روس کے معروف شیریمیٹیوو ایئرپورٹ پر ایک ہولناک واقعے میں ایک بیلاروسی شہری نے افغان نژاد 18 ماہ کے بچے کو زمین پر پٹخ دیا، جس سے بچے کو شدید دماغی اور ریڑھ کی ہڈی کی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے بعد حملہ آور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی مرر کے مطابق 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف ایک تعمیراتی مزدور ہے، نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اُس نے بچے کو "جان سے مارنے کی کوشش کی۔"

18 ماہ کا یازدان نامی بچہ، اپنی والدہ کے ہمراہ ایران سے اسرائیل جنگ کے بعد روس پہنچا تھا۔ برطانوی اخباروں کے مطابق بچہ اس وقت کوما میں ہے۔

اطلاعات کے مطابق وٹکوف نشے میں تھا اور اس کے خون میں چرس (Cannabis) کے اثرات پائے گئے۔ مزید برآں، مصر میں ایٹمی توانائی کے منصوبے سے منشیات کے باعث نوکری سے نکالا جا چکا تھا۔ اس نے تین بوتلیں شراب پی اور قاہرہ سے چرس خریدی تھی۔

روسی ترجمان کسیانیا مشونوا نے حملہ آور کو "نشے کا شکار درندہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے عمر بھر سخت محنت مشقت کی سزا ملنی چاہیے۔

ادھر ایران کے سفیر کاظم جلالی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل "انسانیت سوز اور سفاکانہ" ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ابتدائی طور پر بچے کو ایرانی سمجھا گیا، لیکن بعد میں اس کی افغان شہریت کی تصدیق ہوئی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بچے کو

پڑھیں:

17 کروڑ روپے رشوت لینے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ گرفتار

فائل فوٹو 

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق اقبال سنگھیڑا نے بطور اے ڈی سی آر ہاؤسنگ سوسائٹی کی این او سی کے بدلے 17 کروڑ کی رشوت لی۔

ذرائع کے مطابق  زاہد جاوید نامی شہری کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی، 17 کروڑ میں سے 13 کروڑ روپے ریکور کر لیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے فضائی ٹریفک سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا
  • لندن میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کا کریک ڈاؤن، 466 افراد گرفتار
  • اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند رہنے کی خبریں درست نہیں، ترجمان
  • اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن ہیں، ڈی جی پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی
  • بابائے قوم سے والہانہ محبت، کراچی کے شہری نے مزار قائد کا ماڈل تیار کرلیا
  • طورخم سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی، پی او آر کارڈ رکھنے والے 924 افغان باشندے واپس روانہ
  • 17 کروڑ روپے رشوت لینے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ گرفتار
  • افغان سرحد سے دراندازی ناکام، ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ 33 خوارج ہلاک
  • بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے کزن کا بےرحمی سے قتل، ملزمان گرفتار
  • پیوٹن کا ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ملاقات کا اشارہ