گلوبل مارچ ٹو غزہ میں شرکت کیلئے مصر پہنچے نیلسن منڈیلا کے نواسےکا پاسپورٹ ضبط
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ کی جانب عالمی مارچ میں شرکت کے لیے مصر پہنچنے والے نیلسن منڈیلا کے نواسے کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے۔
نیلسن منڈیلا کے نواسے زویلی ویلیلے منڈیلا کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت قاہرہ کے ایک چیک پوائنٹ پر موجود ہیں جہاں ان کا پاسپورٹ حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
یاد رہے کہ “گلوبل مارچ ٹو غزہ” اسرائیلی محاصرے کے خلاف ایک عالمی تحریک ہے، جس کا مقصد غزہ کی ناکہ بندی کو ختم کرانا ہے، جس کے باعث خطے میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ اس مارچ میں دنیا بھر کے 80 سے زائد ممالک سے تقریباً 4 ہزار رضاکار شریک ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 54 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کے ساتھ طے شدہ ڈیل توڑنے کے بعد مکمل محاصرہ کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں بنیادی ضروریات کی اشیاء بھی ناپید ہو چکی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی