انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کرادیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے وائٹ بال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اسٹاپ کلاک متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ان بوجھ کر گیند پر تھوک کے استعمال کے بعد گیند تبدیل نہیں ہوگی۔
کرکٹ کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے مینز انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے اپنے قوانین میں متعدد تبدیلیوں کی منظوری دی ہے۔ان قوانین میں باؤنڈری پر کیچ سے متعلق نئی قوانین اور ون ڈے میچز میں 35ویں اوور کے بعد صرف ایک گیند استعمال کرنے کا فیصلہ شامل ہے جب کہ کچھ تبدیلیاں پہلے ہی 27-2025 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے ساتھ نافذ ہوچکی ہیں جب کہ وائٹ بال سے متعلق نئے قوانین 2 جولائی سے نافذ ہوں گے۔
سلو اوور ریٹ کے مسئلے کے حل کے لیے، ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ’اسٹاپ کلاک‘ متعارف کرا دی گئی ہے۔ نئے قانون کے مطابق فیلڈنگ سائیڈ کو ہر اوور کے اختتام کے ایک منٹ کے اندر نیا اوور شروع کرنا ہوگا، خلاف ورزی پر امپائر 2 بار وارننگ دیں گے، وارننگز کے بعد اگر خلاف ورزی جاری رہی تو بولنگ ٹیم پر 5 رنز کی پنالٹی عائد کی جائے گی، ہر 80 اوور کے بعد وارننگز ری سیٹ کر دی جائیں گی۔
اگرچہ گیند پر تھوک لگانے پر پابندی برقرار ہے لیکن اب یہ لازمی نہیں رہا کہ تھوک لگنے پر فوراً گیند تبدیل کی جائے، اس کا مقصد یہ ہے کہ کوئی ٹیم جان بوجھ کر گیند کو تبدیل کروانے کے لیے تھوک نہ لگائے۔اب گیند صرف اس صورت میں تبدیل جائے گی اگر اس کی حالت میں واضح تبدیلی (مثلاً بہت گیلی ہو جائے یا حد سے زیادہ چمک آ جائے)، یہ فیصلہ مکمل طور پر امپائر کی صوابدید پر ہوگا۔
اگر امپائر نے فیصلہ کیا کہ تھوک نے گیند پر اثر نہیں ڈالا، تو پھر گیند تبدیل نہیں کی جائے گی، چاہے گیند بعد میں سوئنگ کیوں نہ کرنے لگے، تاہم بیٹنگ ٹیم کو اس صورت میں پانچ رنز دیے جائیں گے۔ فرض کریں ایک بلے باز کو کیچ آؤٹ قرار دیا گیا اور اس نے ریویو لیا اور الٹرا ایج سے پتا چلا کہ گیند نے صرف پیڈ کو چھوا، بیٹ کو نہیں۔اب امپائر بال ٹریکنگ کے ذریعے ایل بی ڈبلیو کیلئے چیک کرے گا کہ آیا بلے باز آؤٹ تو نہیں۔
پرانے قانون کے مطابق اگر کیچ آؤٹ غلط ثابت ہوتا، تو ایل بی ڈبلیو چیک کرتے وقت ’اصل فیصلہ‘ ناٹ آؤٹ سمجھا جاتا، اور اگر امپائرز کال آجاتی تو بیٹر کی بچت ہوتی۔
تاہم، نئے قانون کے مطابق اب ایل بی ڈبلیو کے لیے بال ٹریکنگ میں ’اصل فیصلہ‘ آؤٹ تصور ہوگا، لہٰذا اگر بال ٹریکنگ میں امپائرز کال ہو تو بھی بلے باز آؤٹ قرار پائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق کے بعد کے لیے
پڑھیں:
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان کویت کو ہرا کر چیمپیئن بن گیا
پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں میں کویت کو 44 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
اس سے قبل پاکستان نے منگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کویت کے خلاف زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آغاز ہی سے جارحانہ انداز اختیار کیا۔ اوپنر عبدالصمد نے یاسین پٹیل کی دوسری گیند پر چھکا لگا کر اننگز کا دھماکے دار آغاز کیا۔ دباؤ میں آ کر پٹیل نے اسی اوور میں 3 وائیڈ بالز بھی کرائیں۔
نوفے نے کریز پر آتے ہی پہلی گیند پر چھکا جڑ دیا، جس کے ساتھ ہی پاکستان نے صرف ایک اوور میں 26 رنز بنا لیے۔
دوسرے اوور میں کویت کو پہلی کامیابی ملی جب بھوسار نے خواجہ نوفے کو 6 گیندوں پر 22 رنز (2 چوکے، 2 چھکے) پر آؤٹ کیا۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 1.4 اوورز میں 33-1 تھا۔
کپتان عباس آفریدی نے میدان میں آتے ہی 2 مسلسل چھکے لگا کر ٹیم کا اسکور 45-1 تک پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیے ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
تیسرے اوور میں عبدالصمد نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا، جس سے پاکستان نے 2.2 اوورز میں 50 رنز مکمل کر لیے۔ اس اوور میں صمد نے اکیلے 21 رنز بنائے۔
چوتھا اوور پاکستان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا۔ صمد نے بلال طاہر کی 3 گیندوں پر مسلسل 3 چھکے لگائے، جبکہ عباس آفریدی نے بھی تیز رفتار رنز جوڑے۔ 4 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 95-1 تھا۔
پانچویں اوور میں کویت نے واپسی کی کوشش کی۔ بھوسار نے عبدالصمد کو 13 گیندوں پر 42 رنز (2 چوکے، 5 چھکے) پر آؤٹ کیا، جبکہ شاہد عزیز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان 4.3 اوورز میں 95-3 پر پہنچ گیا۔
معاذ صداقت نے عباس آفریدی کا ساتھ دیا اور ایک خوبصورت چوکا لگا کر ٹیم کو 100 رنز سے آگے پہنچایا۔ اس اوور میں 12 رنز بنے، اور 5 اوورز کے اختتام پر اسکور 107-3 تھا۔
آخری اوور میں عباس آفریدی نے شاندار فائر ورکس دکھائے۔ پہلے چوکا، پھر مسلسل 2 چھکے، اور یوں پاکستان کی اننگز 135-3 پر مکمل ہوئی۔
آفریدی نے صرف 11 گیندوں پر ناقابلِ شکست 52 رنز بنائے، جن میں دو چوکے اور سات چھکے شامل تھے، جبکہ عبدالصمد کی 42 رنز کی جارحانہ اننگز نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
یاد رہے کہ آج ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دی تھی۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔
خواجہ نافع نے شاندار 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز کی اننگز کھیلیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔
خواجہ نافع نے شاندار 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز کی اننگز کھیلیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیے: ہانگ کانگ سکسز 2025: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 2 رنز سے شکست دی
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز ہی بنا سکی۔ کرس گرین نے 46 اور کپتان ایلکس روز نے 36 رنز کی بہترین اننگز کھیلیں۔
پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، محمد شہزاد اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جس کے باعث پاکستان نے ایک رن سے کامیابی حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں