ایجنٹ مافیا بے نقاب,پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاسپورٹ آفس کے باہر شہریوں کو لوٹنے والا ایجنٹ مافیا بے نقاب ہو گیا، جعلساز ایجنٹس لوگوں کو تیز رفتار اور آسان پاسپورٹ کی جھوٹی یقین دہانی کرا کے بھاری رقوم وصول کر رہے تھے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شیخوپورہ میں پاسپورٹ آفس پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث ایک منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کیا،ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ چھاپے کے دوران دفتر کے باہر غیرقانونی طور پر کام کرنے والے 8 ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے جو شہریوں سے بھاری رقوم لے کر پاسپورٹ کے عمل کو "فوری اور آسان” بنانے کا جھانسہ دے رہے تھے۔
جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
کارروائی کے دوران پاسپورٹ آفس کے دو سیکیورٹی گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، جن پر ایجنٹوں کو دفتر میں داخلے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے،ایف آئی اے حکام کے مطابق، پاسپورٹ آفس میں ایجنٹوں کے داخلے پر پہلے ہی پابندی عائد تھی، اس کے باوجود ایک منظم نیٹ ورک عرصہ دراز سے خفیہ طور پر سرگرم تھا۔
حکام نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایجنٹوں سے پاسپورٹ کے سلسلے میں کسی بھی قسم کا لین دین نہ کریں اور سرکاری طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے خود رجوع کریں۔
2 کمپنیوں نے پاکستان سے گدھےکے گوشت کی برآمدکےلائسنس کیلئے درخواست دے دی
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور کرپشن میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاسپورٹ آفس ایف آئی اے
پڑھیں:
شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
عدالت میں ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم سے پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے۔ جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے کے لیے جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو عدالت نے عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وزیر داخلہ کی رٹ پٹیشن پر سماعت ہوئی، جس میں شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شیخ رشید کا نام ہائیکورٹ نے ای سی ایل سے نکالا تھا، اب ان کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول میں ڈال دیا گیا ہے۔ آئین کے تحت ہر شخص کو بیرون ملک جانے اور آزادانہ نقل و حرکت کا بنیادی حق حاصل ہے۔ عدالت میں ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم سے پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے۔ جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے کے لیے جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہو جائیں گے۔ بعد ازاں عدالت کے شیخ رشید کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ شیخ رشید ون ٹائم عمرہ کے لیے جا سکتے ہیں۔