2025-11-03@17:03:56 GMT
تلاش کی گنتی: 136
«ڈسٹرکٹ جیل»:
میلبرن میں پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگنے سے17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن کی موت ہوگئی۔ 17 سالہ بین آسٹن اپنے میلبرن کے فرنٹری گلّی کرکٹ کلب میں نیٹس کی تربیت کے دوران ایک ساتھی کھلاڑی کی گیند لگنے سے زخمی ہوا۔ ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ کےمطابق بین آسٹن نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا لیکن اس کا سٹم گارڈ نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں: بولر بولنگ کے دوران ہارٹ اٹیک کے سبب چل بسا بین کے والد، جیس آسٹن نے کہا کہ خاندان ’بالکل تباہ‘ ہو گیا ہے اور ’ہمارے خوبصورت بین‘ کی موت سے بہت افسردہ ہیں۔ کرکٹ وکٹوریا نے بھی یہی جذبات ظاہر کیے، اور کہا کہ پورے ملک کی کرکٹ کمیونٹی اس نوجوان کھلاڑی...
قومی ٹیم کے اسپنرنعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث آئی سی سی رینکنگ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے، اور وہ اب دنیا کے نمبر ون بولر بننے کےبالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔ تازہ ترین آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق، لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار بولنگ کے بعد نعمان علی نےچار درجے ترقی پاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اس کارکردگی کے نتیجے میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا کو پیچھے چھوڑ دیا، جو اب پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ نعمان اب **پہلی پوزیشن پر موجود بھارت کے روی چندرن ایشون سے صرف معمولی فاصلے پر ہیں۔ فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی بھی تین درجے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ون ڈے ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو کپتانی سے سبکدوش کر دیا ہے اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ .@iShaheenAfridi appointed Pakistan's 32nd ODI captain ???????? He is set to lead the team in the upcoming ODI series ???? South Africa in Faisalabad#PAKvSA | #PakistanCricket pic.twitter.com/9OtbVR0d4w — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025 کپتانی کی تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض حلقے شاہین آفریدی کی بطور کپتان تقرری کو سراہ رہے ہیں، جبکہ بعض ناقدین محمد رضوان کو ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔ یہ...
کراچی: انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 1000 رنز مکمل کرلیے۔ ہیگلے اوول میں کھیلے گئے میچ کے دوران ہیری بروک نے صرف 35 گیندوں پر 78 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے یہ سنگ میل اپنے 51 ویں ٹی 20 میچ میں حاصل کیا، اس کارکردگی کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے 10ویں بلے باز بن گئے۔ انگلینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر جوز بٹلر سرفہرست ہیں جنہوں نے 143...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے ہری پور اور چترال میں ضمنی انتخابات سے قبل ڈسٹرکٹ الیکشن افسران کو تبدیل کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میں ذیشان خان کو دسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہری پور جبکہ محمد اقبال کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال مقرر کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ذیشان خان کو ہری پور ضمنی انتخاب میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر بھی تعینات کر دیا گیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فضل رحیم کو ریجنل الیکشن کمشنر مالا کنڈ سے تبدیل کرکے ریجنل الیکشن کمشنر پشائور تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کے پیش رو ریجنل الیکشن کمشنر پشائور کو ریجنل الیکشن کمشنر مالا کنڈ تعینات کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرشانگلہ اعجاز احمد...
بھارتی کرکٹ لیگ ڈالرز کی ریل پیل سے کرکٹرز کو ورغلانے لگی۔ بھارتی لیگ کے ایک ٹیم گروپ نے کرکٹرز کو ڈالرز کا لالچ دے دیا۔ کرکٹرز نے ڈالرز کی بجائے نیشنل ڈیوٹی کو ترجیح دی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 2 آسٹریلوی کرکٹرز کو آسٹریلوی کرکٹ چھوڑنے کے لیے 10 ملین ڈالرز کی پیشکش کی گئی، کرکٹرز کو تقریباً 10 ملین ڈالرز کا سالانہ دینے کا کہا گیا۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ کو کل وقتی اوورسیز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کے لیے پیشکش کی گئی، کرکٹرز کو پیشکش بھارتی پریمیئر لیگ کے ایک ٹیم گروپ نے رواں برس کے آغاز میں کی۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز اور ٹریوس...
عمران خان کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائیگا،زمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں: طارق فضل چوہدری
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جنید اکبر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی سے ہٹانے کے لئے استعفوں کی چال چلی گئی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا ، ان کی بنی گالہ یا زمان پارک ہائوس اریسٹ کے بھی حامی ہیں۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ شفٹ کرنے اورہائوس اریسٹ کے حق میں ہوں، بانی پی ٹی آئی کوزمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں، اس کے بھی حق میں ہوں ، ہم بانی پی ٹی آئی کوکسی قسم کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (اسپورٹس ڈیسک)گوگل نے 2025 کے آئی سی سی ون ڈے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز پر اپنا ڈوڈل عالمی سطح پر تبدیل کردیا ۔اس ڈوڈل کو Womens Cricket World Cup 2025 Begins کا عنوان دیا گیا ہے اور اسے گوگل کے مرکزی سرچ پیج پر نمایاں طور پر دکھایا جا رہا ہے، جو ٹیکنالوجی اور کھیل کے امتزاج کی مثال بن گیا ہے۔ یہ ڈوڈل ایک بصری پیغام ہے جو صرف ایک تصویر یا لوگو سے بڑھ کر ہے۔ یہ کرکٹ کا جنون، خواتین کی شاندار کارکردگی اور دنیا بھر میں اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ورلڈ کپ ورژن 13 واں ہے جو 1973 سے منعقد ہورہا...
اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بعدکولمبیا نے اپنی پہلی رائفل بنالی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بعد کولمبیا نے اپنی پہلی جنگی رائفل تیار کرلی۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق کولمبین حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کی پہلی رائفل تیار کی ہے جو مکمل مقامی طور پر بنائی گئی ہے۔کولمبین حکام نے بتایا کہ یہ رائفل سرکاری ہتھیاروں کے مینوفیکچرر ادارے انڈومل (Indumil) نےتیار کی ہے اور یہ رائفل اسرائیلی ساختہ رائفل گلیل (Galil) کے مقابلے سستی اور وزن میں بھی ہلکی ہے۔انڈومل کے مینیجر نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ اس کا مقصد 5 سالوں میں 4 لاکھ ہلکی اور سستی رائفلیں تیار کرنا اور آہستہ آہستہ...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی قیادت میں بڑی تبدیلی آگئی ہے۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر متھن منہاس کو بورڈ کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے راجر بنی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، جو اگست میں عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں متھن منہاس کی بطور صدر تعیناتی کی منظوری دی گئی جبکہ راجیو شکلا اور دیواجیت سیکیا بالترتیب نائب صدر اور سیکریٹری کے عہدوں پر دوبارہ منتخب ہوئے۔ اس موقع پر جے دیو شاہ کو اپیکس کونسل کا رکن بنایا گیا اور آئی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین ارون دھومل بھی اپنے عہدے پر برقرار رہے۔ 45 سالہ متھن منہاس دہلی کے لیے ڈومیسٹک...
ویب ڈیسک: ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے خواجہ غلام فریدؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر یکم اکتوبر بروز بدھ ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈی سی آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل صرف ضلع رحیم یار خان کی ریونیو حدود تک محدود ہوگی۔ اس روز تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، تاہم وفاقی ادارے، بینک اور جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کی کاپیاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری داخلہ، کمشنر بہاولپور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ انتظامی امور کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسرائیل میں لاوا پھٹنے کی ابتدا، تل ابیب میں نیتن یاہو کے...
کرکٹ ہمیشہ برصغیر میں محبت، جوش اور یکجہتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ کرکٹ کو ہمیشہ ایک ایسا کھیل سمجھا جاتا رہا ہے جو سرحدوں سے بالاتر ہو کر عوام کے دلوں کو جوڑتا ہے، جہاں کھلاڑی اپنی صلاحیت، محنت اور لگن سے کھیل کے ذریعے محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔ ایشیا کپ 2025، کو بھی بھارت نے سیاست زدہ کر کے ایک ایسا میدان بنا دیا ہے جہاں کھیل کے بجائے نفرت اور پروپیگنڈا کو فروغ دیا جا رہا ہے، لیکن افسوس کہ بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں، آر ایس ایس کے غنڈوں اور ان کے سیاسی سہولت کاروں نے اس کھیل کو بھی اپنی گندی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ کرکٹ کا وہ میدان...
لاہور: پنجاب کی 45 جیلوں میں112 کم عمر ایسے بچے اور بچیاں بھی موجود ہیں جو بغیر کسی جرم اور گناہ کے اپنی ماؤں کے ہمراہ سزائیں کاٹنے پر مجبور ہیں، ان میں 55 لڑکے اور57 لڑکیاں شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹریبیون کو حاصل دستاویزات کے مطابق صوبے کی 45 مختلف جیلوں میں 6 سال یا اس سے کم عمر بچے اور بچیاں جیلوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سب سے زیادہ کم عمر بچے اور بچیاں اڈیالہ جیل راولپنڈی اور وویمن جیل ملتان میں ہیں، سنٹرل جیل لاہور میں 10بچے جن میں پانچ لڑکے اور پانچ لڑکیاں، سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں12 بچے جن میں پانچ لڑکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق درخواست امجد علی ارباب، غلام احمد بلور، حاجی غلام علی، ارباب عالمگیر، کاشف اعظم اور ارباب خضرحیات نے علی گوہر درانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔درخواست گزاروں کو موقف ہے کہ ارباب کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم شاہی باغ پشاور رکھا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا لوکل کونسل رولز 1994ء کے مطابق کسی جگہ کا نام رکھنے یا تبدیل کرنے کے بعد 50 سال تک اس کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا گائیڈ لائن کے مطابق عوامی اثاثوں...
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بائیں ہاتھ کی ماہر بولر نشرہ سندھو نے ایک اور یادگار سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر کے ملک کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی تیسری ویمن کرکٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے یہ منفرد کامیابی سابق کپتان ثنا میر اور آل راؤنڈر ندا ڈار حاصل کر چکی ہیں۔ ثنا میر نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لے کر خود کو ایک لیجنڈ کے طور پر منوایا، جب کہ ندا ڈار اپنی ہمہ جہت کارکردگی کے ذریعے ٹیم کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہی ہیں۔ نشرہ سندھو نے قلیل وقت میں 100...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت کے دوران سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ مزید پڑھیں: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی عمران خان کو خدا حافظ کہہ دیا جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے درج مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، جبکہ اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت متعدد دیگر رہنما پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
پشاور: ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست امجد علی ارباب، غلام احمد بلور، حاجی غلام علی، ارباب عالمگیر، کاشف اعظم اور ارباب خضرحیات نے علی گوہر درانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔ درخواست گزاروں کو موقف ہے کہ ارباب کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم شاہی باغ پشاور رکھا گیا ہے، صوبائی کابینہ نے 21 فروری 2025 ء کو 25 وی اجلاس میں اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دی، خیبرپختونخوا لوکل کونسل رولز 1994ء کے مطابق کسی جگہ کا نام رکھنے یا تبدیل کرنے کے بعد 50 سال تک اس کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطالبے پر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی سی بی کے مطالبے پر اگر آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا تو پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہیں لے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانےکا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملا...
میچ ریفری تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
میچ ریفری تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطالبے پر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی سی بی کے مطالبے پر اگر آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا تو پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہیں لے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی...
کراچی: پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے 43ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے گلوسٹر شائر کے خلاف کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک لیسٹر شائر کی جانب سے 80 رنز بنا لیے تھے جس کے دوران انہوں نے 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ ان کی ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنا لیے تھے تاہم ابھی بھی اسے 212 رنز خسارے کا...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حنیف محمد ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کا شیڈول بارشوں کی پیشگوئی کے باعث تبدیل کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق تیسرے راؤنڈ کے میچز بدھ 10 ستمبر کے بجائے اب جمعرات 11 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ یہ فیصلہ بہاولپور، کراچی، ملتان اور رحیم یار خان میں بارش کے امکانات کے باعث کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تیسرے راؤنڈ کے چھ میچز اب نئے شیڈول کے تحت کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے کے میچز میں حیدرآباد کا مقابلہ کوئٹہ سے عباسیہ اسپورٹس کمپلیکس رحیم یار خان میں...
پنجاب میں سیلاب آنے کی وجہ سے اب تک صوبے کی 3 جیلوں سے ہزاروں قیدیوں کو شفٹ کیا جاچکا ہے۔ سیالکوٹ کی جیل کے اندر پانی آیا وہاں سے قیدیوں کو دوسرے اضلاع کی جیلوں میں شفٹ کیا گیا۔ پھر منڈی بہاؤالدین کی باری آئی تو وہاں سے سے تقریباً 8 سو زائد قیدیوں کو ریسکیکو کر کے گوجرانولہ، فیصل آباد اور دیگر جیلوں میں شفٹ کیا گیا اور اب گجرات جیل سے قیدیوں کو نکالا جارہا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے گجرات شہر کے اندر بھی پانی آگیا ہے۔ گجرات ڈسٹرکٹ جیل اور سیشن کورٹ کے احاطے میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پانی داخل ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جیل انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات...
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل میں گراؤنڈ میں بم دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے میں واقع کوثر کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بھگڈر مچ گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہوا ہے، زخمی کو طبی امداد جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی کارروائی جاری ہیں جبکہ شواہد اکھٹے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے چھٹے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ افغانستان کے خلاف شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے میچ میں شرکت کی بدولت انجام دیا۔ یاد رہے کہ فخر زمان نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والوں میں بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان اور محمد رضوان بھی شامل ہیں۔
شارجہ: افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ شارجہ میں سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور تاریخ رقم کردی۔ راشد خان اب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے 98 میچز میں 165 وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 126 میچوں میں 164 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دیکر سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔...
ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کیرون پولارڈ نے گزشتہ روز کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کیے۔ Kieron Pollard, the second to 14,000 runs in T20 cricket ???? pic.twitter.com/8jA53pgyJ9 — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 30, 2025 وہ کرس گیل کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ ???? 14,000 T20 RUNS FOR POLLARD ???? Most T20 Runs 14,562 – Chris Gayle (455 inns) 14,000* – Kieron Pollard (633 inns) 13,950 – Alex Hales (504 inns) 13,595 – David Warner (423 inns) 13,571 – Shoaib Malik...
کراچی: سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے پیر کو دی ہنڈرڈ میں لندن اسپرٹ کی جانب سے 51 گیندوں پر 71 رنز بناکر آل ٹائم رنز اسکورر کی فہرست میں کوہلی سے آگے نکل گئے۔ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں اب وارنر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے، کوہلی نے اپنے آخری ٹی 20 میچ 4 جون کو آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی تھی۔ کوہلی اب تک 414 ٹی 20 میچز میں مجموعی طور پر 13 ہزار 543 رنز جوڑ کر چھٹی پوزیشن پر چلے گئے جبکہ وارنر 419 میچز میں 13 ہزار 545 رنز بناکر ان سے آگے نکل گئے۔ ٹی 20 میں وارنر 8...
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آئی سی ٹی، عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ، 13 اگست کو اسلام آباد کے ریونیو حدود میں چھٹی ہوگی، تاہم اس دوران اسلام آباد کے اہم ادارے اور خدمات جاری رہیں گی جن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد(MCI)، کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (CDA)، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، آئی سی ٹی پولیس، آئیسکو، SNGPL اور اسپتال شامل ہیں۔ Local holiday in Islamabad on 13th August. pic.twitter.com/njY1v3k8rM — DC Islamabad (@dcislamabad) August 12, 2025 مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ حکام، ادارے اور وزارتیں اس تعطیل کی معلومات حاصل کرکے اپنی انتظامیہ کو آگاہ کریں گی اور پریس و میڈیا کے ذریعے بھی اس کی نشریات...
خیبر پختون خوا اسمبلی—فائل فوٹو خیبر پختونخوا اسمبلی میں جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد آزاد امیدوار آصف خان نے پیش کی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر کی 90 فیصد آبادی محسود قبیلے پر مشتمل ہے۔ موجودہ نام مقامی آبادی کی ثقافتی شناخت یا تاریخی حیثیت کی عکاسی نہیں کرتا۔ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھنے پر تنازعپشاورپشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا... قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع کا نام ’محسود وزیرستان ضلع‘ رکھا جائے۔قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ نام کی تبدیلی سے مقامی ثقافت کو پہچان اور شناخت کا حق ملے گا۔قرارداد کے...
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر جو روٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ 34 سالہ جو روٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 6,000 رنز بنانے والے پہلےکھلاڑی ہونےکا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ جو روٹ نے یہ سنگ میل بھارت کے خلاف جاری پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں عبور کیا۔ انگلش بیٹر نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اپنے 69 ویں میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ وہ چاروں چیمپئن شپ میں حصہ لے چکے ہیں۔ اسکے علاوہ آج جوروٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کیا، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 39 ویں سنچری...
کراچی: بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔ محمد سراج نے نہ صرف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا بلکہ بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو وکٹوں کے معاملے میں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دوسرے دن کے کھیل میں جب بھارت کی پوری ٹیم صرف 224 رنز پر ڈھیر ہوگئی تو سراج پرسدھ کرشنا کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو واپس دباؤ میں لائے۔ دونوں بولرز نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کی ٹیم کو 247 رنز پر آؤٹ کر دیا، سراج نے اولی پوپ، جو روٹ، ہیری...
ہم میں سے تقریباً ہر فرد ہی ناخن تراشنے کیلئے نیل کٹر کا استعمال کرتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہر نیل کٹر کے پیچھے ایک چھوٹا سا سوراخ کیوں دیا جاتا ہے؟ نیل کٹر کو کھولتے اور بند کرتے وقت ہم یہ سوراخ بار بار دیکھتے ہیں لیکن اسے بیکار سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں مگر دلچسپ بات یہ ہے اس سوراخ کو ہر نیل کٹر کی تیاری کے وقت ایک فائدے کے تحت ڈالا جاتا ہے ۔ نیل کٹر میں موجود سوراخ کا مقصد کیا ہے؟ اگرچہ نیل کٹر کے نچلے حصے میں موجود سوراخ ناخن کاٹنے کے لیے استعمال نہیں ہوتا لیکن یہ یقینی طور پر آپ کے کاموں کو آسان...
قیصر کھوکھر:محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے,محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا. محمد عمر فاروق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد تعینات کر دیا۔ محمد جہانگیر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ اوکاڑہ کا اضافی چارج سونپا گیا۔ عدیل اکرم چیمہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل حافظ آباد جیل سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج واپس لیا گیا۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 22 سالہ یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کے پرائیویٹ ہاسٹل میں قتل کے کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے طالبہ ایمان قتل کیس کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 22 سالہ یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کے پرائیویٹ ہاسٹل میں قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
---فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے طالبہ ایمان قتل کیس کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 22 سالہ یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کے پرائیویٹ ہاسٹل میں قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا۔ اسلامی یونیورسٹی کے ہوسٹل میں مقیم طالبہ کو گولی مار کر قتل کردیا گیااسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے پوش ایریا کے نجی... عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ طالبہ ایمان کے قتل کا مقدمہ 19 اپریل کو تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت ) ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب بدین عبدالوہاب میمن نے ڈسٹرکٹ جیل بدین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک، صاف پانی، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قیدیوں سے ان کے مقدمات کے حوالے سے عدالتوں میں زیرِ سماعت تفصیلات بھی معلوم کیں اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نے جیل سپرنٹنڈنٹ مظہر علی بیہن کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے ساتھ جیل کے قواعد و ضوابط کے مطابق حسن سلوک روا رکھا جائے اور انسانی حقوق کا مکمل احترام کیا جائے۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ جیلوں کو قیدیوں کے لیے اصلاحی مراکز بنایا جائے اور ان کی زندگی بہتر بنانے...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ممتاز کھلاڑی محمد رضوان نے معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات نے کرکٹ اور روحانیت کے دو مختلف مگر ہم آہنگ پہلوؤں کو ایک ساتھ جوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق، ملاقات ایک خوشگوار اور پُرخلوص ماحول میں ہوئی جہاں دونوں شخصیات نے باہمی عزت، عاجزی، ایمان، کردار سازی اور زندگی میں روحانی استقامت جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ رضوان نے مولانا طارق جمیل سے روحانی رہنمائی حاصل کی جبکہ مولانا نے کھلاڑی کی دینی وابستگی اور عاجزانہ مزاج کی تعریف کی۔ ملاقات کا مقصد نہ صرف ذاتی طور پر روحانی تحریک حاصل کرنا تھا بلکہ نوجوانوں کو یہ پیغام دینا...
کراچی: اردن نے غزہ جنگ پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔ سوئٹزرلینڈ میں جاری فیبا انڈر 19 باسکٹ بال ورلڈ کپ کے دوران یہ فیصلہ سامنے آیا۔ انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) نے میچ کا نتیجہ اسرائیل کے حق میں دے دیا۔ اردنی باسکٹ بال فیڈریشن نے موجودہ حالات کے تناظر میں اصولی موقف کی بنیاد پر فیبا کو باضابطہ طور پر میچ نہ کھیلنے سے مطلع کیا تھا۔
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر مالیت کی ہتھیاروں کی گائیڈنس کٹس اور متعلقہ تکنیکی معاونت فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے ترک نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اس مجوزہ فروخت کا اعلان کیا ہے.(جاری ہے) ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کے بیان کے مطابق اس ممکنہ فروخت میں 3 ہزار845 عدد ’کے ایم یو-558 بی/بی جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک مونیشن (جے ڈی اے ایم) گائیڈنس کٹس شامل ہیں، جو بی ایل یو-109 بنکر بسٹر بموں کے ساتھ استعمال ہوتی ہیں جبکہ 3 ہزار 280 عدد کے ایم یو-572 ایف/بی جے ڈی اے ایم کٹس ’ایم کے 82 بموں کے لیے فراہم کی جائیں گی...
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر مالیت کی ہتھیاروں کی گائیڈنس کٹس اور متعلقہ تکنیکی معاونت فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ترک نشریاتی ادارے ٹی آرٹی ورلڈ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے اس مجوزہ فروخت کا اعلان کیا ہے۔ ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کے بیان کے مطابق اس ممکنہ فروخت میں 3 ہزار845 عدد ’کے ایم یو-558 بی/بی‘ جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک مونیشن (جے ڈی اے ایم) گائیڈنس کٹس شامل ہیں، جو ’بی ایل یو-109‘ بنکر بسٹر بموں کے ساتھ استعمال ہوتی ہیں، جبکہ 3 ہزار 280 عدد ’کے ایم یو-572 ایف/بی‘ جے ڈی اے ایم کٹس ’ایم کے 82‘ بموں کے لیے فراہم کی جائیں گی، اس کے علاوہ متعلقہ انجینئرنگ،...
امریکا نے ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد اسرائیل کو 510 ملین ڈالر (51 کروڑ ڈالر) مالیت کے بم گائیڈنس کٹس اور دیگر متعلقہ سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے سیکیورٹی تعاون ادارے (DSCA) کے مطابق، "یہ ممکنہ فروخت اسرائیل کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی، اور اس کے سرحدی علاقوں، اہم انفرا اسٹرکچر اور شہری مراکز کے دفاع کو مضبوط کرے گی۔" بیان میں مزید کہا گیا کہ "امریکا اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے، اور یہ امریکی قومی مفادات کے لیے بھی اہم ہے کہ اسرائیل کو ایک طاقتور اور تیار دفاعی نظام فراہم کیا جائے۔" امریکی محکمہ خارجہ نے اس فروخت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حب( نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری کا ڈسٹرکٹ حب سینٹر جیلانی گڈانی کا دورہ کیا دو ارب روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل گڈانی کو ماڈل جیل بنایا جارہا ہے۔صوبائی وزیر میر علی حسن زہری۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میرعلی حسن زہری کا ڈسٹرکٹ حب سینٹر جیل گڈانی کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ارب روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل گڈانی کو ماڈل جیل بنایا جارہا ہے جیل میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر اسٹوریج ٹینک، واٹربوزر، آر او پلانٹ کی منظوری دی ہے گڈانی جیل دورے کے موقع پر صوبائی وزیر نے قیدیوں کے مسائل سنے اور...
—فائل فوٹو کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا قیدی جناح اسپتال میں دم توڑ گیا، قیدی کو جیکسن پولیس نے منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کو گزشتہ روز صبح میں جیل لایا گیا، دوپہر کو قیدی کی طبیعت خراب ہوئی، طبیعت خراب ہونے پر قیدی کو فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات کو قیدی جناح اسپتال میں دورانِعلاج دم توڑ گیا۔قیدی پیٹ میں منشیات لے کر آیا تھا اور شبہ ہے کہ منشیات کی مقدار زیادہ ہونے پر اس کی طبیعت بگڑی۔حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد قیدی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی:کرکٹ کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں، جس کے بعد اب پاور پلے کا نیا نظام، سست رفتار اوورز پر سزا اور فیلڈنگ و بیٹنگ پر نئے ضوابط کا اطلاق جولائی سے ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دنیا بھر میں کھیلے جانے والے مختصر دورانیے کے فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں پاور پلے قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ سمیت تمام فارمیٹس کے لیے کئی نئے اصول بھی متعارف کرا دیے گئے ہیں جو کھیل کی رفتار، شفافیت اور دلچسپی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔آئی سی سی کے نئے ضوابط کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاور پلے اب ایک مقررہ تناسب کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے وائٹ بال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اسٹاپ کلاک متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ان بوجھ کر گیند پر تھوک کے استعمال کے بعد گیند تبدیل نہیں ہوگی۔کرکٹ کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے مینز انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے اپنے قوانین میں متعدد تبدیلیوں کی منظوری دی ہے۔ان قوانین میں باؤنڈری پر کیچ سے متعلق نئی قوانین اور ون ڈے میچز میں 35ویں اوور کے بعد صرف ایک گیند استعمال کرنے کا فیصلہ شامل ہے جب کہ کچھ تبدیلیاں پہلے ہی 27-2025 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے ساتھ نافذ ہوچکی ہیں جب کہ وائٹ بال سے متعلق نئے قوانین 2 جولائی سے...
پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 300 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔ حسن علی اس وقت انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم برمنگھم بیئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور 2025 کے جاری مینر ویٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ حسن علی نے یہ کارنامہ صرف 212 میچز میں سر انجام دیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے 39 ویں اور پاکستان کے 9 ویں بولر بن گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں وہاب ریاض 413 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان 643 وکٹوں کے ساتھ عالمی سطح...
قیصر کھوکھر:ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں اختیار سے تجاوز، بدانتظامی ،نااہلی پر 5 افسران کومعطل کر دیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سرمد حسن ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق احمد، چیف وارڈر محمد رفیق ،ہیڈ وارڈر ذوالفقار اور وارڈر محمد ایوب کو بھی معطل کر دیا گیا۔معطل کئے گئے افسران و عملہ قیدی پر تشدد میں ملوث پائے گئے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے پیڈا کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک عارف شہزاد کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے،عارف شہزاد کو ڈائریکٹوریٹ آف پریژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا،محکمہ داخلہ نے تمام جیلوں میں انتظام و انصرام کیلئے قواعد و ضوابط جاری کئے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا تھا...
نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر و کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ویمنز کرکٹ میں ٹرانس جینڈر پلئیرز کو کھلانے کا مطالبہ کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں 23 سالہ انایا بانگر نے بتایا کہ مانچسٹر یونیورسٹی نے ہارمونز ریپلسمنٹ تھراپی مکمل ہونے کے بعد میرے تمام ٹیسٹ کیے، جس میں پٹھوں کی طاقت، قوت مدافعت، گلوکوز اور آکسیجن کی سطح کے اعداد و شمار کیے، جس کا موازنہ خواتین اتھلیٹس کیساتھ کیا گیا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میرے اور خواتین اتھلیٹ کے درمیان کوئی...
ڈسٹرکٹ بار ملتان کے رہنمائوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ملتان ہر مسلمان ملک کے ساتھ کھڑی ہے اور جہاد کے لئے بھی تیار ہیں، انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح اس نے پاک بھارت جنگ بندی کرائی تھی اسی طرح اسرائیل کی غزہ فلسطین اور ایران کی فی الفور جنگ بندی کرائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی حملہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید علی ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد نے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہمراہ احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک اتحاد کو یقینی بنائیں اور گریٹر اسرائیل کے منصوبہ کو ناکام کریں پرامن اسلامی ملک ایران پر اسرائیل کے حملے کی...
جیکسن پولیس نے ملیر جیل سے فرار مفرور قیدی کو گرفتار کر کے جیل حکام کے حوالے کر دیا ایکسپریس نیوز کے مطابق جیکسن پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے مفرور قیدی کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل حکام کے حوالے کردیا۔ ایس ایچ او ایاز خان کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والا قیدی علاقے میں موجود ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے ملزم کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی۔ ایاز خان نے بتایا کہ گرفتار قیدی جیکسن پولیس کے ہاتھوں غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ نمبر 103 سال 2025 کے...
ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے مزید 6 قیدیوں کو پکڑ لیاگیا،پکڑے جانے والے اوررضا کارانہ طور پرجیل واپس آنے والے قیدیوں کی تعداد 158 ہوگئی ،جیل سے فرارہونےوالے ایک اور قیدی کو اس کے والد ملیر جیل لیکر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق 3 جون کو ڈسٹرکٹ جیل ملیرسے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی تحققات جاری ہیں ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے مزید 6 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق اب تک 158 قیدیوں کو پکڑا جاچکا ہے جبکہ 67 مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے جس کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہیں۔ جیل حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، فرارہونے...
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی برقرار ہے اور جس میں سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی، عاقب جاوید، امپائر علیم ڈار اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: قومی سلیکشن کمیٹی مکمل تبدیل ہونے سے متعلق خبریں، کون سے نئے نام شامل ہیں؟ واضح رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی میں ردوبدل کی اطلاعات تھیں تاہم پی سی بی نے ایسی کسی بھی بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بطور ڈیٹا اینالسٹ خدمات انجام دینے والے حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کو بطور ڈیٹا سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا لیا گیا ہے...
کراچی: وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری ملیر جیل سے فرار قیدیوں سے متعلق متضاد اعداد و شمار کا نوٹس لیتے ہوئے اچانک ملیر ڈسٹرکٹ جیل پہنچ گئے۔ علی حسن زرداری نے فرار قیدیوں کے درست اعداد و شمار نہ بتانے پر سابق جیل اہلکاروں کی سرزنش کی اور وزیر اعلی سندھ کو ذمہ دار افسران کے خلاف مزید محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش کردی۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر کی قیدیوں سے مقدمات، صحت اور ان کی خوراک سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ علی حسن زرداری نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جیل آیا ہوں، پارٹی قیادت کی ہدایت ہے کہ قیدیوں کر ہر طرح...
نئی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے 216 نہیں بلکہ 225 قیدی فرار ہوئے ہیں، سابقہ جیل انتظامیہ نے دانستہ بات کو چھپایا یا ان سے غلطی ہوئی ہے؟ قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پر مزید 10 قیدیوں کے فرار ہونے کا علم ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے 216 نہیں بلکہ 225 قیدی فرار ہوئے ہیں، سابقہ جیل انتظامیہ نے دانستہ بات کو چھپایا یا ان سے غلطی ہوئی، قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پر مزید 10 قیدیوں کے فرار ہونے کا علم ہوا، سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ایس پی شعبہ تفتیش ملیر کو خط لکھ کر فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد سے متعلق آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 3...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈسٹرکٹ جیل ملیرسے فرارہونے والے 25 سالہ قیدی نے ماڑی پورمدنی کالونی میں گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی جبکہ متوفی قیدی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق ماڑی پورتھانے کے علاقے مدنی کالونی میں گھر سے ایک شخص کی گلےمیں پھند لگی لاش لی ہےاطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متوفی شخص کی شناخت 25 سالہ رضا ولد پرویز مسیح کے نام سے کی گئی،ایس ایچ اوماڑی پورسردارعلی عباسی کے مطابق متوفی شخص رنچھوڑکا رہائشی تھا اورمتوفی شخص ماڑی پورمدنی کالونی میں واقعے اپنی بہن کے گھرآیا تھا۔ بہن اوربنہوئی گھرپرنہ ہونے پرمتوفی نے گلے مین پھندا لگا...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )سندھ پولیس اور متعلقہ ادارے ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے 111 کی تلاش کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ اب تک 105 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جاچکا ہے. جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ پیر کی شب اس وقت پیش آیا جب معمولی شدت کے زلزلے کے بعد قیدیوں کو صحن میں لایا گیا موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیدیوں نے جیل کے عملے سے اسلحہ چھینااور فائرنگ کے تبادلے کے بعد مرکزی دروازہ توڑ کر فرار ہو گئے حکام کے مطابق 216 قیدی فرار ہوئے جن میں سے ابتدائی طور پر 83 کو...
قیدیوں کی جانب سے جیل سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں سے چھینے جانے والی 2 ایس ایم جیز کا بھی اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ کون سے قیدیوں نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ، فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، گرفتار قیدیوں کی تعداد 94 ہوگئی، 122 قیدی ابھی بھی مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 قیدیوں کو گرفتار کرکے...
عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات عرف کاکا کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔تھانہ سمبل پولیس نے سخت سکیورٹی میں ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیا ، تفتیشی افسر نے عدالت سے شناخت پریڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدالت میں غیر حاضر رہے جس پر ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹرز اکثر عدالت میں حاضر نہیں ہوتے۔عدالت نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔ بعد ازاں عدالت نے شناخت پریڈ کی درخواست منظور کر لی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت میں پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی پر مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ دے دیا۔ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے احاطے میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کے مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس نے سخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر عدالت پہنچایا۔ ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں پولیس نے اس کے جسمانی ریمانڈ اور شناخت پریڈ کی درخواست کی۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی...
اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور کر لی اور ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور ڈسٹرکٹ پرایسکیوٹر عدالت میں غیر حاضر رہے جس پر ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ان پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پراسیکیوٹرز اکثر عدالت میں حاضر نہیں ہوتے۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو کمرہ عدالت میں طلب کیا مگر بتایا گیا کہ پراسیکیوٹر چھٹیوں پر ہیں۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔ بعدازاں...
لندن(نیوز ڈیسک)انگینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کےلیے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ جمعرات کو زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جو روٹ نے اپنا انفرادی طور پر 28 واں رن مکمل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ یوں اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے پانچویں بیٹر بن گئے۔ جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے 153 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار...
آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر رشبھ پنت اپنی قیمت سے انصاف نہیں کر پائے۔ ان کی خدمات لکھنؤ سپر جائنٹس نے ریکارڈ 27 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کی تھیں، وہ اب تک 11 میچز میں صرف 128 رنز بناسکے ہیں، جس میں ایک ففٹی شامل ہے، وہ 3 بار ہی ڈبل فیگر میں جاسکے۔ رواں سیزن میں انہوں نے یہ رنز 12.80 کی اوسط اور 99.22 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔ سابق بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو نے پنت کو اپنی اپروچ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بیٹر سے ہمدردی ہے مگر وہ بھی مسلسل ناکامی کے باوجود اپنے کھیلنے کے انداز میں تبدیلی نہیں لا رہے، انہیں اپنا مائنڈ...
اس وقت دنیا کا ماحول ’’جس کی لاٹھی اس کی بھینس‘‘ والا بن چکا ہے۔ کوئی بھی زبردست کو نہیں روک سکتا اورکمزور کو کوئی طاقتور سے نہیں بچا سکتا۔ یہ مثال ہمیں اسرائیل اور فلسطینیوں سے بخوبی سمجھ میں آ جاتی ہے۔ اسرائیل کے فلسطین پر مظالم سے کوئی بھی خوش نہیں ہے مگر بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جو نیتن یاہو کی پیٹھ تھپتھا رہا ہے چونکہ وہ خود بھی اپنے دوست اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ پہلگام حملے کے فوراً بعد بھارت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ یہ بھارت کا 7 اکتوبر ہے، اس کا مطلب یہ تھا کہ اسی تاریخ کو حماس نے اسرائیل پر میزائلوں کے تابڑ توڑ حملے...
پاک بھارت کشیدگی: ایشین کرکٹ کونسل تحلیل اور ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت منسوخ ہوسکتی ہے، سنیل گواسکر
سابق انڈین کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ وہ پچھلے مہینے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کو ایشیا کپ میں حصہ لیتے ہوئے نہیں دیکھ رہے۔ ہندوستان اور سری لنکا کو رواں سال کے آخر میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا تھی لیکن اپریل میں پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے نے ایونٹ کے انعقاد اور پاکستان کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’میں بھارت میں بھارت کو ہرانے آرہا ہوں‘، سنیل گواسکر نے عمران خان کا دلچسپ قصہ سنا دیا اسپورٹس ٹوڈے کو ایک خصوصی انٹرویو میں گواسکر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہمیشہ وہی رہا ہے جو ہندوستانی حکومت انہیں...
سٹی 42: ریلوے انفراسٹرکچر اور رولنگ سٹاک میں خرابی کے باعث مارچ میں مسافرٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح57فیصدریکارڈ کی گئی ملک بھرمیں چلنےوالی940ٹرینوں میں سے 404 تاخیر کا شکار ہوئیں ، کنکٹنگ ریل لنکس، ٹریک پر فنی خرابیوں، حادثات و موسم میں خرابی سےٹرینوں میں تاخیر ہوئیمجموعی طور پر ٹرینوں کے 1 ہزار 398 گھنٹے ضائع ہوئے،فنی رکاوٹوں کی وجہ سے 248گھنٹے، کنکٹنگ ریل کی وجہ سے 233 گھنٹے ضائع ہوئے،سگنل خرابی کے باعث 226گھنٹے، احتجاج کے باعث 196 گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی ، کیرج خرابی کے باعث 97گھنٹے، حادثات کے باعث 130گھنٹے ضائع ہوئے ،کراسنگز کے باعث 126گھنٹے، لوکوموٹو کی خرابی کے باعث 114گھنٹے ضائع ہوئے لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث...
علی ساہی : ناقص انتظامات پر جیل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بابر علی معطل ہوگیا سپرنٹنڈنٹ جیل کو نااہلی، غفلت اور بدانتظامی کے باعث معطل کیا گیا،کاشف رسول کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ تعینات کردیا گیاآئی جی جیل سے تمام جیلوں میں انڈسٹری کی کارکردگی بارے رپورٹ طلب کر لی ، سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں 20 انڈسٹریز بنائی ہیں جہاں اسیران کو تربیت دی جارہی ہے، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے جیل فاؤنڈیشن کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کر دی قلندرز کے چھ بیٹر ڈبل فگر کو ٹچ نہ کر سکے
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کا مرتکب پائے جانے پر چار برس کی جزوی معطل شدہ (پارٹلی سسپنڈڈ پرزن سزا) سزا سنادی گئی۔ تاہم، 2024 میں ضمانت مسترد ہو جانے کی وجہ سے ایک سال سے زیادہ عرصہ جیل میں گزارنے والے سابق کھلاڑی کو رہا کر دیا جائے گا۔ پارٹلی سسپنڈڈ سزا ایسی سزا ہوتی ہے جس میں مجرم کچھ عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد کچھ شرائط پر رہا کر دیا جاتا ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے 74 ٹیسٹ کھیلنے والے مائیکل سلیٹر پر خاتون کا گلا دبانے کے دو الزامات سمیت سات الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ان پر خاتون کو نازیبا پیغامات بھیجنے کے بھی الزامات تھے۔ جج گلین کیش نے...
فائل فوٹو چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کردیا گیا، عالیہ حمزہ کے خلاف تھانا ایئرپورٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ترجمان جیل کے مطابق عالیہ حمزہ کو ہفتے کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔مقامی عدالت سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر انہیں اڈیالہ جیل شفٹ کیا گیا، عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔ عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکمپی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت کر لی تھی اور کہا تھا...
نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے انکشافات کا پنڈورا باکس کھول دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا (سابقہ نام: اریان) نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی کرکٹرز نے انہیں جنس تبدیلی کے بعد اپنی نامناسب تصاویر بھیجی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں 8-9 سال کی عمر سے محسوس کرتی تھی کہ میں لڑکی ہوں، ماں کے کپڑے پہن کر آئینے میں خود کو دیکھتی تھی لیکن اپنے والد کے بھارتی کرکٹر اور کوچ ہونے کی وجہ سے اپنے شناخت چھپانی پڑی۔ مزید پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر کا بیٹا جنس تبدیل کروا کر...
جے پور: بھارتی کرکٹ اسٹار اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ اتوار کو آئی پی ایل 2025 کے میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف مقابلے کے دوران کوہلی نے اپنی 100ویں نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 ففٹیز بنانے والے دنیا کے دوسرے اور بھارت کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ اپنے 405ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ ففٹیز آسٹریلوی اوپنر اور کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے نام ہیں، جنہوں نے 400 میچز میں 108 ففٹیز اسکور کیں۔ کوہلی 405 میچز...
سرگودھا میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور راشن چوری کےالزام میں معطل کردیے گئے۔جیل اسٹور کیپر نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور عطاء الرحمان کے معطل ہونے کی تصدیق کی۔جیل اسٹور کیپر کے مطابق لنگرانچارج ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزکی انکوائری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور پر راشن چوری کےالزامات ثابت ہوئےتھے۔
سٹی42: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور عطاء الرحمن کو فرائض کی انجام دہی میں غفلت، نااہلی اور بدانتظامی پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سٹور کیپر عمران حسنین اور لنگر انچارج ہیڈ وارڈر سلطان احمد کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں راشن چوری اور خورد برد کی اطلاع ملی تھی، جس پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی زیر نگرانی انکوائری کی گئی۔ انکوائری میں متعلقہ آفیسرز اور اہلکاروں کے خلاف ثبوت ملنے پر کارروائی کی گئی۔ فلم ’سکندر‘کی ناکامی کے بعد سلمان خان نے بڑا فیصلہ کرلیا محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر انسپکشن ٹیم مختلف جیلوں کی تحقیقات کر رہی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر گیمز کے لیے مفت انٹری کا اعلان کیا ہے، یہ میچز 9 اپریل سے شروع ہوں گے جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گا۔ پی سی بی کے ایک بیان کے مطابق ایونٹ کے آغاز سے قبل بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم کو شائقینِ کرکٹ کے لیے مفت کھول دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، قذافی اسٹیڈیم ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران کل 8 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کوالیفائرز، کون سی ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی؟ افتتاحی میچ کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں دوسرا میچ 11 اپریل...
سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو ’پٹودی ٹرافی‘ کو ریٹائر کرنے کے فیصلے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسپورٹس اسٹار کے لیے لکھے اپنے کالم میں سنیل گواسکر نے ای سی بی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پٹودی ٹرافی (جو انگلینڈ بمقابلہ بھارت ٹیسٹ سیریز میں فاتح کو دی جاتی ہے) کو ریٹائر کرنے کی حالیہ خبر تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار سننے میں آ رہا ہے کہ ایک کھلاڑی کے نام پر موجود ٹرافی کو ریٹائر کیا جا رہا ہو۔ اگرچہ فیصلے کا اختیار مکمل طور پر ای سی بی کے پاس ہے اور شاید بی سی سی آئی کو اس متعلق علم...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز سے قبل بڑا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مداحوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوران شائقین کرکٹ کا قذافی اسٹیڈیم میں داخلہ بلکل فری ہوگا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے ہوگا، قذافی اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر 8 میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کیخلاف 9 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی، یہ میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا جبکہ اسی میدان پر دوسرا میچ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین 11 اپریل کو کھیلا...
پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کے باوجود پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کو بحال رکھنے کے بجائے اسٹیڈیم پر عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا بورڈ آویزاں کردیا۔بانی پی ٹی آئی نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ واضح رہےکہ پشاور اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کا انعقاد 8 اپریل کو ہونا تھا لیکن اس میچ کو ملتوی کردیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے “عمران...
خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کے باوجود پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کو بحال کرنے کی بجائے اسٹیڈیم پر عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کا بورڈ آویزاں کردیا۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے پر بانی پی ٹی آئی نے فوری پر نام تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کو مسترد کرتے ہوئے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بجائے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کا بورڈ لگا دیا ہے۔ واضح رہے پشاور اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کا انعقاد 8 اپریل کو ہونا تھا...
آسٹریلوی لیگ بگ بیش کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کیساتھ 2 سالہ فرنچائز کرکٹ لیگ کا معاہدہ کرلیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے اعلان کیا کہ ویرات کوہلی کیساتھ 2 سالہ فرنچائز کرکٹ لیگ کا معاہدہ کرلیا ہے۔ بعدازاں فرنچائز نے اپنے ٹوئٹ کے کچھ گھنٹوں بعد لکھا کہ اپریل فول! نے فینز نے کو بھڑکا دیا۔ ویرات کوہلی، اسوقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ بھارتی بورڈ کی پالیسی کے تحت کوئی موجودہ پلئیر (جو ریٹائر نہیں ہوا کسی قسم کی لیگ کرکٹ کسی ملک کیلئے نہیں کھیل سکتا ہے سوائے آئی...
ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھارتی قیدی گورو ولد رام آنند نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق بھارتی قیدی جیل کے واش روم میں گیا اور اس نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ بھارتی قیدی کی خودکشی سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ ملیر جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو 17 فروری 2022 کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا۔خود کشی کا واقعہ 24 اور 25 مارچ کی درمیانی شب پیش آیا ، جیل کے ڈاکٹرز سے موت کی تصدیق کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا ، مجسٹریٹ کی زیر نگرانی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ قیدی گورو...
قطر میں گلوبل سیلبرٹی لیگ کے کرٹن ریزر ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ قطر کے رارالحکومت دوحہ میں گلوبل سیلبرٹی لیگ (جی سی ایل) کا شاندار کرٹن ریزر یونٹ منعقد ہوا، جس میں کرکٹ اور شوبز ستاروں نے شرکت کی۔ تقریب میں جی سی ایل کے چیئرمین شیخ سعود عبداللہ الثانی نے شرکت کی، جنہوں نے قطر میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے لیگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جی سی ایل کے صدر عارف ملک نے لیگ کے مستقبل کے منصوبے پیش کرتے ہوئے قطر میں کرکٹ کی ترقی کے حوالے سے اپنے عزائم کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ : گرین شرٹس کے فینز ’پاکستان بے‘ میں بیٹھ سکیں گے ایونٹ کی پانچ شریک...
کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھارتی قیدی گورو ولد رام آنند نے خودکشی کرلی۔جیل انتظامیہ کے مطابق بھارتی قیدی جیل کے واش روم میں گیا اور پھندا لگا کر خود کشی کی۔جیل انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق بھارتی قیدی کے خودکشی کے واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ملیر جیل انتظامیہ کے مطابق ملزم کو 17 فروری 2022ء کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا، مرنے والے قیدی کی لاش سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کی گئی ہے۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کوالیفائر 9 اپریل سے پاکستان میں شروع ہونے والا ہے جس میں 6 ٹیمیں میدان میں اتریں گی، جن میں سے 2 ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے مسلسل دوسری مرتبہ ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا کوالیفائر ٹورنامنٹ 9 اپریل سے پاکستان میں شروع ہونے والا ہے، جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، کوالیفائی کرنے والی 2 ٹیمیں بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ میں حصہ لیں گی۔ کوالیفائی میچر میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی۔ View this post on Instagram A post shared by ICC (@icc) شیڈول (دن...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شریک بنگلادیشی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) لٹن داس، ناہید رانا اور رشاد حسین کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دینے کی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کو کراچی کنگز نے منتخب کیا جبکہ لیگ اسپنر رشاد حسین اور فاسٹ بولر ناہید رانا کو 13 جنوری کو ہونے والے پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ میں بالترتیب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شریک بنگلادیشی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) لٹن داس، ناہید رانا اور رشاد حسین کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دینے کی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کو کراچی کنگز نے منتخب کیا جبکہ لیگ اسپنر رشاد حسین اور فاسٹ بولر ناہید رانا کو 13 جنوری کو ہونے والے پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ میں بالترتیب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشن انچارج شہریار نفیس کا کہنا ہے کہ...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری کیلئے قائم ججز ٹریبیونل تبدیل، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کے لیے ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں قائم ٹریبیونل کو تبدیل کرکے نیا ٹریبیونل تشکیل دے دیا گیا۔صدرمملکت کی منظوری سے اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کے لیے تشکیل پانے والے نئے ٹریبیونل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر ہو کر آنے والے جسٹس خادم حسین سومرو ٹریبیونل کے چیئرمین ہوں گے، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس بھی ٹریبیونل کے دیگر اراکین کے طور پر شامل ہوں گے۔اس سے...
اسلام آباد: اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کے لیے ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں قائم ٹریبیونل کو تبدیل کرکے نیا ٹریبیونل تشکیل دے دیا گیا۔ صدرمملکت کی منظوری سے اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کے لیے تشکیل پانے والے نئے ٹریبیونل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر ہو کر آنے والے جسٹس خادم حسین سومرو ٹریبیونل کے چیئرمین ہوں گے، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس بھی ٹریبیونل کے دیگر اراکین کے طور پر شامل ہوں گے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کی سربراہی میں ضلعی عدلیہ...
پنجاب کی جیلوں میں تبادلے، سیکرٹری داخلہ نے 4 جیل افسروں کو تبدیل کر دیا۔ حسن نواز سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن تعینات، محمد علی خان سینئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال تعینات ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی جیلوں میں تبادلے، سیکرٹری داخلہ نے 4 جیل افسروں کو تبدیل کر دیا۔ حسن نواز سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن تعینات، محمد علی خان سینئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال تعینات ہو گئے۔ محمد جہانگیر کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ جبکہ کاشف رسول ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قوم کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جارہی ہیں، ٹی 20 کپتان سمیت 6 کھلاڑ یوں کے ٹیم سے باہر ہونے جبکہ بیٹنگ کوچ بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، پاکستانی حکام سے بریفنگ لی میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ اور مینجمنٹ پر مشاورت مکمل کرتے ہوئے ہیڈ دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر ہیڈکوچ عاقب جاوید کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے اشتہار دیا جائے گا، جس کے بعد نام شارٹ لسٹ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 11 اپریل کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا چھ ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا، جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں اس ایڈیشن میں ایک نمائشی میچ بھی رکھا گیا ہے جو 8 اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا جبکہ میچ میں شامل ٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا راولپنڈی...