جس کے بعد مین ہول میں جھانکنے پر پتا چلا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 فروری 2025ء) گزشتہ برس ستمبر میں لوک سُجاگ کی ایک رپورٹ شائع ہوئی، جس کے مطابق ”گزشتہ پانچ برسوں میں 25 سے 30 لاکھ پنجابیوں نے اپنی مادری زبان پنجابی سے بدل کر اردو کر لی۔" مذکورہ تحقیق اس رجحان کی مختلف سماجی وضاحتیں پیش کرتی ہے، جن میں سے ایک پنجابی والدین کا بچوں کے ساتھ اردو بولنے کا فیصلہ تھا، جس کے بعد اگلی دو نسلوں میں زبان بدل کر رہ گئی۔ اگرچہ بہت سے ماہرین زبانوں کے اندراج کے معاملے میں مردم شماری کے طریقہ کار اور عملے کی جلد بازی کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں مگر وہ بھی اس حقیقت سے انکاری نہیں کہ پنجاب کے شہری علاقوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں لگژری اور دولت کی ایک الگ ہی پہچان ہوتی ہے، اور ہر ملک میں ایسے گھر موجود ہوتے ہیں جو اپنی شان و شوکت اور منفرد طرزِ تعمیر کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ پاکستان بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں ہے، آج ہم آپ کو پاکستان کے سب سے مہنگے گھر کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جس کی شاندار خصوصیات نے بھارتیوں کو بھی دنگ کردیا ہے، اور اسے مکیش امبانی کے ”انٹیلیا“ سے بھی اعلیٰ قرار دیا جارہا ہے۔ ’رائل پیلس ہاؤس‘ پاکستان کا مہنگا ترین محل بھارتی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سب سے مہنگا گھر ”رائل پیلس ہاؤس“ کہلاتا ہے، جو اسلام آباد کے پوش علاقے...
    ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے قدامت پسند سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے پر کہ ارب پتی امریکی اس کے پانچ ماہ کے بچے کا باپ ہے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق ارب پتی ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خاتون کے دعوے سے متعلق ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ’واہ‘ کہا۔ پوسٹ میں کہا گیاکہ 26 سالہ خاتون ایلون مسک کے  بچے کی پیدائش کے لیے پانچ سال سے منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ خاتون نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ایلون مسک ان کے 5 ما بچے کے والد ہیں،  اس نے مزید کہا کہ اس نے بچے کی حفاظت کے لیے...
    آج ہم آپ کو ایک ایسی رہائشی جگہ کے بارے میں بتائیں گے جہاں آپ بالکل محفوظ، بغیر تنخواہ اور قرض لیے اور باقاعدہ اپنے اوپر چھت کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ نہیں، یہ کوئی جنگل یا افسانوی نہیں ہے بلکہ ایک ایک گاؤں ہے جو ایسٹ سوسیکس، انگلینڈ میں واقع ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں بچے ٹی وی اور سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے اور ان کے پاس فون بھی نہیں ہوتا۔ اس گاؤں کا نام ڈارویل ہے اور اس میں 300 لوگ رہتے ہیں۔ انہوں نے تقریباً نصف صدی عام سوسائٹی سے دور رہ کر گزاری ہے۔ ڈارویل ہیسٹنگز کے قصبے کے قریب واقع ہے اور اس کے تمام باشندے بنیاد پرست عیسائیوں کے ایک گروپ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری طبقے کو برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے زیادہ ٹیکس کا اعتراف کیا اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیکس15  فیصد ابھی کم کر دوں، لیکن اس کا وقت آئے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے یوم تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کا ایک سال کا سفر کامیابیوں کا سال رہا اور ملک کی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے ہم نے متحد ہو کرکام کرنا ہے۔ کاروباری طبقے کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے، ہم نے مشکل فیصلے کیے ملک کو...
    فلاڈیلفیا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی ریاست پینسلوینیا شہر فلاڈیلفیامیںائیر ایمبولینس کا چھوٹا طیارہ عمارتوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور زمین پر موجود کئی افراد زخمی ہو گئے جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ شام کے وقت میڈیکل ٹرانسپورٹ مشن پر تھا اور اس میں عملے کے چار ارکان، ایک مریض بچہ اور اس کی والدہ سوار تھے.(جاری ہے) فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق لیئر جیٹ 55 طیارے نے شمال مشرقی فلاڈیلفیا کے ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور چار میل سے بھی کم فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)ایک 100 میٹر چوڑے سیارچے نے عالمی سیاروی دفاعی نظام کو متحرک کر دیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ 2032 میں اس سیارچے کا زمین سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ایسٹرائیڈ 2024 وائے آر 4 کو چلی کی ایک ٹیلی اسکوپ نے سب سے پہلے دسمبر 2024 میں دیکھا تھا مگر اب امریکی اور یورپی خلائی اداروں نے اسے زمین کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیا ہے۔اب تک کے تجزیوں کے مطابق اس بات کا 1.3 فیصد امکان ہے کہ یہ سیارچہ 22 دسمبر 2032 کو زمین کے کسی حصے سے ٹکرا جائے جبکہ 99 فیصد امکان ہے کہ یہ زمین کے قریب سے گزر جائے گا۔ ایڈنبرگ یونیورسٹی کے پروفیسر کولین سنوڈگراس نے بتایا کہ اس بات کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) تفصیلات کے مطابق، وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک کے میری ٹائم سیکٹر کی مکمل اصلاحات کے منصوبے اور اس مقصد کے لیے پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جو رواں سال مارچ کے آخر تک قائم کی جائے گی۔ اصلاحاتی منصوبے کے تحت حکومت کراچی پورٹ اتھارٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی، اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے سربراہان بھی تعینات کرے گی۔ حکومت کے دعوے کے مطابق، اس منصوبے میں کسٹمز کے کردار کو مزید مؤثر بنانا، کراچی پورٹ کی 24 گھنٹے کنیکٹیویٹی یقینی بنانا (جہاں عام طور پر سامان کی نقل و حرکت روزانہ صرف سات گھنٹے ہوتی ہے) بھی شامل ہے۔ نئی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین طب کے مطابق ہر انسان 20 ہزار جین کا جینیاتی کوڈ رکھتا ہے، یہی کوڈ اس کی جسمانی و شخصیت کی خصوصیات پیدا کرتا ہے۔ یعنی اس کی آنکھوں وبال کا رنگ کیسا ہو گا، وہ ذہین ہے یا غیبی اور کون سی بیماریاں اسے چمٹ سکتی ہیں، بچہ ماں اور باپ سے آدھے آدھے جین پاتا ہے مگر بعض جین زیادہ برتر حیثیت رکھتے ہیں۔ خواتین کے لئے یہ زیادہ امکان ہوتا ہے کہ وہ ذہانت کے جینیات اپنے بچوں تک منتقل کریں کیونکہ یہ جین ایکس کروموسوم پر پائے جاتے ہیں اور عورتوں کے پاس دو ایکس کروموسوم ہوتے ہیں، جبکہ مردوں کے پاس صرف ایک ہوتا ہے۔ سائنسی ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے...
    ذرائع کے مطابق لوگ انتظامیہ سے نالاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ معاملے سے لاتعلق ہے اور اس نے پراسرار ہلاکتوں کی وجہ جاننے کیلئے تاحال کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں ایک اور بچی کی پراسرار موت ہو گئی ہے جس سے علاقے میں اس طرح کی اموات کی تعداد بڑھ کر 17ہو گئی ہے۔ جمعہ کے روز ایک خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بدھل میں پراسرار ہلاکتوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چالیس روز سے زائد عرصے سے جاری ہے۔ مرنے والوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپوٹس...
    کراچی: نارتھ کراچی بیت النعم اپارٹمنٹ سیکٹر فائیو کے سے ایک ہفتے قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ننھے صارم کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ننھے صارم کے والد کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں وہ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ صارم کی والدہ کو تاوان کا واٹس ایپ پیغام موصول ہوا ہے جو انٹرنیشنل نمبر سے بھیجا گیا تھا ، واٹس ایپ پیغام میں 5 لاکھ روپے نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں اورتاوان کی رقم بھیجنے کے لیے بین الاقوامی بینک اکاؤنٹ کا نمبر بھی دیا گیا ہے۔ مغوی کے والد کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پیغام کے...
    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سرکاری بورڈ کے چیئرمین پنڈت وشنو راجوریا نےبرہمن برادری کے جوڑوں کو 4 بچے پیدا کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔ پنڈت وشنو راجوریا پرشورام کلیان بورڈ کے صدر ہیں اور ریاستی کابینہ میں وزیر کے عہدے پر فائز ہیں۔ انہوں نے اندور میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے کیونکہ ہم نے اپنے خاندانوں پر کم توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بچے کی پیدائش پر تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں:’ کیا بلی کے بچوں کو میرے بچے سمجھا جاسکتا ہے؟‘ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں کیونکہ ہم بوڑھوں سے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عبدالاحد اور ان کی والدہ مدیحہ کاظمی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں احد کی والدہ کا نکاح ہوا تھا، اب دونوں ماں بیٹے نے نکاح کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں عبدالاحد نے کہا گزشتہ 18 سالوں میں اماں کے کافی رشتے آئے اور ہم نے شادی کے لیے اصرار کیا لیکن وہ انکار کر دیتی تھیں، ایک دن میں آفس سے گھر آیا تو والدہ کمرے میں آئیں اور کہنے لگیں کہ طوبیٰ (بیٹی) ایک رشتہ بتا رہی ہے کہ انکل ہیں۔ احد کے مطابق میں نے یہ سنا اور زیادہ دھیان نہیں دیا کیونکہ ہم نے اس حوالے سے کبھی بات ہی نہیں...
۱