کرکٹ میں نئے قوانین متعارف، آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، جو جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔ وائٹ بال کرکٹ کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ان قوانین کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔
اسٹاپ کلاک کا نفاذسلو اوور ریٹ پر قابو پانے کے لیے اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اسٹاپ کلاک متعارف کرا دیا گیا ہے۔ فیلڈنگ ٹیم کو ہر اوور کے بعد ایک منٹ کے اندر اگلا اوور شروع کرنا ہوگا، اگر ٹیم مقررہ وقت میں اوور شروع کرنے میں ناکام رہی تو امپائر پہلی دو خلاف ورزیوں پر وارننگ دے گا، جبکہ تیسری بار پانچ رنز کی پنالٹی عائد کی جائے گی، یہ قانون پہلے ہی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل پر لاگو ہو چکا ہے۔
گیند پر تھوک کے استعمال کا نیا ضابطہگیند پر تھوک لگانے کی صورت میں گیند فوراً تبدیل نہیں کی جائے گی،تاہم اگر تھوک کے استعمال سے گیند کی حالت میں واضح تبدیلی آئی تو امپائر بیٹنگ سائیڈ کو 5 رنز دے سکتا ہے۔
جان بوجھ کر شارٹ رن پر سخت کارروائینئے قانون کے تحت اگر کوئی بیٹر جان بوجھ کر شارٹ رن لیتا ہے تو بیٹنگ ٹیم کو پانچ رنز کی سزا دی جائے گی، اور اس کے ساتھ ساتھ بولنگ سائیڈ یہ فیصلہ کرے گی کہ اگلی گیند پر اسٹرائیک پر کون سا بیٹر رہے گا، امپائر اس بارے میں فیلڈنگ کپتان سے مشورہ لے گا۔
فیئرنس آف کیچ کے ریویو میں تبدیلیآئی سی سی نے کیچ ریویو کے نظام میں بھی اہم تبدیلی کی ہے، اگر امپائر کو کیچ پر شک ہو تو تھرڈ امپائر نہ صرف نو-بال بلکہ کیچ کی درستگی کو بھی چیک کرے گا، نئے قانون کے مطابق اگر نو-بال پر کیچ درست ہو تو بیٹنگ سائیڈ کو صرف ایک رن ملے گا، اور اگر کیچ غلط ہو تو جتنے رنز مکمل ہوئے ہوں، وہ تسلیم کیے جائیں گے۔
یہ تبدیلیاں کھیل میں شفافیت، انصاف اور رفتار کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہیں، اور جولائی 2 سے ان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ شائقین، کھلاڑی، اور کوچز ان نئے قوانین پر خاص توجہ رکھیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی سی سی ایل بی ڈبلیو تبدیلیاں کرکٹ نئے قوانین نوبال.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایل بی ڈبلیو تبدیلیاں کرکٹ نئے قوانین نوبال کے لیے
پڑھیں:
بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی خطے میں بحری جہازوں، کارگو اور متعلقہ سامان کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کے لیے امریکا اپنی تحویل میں موجود منجمد ایرانی اثاثوں سے ادائیگی کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ آئندہ کسی بھی بحری جہاز، کارگو یا اس سے متعلق املاک کو نقصان پہنچنے کی صورت میں اس کا مالی ازالہ ایرانی فنڈز سے کیا جائے گا، جو امریکا کے کنٹرول میں ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’آج سے اور آئندہ اطلاع تک، بحری جہازوں، کارگو یا ان سے متعلق کسی بھی نقصان کی ادائیگی امریکا کی تحویل میں موجود ایرانی رقم سے کی جائے گی۔‘
امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خلیج، آبنائے ہرمز اور بحیرۂ احمر میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل شدید دباؤ کا شکار ہے۔ حالیہ ہفتوں میں متعدد تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں پر حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں۔
اگرچہ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن ایرانی اثاثوں یا کتنی رقم کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، تاہم امریکا ماضی سے مختلف پابندیوں کے تحت اربوں ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے منجمد کیے ہوئے ہے۔
pic.twitter.com/Lbev6wPsNZ
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) July 23, 2026ماہرین کے مطابق اگر امریکا اس اعلان پر عملی اقدامات کرتا ہے تو اس سے ایران اور امریکا کے درمیان قانونی اور سفارتی تنازعات مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بین الاقوامی قوانین، مالیاتی ضوابط اور خودمختار ریاستوں کے اثاثوں سے متعلق نئے سوالات بھی جنم لے سکتے ہیں۔