پنجاب میں 112 کم عمر بچے ماؤں کیساتھ جیلوں میں ناکردہ جرم کی سزائیں بھگتنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
لاہور:
پنجاب کی 45 جیلوں میں112 کم عمر ایسے بچے اور بچیاں بھی موجود ہیں جو بغیر کسی جرم اور گناہ کے اپنی ماؤں کے ہمراہ سزائیں کاٹنے پر مجبور ہیں، ان میں 55 لڑکے اور57 لڑکیاں شامل ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹریبیون کو حاصل دستاویزات کے مطابق صوبے کی 45 مختلف جیلوں میں 6 سال یا اس سے کم عمر بچے اور بچیاں جیلوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
سب سے زیادہ کم عمر بچے اور بچیاں اڈیالہ جیل راولپنڈی اور وویمن جیل ملتان میں ہیں، سنٹرل جیل لاہور میں 10بچے جن میں پانچ لڑکے اور پانچ لڑکیاں، سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں12 بچے جن میں پانچ لڑکے اور سات لڑکیاں، ڈسٹرکٹ جیل قصور میں 2 لڑکے، ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں3بچیاں، ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں ایک بچی ، سنٹرل جیل ساہیوال میں4بچے جن میں تین بچے اور ایک بچی ، ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں3بجے، ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن میں ایک بچہ اور ایک بچی، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں33بچے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ جیل جیلوں میں بچے اور
پڑھیں:
لندن میں قیام، مریم نواز فیملی کیساتھ دن گزار کر برازیل روانہ
لندن:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچنے کے بعد ایوان فیلڈ ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔
مریم نواز نے صبح فیملی کے ہمراہ پارک لین پر واک کی اور بعد ازاں بچوں کے ساتھ مقامی ریسٹورنٹ میں ناشتہ کیا، اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔
دوسری جانب مریم نواز آج ایون فیلڈ ہاؤس سے برازیل کے لیے روانہ ہو گئیں، وہ برازیل میں کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
خیال رہے کوپ 30 میں مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی اُن کے ہمراہ ہیں، کانفرنس کے بعد وہ لندن واپس آئیں گی اور یہاں مختصر قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گی۔