مشرقی کیریبین کے 5 جزائر اینٹیگوا و باربوڈا، ڈومینیکا، گریناڈا، سینٹ کٹس اورسینٹ لوشیا، اب صرف سیاحت کے لیے نہیں بلکہ شہریت اور عالمی سفرکی آسانی کے باعث بھی دنیا بھر کے مالدار افراد کی توجہ کا مرکزبن چکے ہیں۔

ان ممالک نے 2 لاکھ ڈالر (قریباً 5 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے) یا اس سے زائد کی سرمایہ کاری کے بدلے میں شہریت فراہم کرنے کی اسکیمیں متعارف کر رکھی ہیں، جن کے تحت پاسپورٹ حاصل کرکے برطانیہ، یورپ کے شینگن زون سمیت 150 سے زائد ممالک کا ویزا فری سفرممکن ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سب سے بڑی تعداد امریکی باشندوں کی ہے، جو اپنے ملک میں سیاسی اور سماجی غیر یقینی کی صورتحال کے باعث متبادل شہریت کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ برطانوی فرم ہینلی اینڈ پارٹنرز کے مطابق 2024 اور 2025 میں شہریت کے حصول کے لیے جمع کرائی گئی درخواستوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ رہی۔

ڈومینک وولیک، جو اس فرم سے منسلک ہیں، کا کہنا ہے کہ کیریبین پاسپورٹ بہت سے افراد کے لیے ایک بیک اپ پلان بن چکا ہے۔ کچھ لوگ سیکیورٹی، کچھ سیاسی غیر جانب داری، اور کچھ سفری آسانی کے لیے یہ پاسپورٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ اسکیمیں نہ صرف سرمایہ کاروں کو دوسری شہریت کی اجازت دیتی ہیں بلکہ انہیں طویل المدتی رہائش کی کوئی پابندی بھی عائد نہیں کرتی۔ چند ممالک تو نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ میں چندہ دے کر بھی پاسپورٹ جاری کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان، بنگلہ دیش ویزا فری معاہدہ، بھارت کو پریشانی کیوں لاحق ہوئی؟

تاہم بین الاقوامی سطح پر ان اسکیموں پر تشویش کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ یورپی یونین اور امریکا دونوں اس امر پر متنبہ کر چکے ہیں کہ نگرانی کے فقدان کے باعث مالی جرائم میں ملوث یا ٹیکس چور افراد ان اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یورپی یونین کی جانب سے ویزا فری انٹری کی سہولت محدود کیے جانے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

دوسری جانب متعلقہ جزائر کے وزرائے اعظم نے اپنے شہریت پروگراموں کو شفاف قرار دیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ اسکیمیں معیشت کو سہارا دینے کا ذریعہ ہیں۔ بین الاقوامی دباؤ کے باعث اب ایک نیا ریگولیٹری ادارہ بھی قائم کیا گیا ہے جو ان اسکیموں کی نگرانی کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اینٹیگوا و باربوڈا، ڈومینیکا، سینٹ کٹس سینٹ لوشیا کیریبین جزائر گریناڈا،.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اینٹیگوا و باربوڈا ڈومینیکا سینٹ کٹس سینٹ لوشیا کیریبین جزائر گریناڈا ویزا فری کے باعث کے لیے

پڑھیں:

اماارات کیساتھ سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق ہو گیا: اسحاق ڈار

—فائل فوٹو

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای حکام نے بتایا کہ ویزا چھوٹ 25 جولائی سے تمام ایئر پورٹس پر فعال کر دی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی ایئر پورٹس پر بھی یو اے ای کے شہریوں کے لیے ویزا چھوٹ فعال کر دی گئی ہے۔

انۃوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس نظام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، مفاہمتی یادداشت کے 30 دن بعد یہ نظام نافذ العمل ہونے پر اتفاق ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں میڈیا سیکٹر سرمایہ کاری کا نیا مرکز بن گیا
  • پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو یو اے ای کی ویزا فری سہولت فعال
  • یو اے ای اور پاکستان نے ایک دوسرے کیلئے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا
  • امارات نے پاکستان کے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا
  • پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال
  • پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے یو اے ای میں ویزا چھوٹ فعال
  • پاکستان اور اماارات کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق؛ اسحاق ڈار
  • اماارات کیساتھ سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق ہو گیا: اسحاق ڈار
  • پاکستانیوں کی جانب سے بیرون ملک انڈسٹری کا قیام اور ملک میں سرمایہ کاری انتہائی خوش آئند اقدامات ہیں ، گور نر فیصل کریم کنڈی