جرمنی کا فری لانس ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
جرمنی دنیا کے ان چند یورپی ممالک میں شامل ہے جو بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کو بڑی تعداد میں خوش آمدید کہتا ہے۔ اس کے علاوہ فری لانسنگ کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کے لیے قانونی مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔
حال ہی میں جرمنی کا فری لانس ویزا (Freelance Visa) خاص طور پر اُن افراد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو کسی کمپنی یا ادارے میں ملازمت کے بجائے آزادانہ طور پر مختلف کلائنٹس کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس ویزے کے تحت فری لانسرز کو جرمنی میں رہنے، کام کرنے اور اپنے شعبے میں قانونی طور پر خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں 4 لاکھ ملازمتیں، ویزا کیسے اپلائی کریں؟
فری لانس ویزا کی کتنی اقسام ہیں؟یہ ویزا بنیادی طور پر دو اقسام پر مشتمل ہوتا ہے، ایک Freiberufler یعنی وہ افراد جو تخلیقی یا لبرل پروفیشنز جیسے صحافت، تحریر، ترجمہ، گرافک ڈیزائن، موسیقی، ویڈیو ایڈیٹنگ یا سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ سے منسلک ہوں۔
دوسری قسم Selbständiger کہلاتی ہے، جس میں چھوٹے کاروبار یا اسٹارٹ اپ شروع کرنے والے افراد شامل ہوتے ہیں۔ دونوں اقسام میں اپلائی کرنے کے لیے شرائط مختلف ہو سکتی ہیں، تاہم پاکستانی شہری دونوں کیٹیگریز کے تحت اپلائی کرسکتے ہیں، لیکن اس کے لیے تمام تر درکار تقاضوں کا پورا کرنا لازمی ہے۔
فری لانس ویزا کی معیاد کتنی ہے؟فری لانس ویزے کی معیاد ابتدائی طور پر ایک سے 3 سال تک ہوتی ہے، جس کے بعد اس میں توسیع بھی ممکن ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ اس ویزا کو مستقل رہائش (Permanent Residency) کی جانب پیش رفت کے لیے بھی ایک اہم پہلا قدم تصور کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر وہ افراد جو یورپی مارکیٹ میں قدم جمانا چاہتے ہیں، ان کے لیے جرمنی کا فری لانس ویزا ایک سنہری موقع سمجھا جاتا ہے۔
فری لانس ویزا کے لیے کون سی دستاویزات اہم ہیں؟اس ویزے کے لیے اپلائی کرنے والوں کو کچھ اہم دستاویزات درکار ہوتی ہیں۔
1۔ ایک مکمل اور دستخط شدہ ویزا درخواست فارم
پاسپورٹ (کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد)
2۔ کلائنٹس کے کانٹریکٹس یا لیٹرز جو یہ ثابت کریں کہ آپ کو کام مل رہا ہے۔
3۔ بینک اسٹیٹمنٹ یا فنڈز کا ثبوت (کم از کم €3,000 سے €5,000 تجویز کیے جاتے ہیں)۔
4۔ ایک پیشہ ورانہ سی وی اور مکمل پورٹ فولیو
5۔ جرمنی میں ہیلتھ انشورنس کا ثبوت
6۔ رہائش یا کرائے کا معاہدہ
7۔ فری لانسر کے طور پر کام کی نوعیت کی تفصیل اور آمدنی کا تخمینہ۔
یہ تمام دستاویزات جرمن یا انگریزی زبان میں ہونی چاہییں، اور اگر اردو میں ہوں تو ان کا مصدقہ ترجمہ درکار ہوگا۔ درخواست دہندہ کو یہ بھی ثابت کرنا ہوتا ہے کہ اس کی سروسز کی جرمن مارکیٹ میں طلب موجود ہے، اور وہ اپنے کام سے نہ صرف اپنا گزر بسر کر سکتا ہے بلکہ ممکنہ طور پر جرمن معیشت کے لیے فائدہ مند بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
فری لانس ویزے کا عمل عام طور پر جرمنی کے مقامی سفارتخانے یا قونصلیٹ کے ذریعے شروع ہوتا ہے، جہاں انٹرویو اور ڈاکومنٹس کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اپلائی کرنے سے قبل کسی جرمن شہر جیسے برلن، ہیمبرگ یا میونخ میں رہائش اور کام کے لیے جگہ کا بندوبست بھی مفید ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ جرمنی میں قانون کے مطابق فری لانسرز کو بھی ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ہوتا ہے اور بعض صورتوں میں مقامی ٹریڈ آفس یا ٹیکس آفس میں رجسٹریشن بھی لازمی ہوتی ہے۔ ان تمام عوامل کو مدِنظر رکھتے ہوئے پاکستانی فری لانسرز کے لیے یہ ایک شاندار موقع ہے کہ وہ قانونی، محفوظ اور پائیدار طریقے سے یورپی فری لانس مارکیٹ میں قدم رکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: کن فیلڈز کے ماہرین کو جرمنی کا ورک ویزا بآسانی مل سکتا ہے؟
ایسے نوجوان جو ڈیجیٹل، کریئیٹو یا ٹیکنالوجی سے وابستہ فیلڈز میں کام کرتے ہیں، وہ جرمنی کے اس ویزا پروگرام سے نہ صرف فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلکہ اپنے کیریئر کو بین الاقوامی سطح پر وسعت بھی دے سکتے ہیں۔ اس ویزے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے لیے کسی کمپنی کی نوکری کی شرط نہیں، بلکہ صرف آپ کی صلاحیت اور پروفیشنل سروسز کی مانگ ہی آپ کا سب سے بڑا سرمایہ بن جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پیشہ ور افراد جرمنی فری لانس ویزا فری لانس ویزا کی اقسام وی نیوز یورپی ملک.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیشہ ور افراد فری لانس ویزا فری لانس ویزا کی اقسام وی نیوز یورپی ملک فری لانس ویزا کی جرمنی کا ہوتا ہے سکتا ہے کے لیے
پڑھیں:
کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سرمد علی کی قائم مقام صدارت میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا کے اعداد و شمار اور میٹا کی جانب سے قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ این سی سی آئی اے نے واضح کیا کہ اس سے قبل کمیٹی کو جو اعداد و شمار فراہم کیے گئے تھے، وہ میٹا کے عوامی سطح پر دستیاب ڈیٹا پر مبنی تھے۔ کمیٹی نے اس وضاحت کو قبول کیا اور تصدیق شدہ حقائق کی بنیاد پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیا۔
کمیٹی نے بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ متنازعہ ریمارکس پر ایک اخبار کے کالم نگار کو نوٹس جاری کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا۔ این سی سی آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ نوٹس پاس (PAS) افسران ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے درج کرائی گئی شکایات کے بعد صرف کالم نگار کا مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ پیکا کے تحت کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، کالم نگار نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا، اور یہ مضمون اخبار کے ای پیپر سے ہٹا دیا گیا ہے، اگرچہ یہ کالم نگار کے فیس بک پیج پر اب بھی دستیاب ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
بحث کے دوران اراکین نے پارلیمنٹ میں دی گئی حکومت کی اس یقین دہانی کو دہرایا کہ پیکا کا استعمال اخبارات اور ٹیلی ویژن کی ویب سائٹس یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان کے منظم کردہ مواد کو بالترتیب پریس کونسل اور پیمرا کنٹرول کرتے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے اس بات پر زور دیا کہ حقائق واضح کرنے کے لیے کالم نگار کو نوٹس کا جواب دینے کا کہا جائے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر مشاہدہ کیا کہ ہر فرد کی عزت اور تقدس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ مشاورت کے بعد، قائم مقام چیئرمین نے این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ شکایت اور شکایات کنندہ دونوں کو پریس کونسل آف پاکستان کے پاس بھیجیں، جو کہ شائع شدہ کالم کا جائزہ لینے اور اس معاملے پر فیصلہ کرنے والا مناسب فورم ہے۔
کمیٹی نے صوبائی حکام سے پیکا کے مقدمات کی این سی سی آئی اے کو منتقلی کا بھی جائزہ لیا۔ سینیٹر وقار مہدی کے سوال پر این سی سی آئی اے کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سندھ سے اب تک صرف نو مقدمات منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر صوبوں میں مقدمات کی منتقلی کا عمل ابھی باقی ہے۔ تفصیلی غوروخوض کے بعد، سینیٹر سرمد علی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ صوبائی حکام کو خطوط بھیجے جائیں تاکہ عمل درآمد کے لیے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی سفارشات اور رپورٹ کے ساتھ زیر التوا مقدمات کی منتقلی کو تیز کیا جا سکے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :