پنجاب بھر کے باغات "نو سموکنگ زون"ڈکلیئر ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
دورِ نایاب :صوبہ بھرکےباغات کو " نو سموکنگ زون " ڈکلیئر کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر اہم نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
نان سموکرزہیلتھ آرڈیننس 2002 کی شقوں کا اطلاق کیاجائےگا،آرڈیننس کے سیکشن 5 اور 7 کے تحت عوامی مقامات پر سگریٹ کا استعمال و سیل ممنوع ہے،پارکس میں سگریٹ، ای سگریٹ اورویپس و تمباکو سے بنی مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی،ٹک شاپس، کیفےاورپارکس میں موجود وینڈنگ پوائنٹس پر بھی سگریٹ کی فروخت ممنوع قرار دے دیا۔
جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پارکس میں مختلف مقامات پر نو سموکنگ بورڈز اور ہدایات نصب کی جائیں گی۔
محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پارک میں موجود عملہ اور سٹاف مسلسل مانیٹرنگ کرے گا،تمام پی ایچ اے اتھارٹیاں 10روزمیں قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کی پابندہونگی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر 2 ارکان اسمبلی پر پابندی عائد
قائم مقام سپیکر نے فوری معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 2 ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کی گئی، دونوں ارکان نے اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، ایک رکن اسمبلی نے دوسرے رکن اسمبلی پر حملے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2 ارکان اسمبلی پر پابندی عائد کردی گئی۔ قائم مقام سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے فوری معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خالد نثار ڈوگر اور شیخ امتیاز محمود کے خلاف کارروائی کی گئی، دونوں ارکان نے اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، خالد نثار ڈوگر نے رکن اسمبلی پر حملے کی کوشش کی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شیخ امتیاز محمود نے قائم مقام سپیکر کے اختیارات کو چیلنج کیا، اسمبلی کارروائی کی لائیو کوریج میں ارکان کا غیر پارلیمانی رویہ سامنے آیا، دونوں ارکان کو 15 سیٹنگز میں شرکت سے معطل کیا گیا ہے۔ اسمبلی سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ دونوں ارکان رولنگ تک اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے، اسمبلی کی حرمت کو بچانے کیلئے سخت اقدام اٹھایا گیا۔