ملتان، ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف وکلاء کی ہڑتال، ایران کی حمایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
ڈسٹرکٹ بار ملتان کے رہنمائوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ملتان ہر مسلمان ملک کے ساتھ کھڑی ہے اور جہاد کے لئے بھی تیار ہیں، انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح اس نے پاک بھارت جنگ بندی کرائی تھی اسی طرح اسرائیل کی غزہ فلسطین اور ایران کی فی الفور جنگ بندی کرائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی حملہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید علی ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد نے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہمراہ احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک اتحاد کو یقینی بنائیں اور گریٹر اسرائیل کے منصوبہ کو ناکام کریں پرامن اسلامی ملک ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام اسلامی ممالک ایران، غزہ فلسطین اور کشمیر پر ظلم کو بند کرانے کے لئے متحد ہو کر اقوام متحدہ کو جنگ بندی کرانے کے لئے مجبور کریں۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار ملتان میں احتجاج کے طور پر ہڑتال کی گئی اور کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ بار ملتان ہر مسلمان ملک کے ساتھ کھڑی ہے اور جہاد کے لئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح ا س نے پاک بھارت جنگ بندی کرائی تھی اسی طرح اسرائیل کی غزہ فلسطین اور ایران کی فی الفور جنگ بندی کرائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ بار ملتان کے لئے
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔