لاہور:

مون سون سیزن میں لاہور ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لاہور ایئرپورٹ کے رن وے کو مخصوص اوقات میں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی سے متعلق غور کیا گیا۔

اجلاس میں لاہور ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے 15 ستمبر تک صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رن وے بند رہے گا۔

تمام ائیر لائنز کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایت کر دی گئی، چیک اِن کی دستیابی اور ’’ایئر کرافٹ پارکنگ بے‘‘ کو مد نظر رکھتے ہوئے فلائٹ شیڈول کو مرتب کیا جائے۔

ایئر لائنز انتظامیہ لاونج کی استعداد کے حساب سے اپنی پروازوں کو ایڈجسٹ کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاہور ایئرپورٹ اوقات میں بند

پڑھیں:

یومِ اقبال:نادرا نے شیڈول جاری کر دیا

ویب ڈیسک :نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان بھر میں اس کے تمام دفاتر ہفتہ  9 نومبر 2025 کو یومِ اقبال کی مناسبت سے بند رہیں گے، حکومتِ پاکستان نے یومِ اقبال کو عام تعطیل قرار دیا ہے۔

 سرکاری اعلامیے کے مطابق نادرا کے تمام دفاتر پورے دن کے لیے بند رہیں گے اور معمول کے مطابق پیر 10 نومبر 2025 سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔

ڈالر کی قیمت میں کمی

  ادارے کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نادرا کی رات کی شفٹ جو 8 اور 9 نومبر کی درمیانی رات سے صبح 8 بجے تک جاری رہتی ہے، بھی بند رہے گی اور یہ خدمات 10 نومبر کی صبح 8 بجے بحال ہوں گی۔

Caption

تاہم تعطیل کے دوران شہری نادرا کی آن لائن خدمات اور “Pak ID” موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ سے متعلق درخواستیں اور دیگر ڈیجیٹل سہولیات استعمال کر سکیں گے۔

روزِ اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی؛ وزیراعظم

مزید معلومات کے لیے شہری نادرا کی ویب سائٹ www.nadra.gov.pk پر جا سکتے ہیں یا ہیلپ لائن 1777 (موبائل صارفین کے لیے) اور +92-51-111-786-100 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • جولائی تا ستمبر: عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول
  • پاکستان ریلوے نے سردیوں کے ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا
  • اسلام آباد پولیس کے تمغہ غازی اور تمغہ شجاعت حاصل کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز میں پروقار تقریب
  • پنجاب کے اہم شہر میں نادرا کا خواتین کیلئے پہلا مخصوص رجسٹریشن سینٹر قائم
  • دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے باجود ٹینکر جہانگیر روڈ سے گزر رہا ہے
  • لائنز ایریا میں سیوریج اور پانی کی لائنوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث علاقے کی سڑکیں کئی ماہ سے زیر آب ہیں، علاقہ مکینوں کو آنے اور جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے
  • یومِ اقبال:نادرا نے شیڈول جاری کر دیا
  • قائداعظم یونیورسٹی کے مخصوص طلبا کے لیے کیفے سے مفت کھانے کی سہولت
  • لاہور ایئرپورٹ ، گجرات پولیس کا اہلکار اسلحہ سمیت گرفتار
  • لاہور ایئرپورٹ پر گجرات پولیس کا اہلکار ہتھیار سمیت گرفتار