کے پی اسمبلی: جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
خیبر پختون خوا اسمبلی—فائل فوٹو
خیبر پختونخوا اسمبلی میں جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد آزاد امیدوار آصف خان نے پیش کی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر کی 90 فیصد آبادی محسود قبیلے پر مشتمل ہے۔ موجودہ نام مقامی آبادی کی ثقافتی شناخت یا تاریخی حیثیت کی عکاسی نہیں کرتا۔
پشاورپشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا.
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع کا نام ’محسود وزیرستان ضلع‘ رکھا جائے۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ نام کی تبدیلی سے مقامی ثقافت کو پہچان اور شناخت کا حق ملے گا۔
قرارداد کے مطابق ضلع کی شناخت کو اس کی مقامی آبادی سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا نام
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی، ایف سی ساؤتھ اور انتظامیہ کے مشترکہ اقدامات
جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ نے متاثرہ عوام کی مدد میں قابل قدر کردار ادا کیا اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوری بحالی کے اقدامات شروع کیے، سیلاب سے ٹوٹنے والے راستے اور بہہ جانے والے پل ازسرِنو تعمیر کر کے آمد و رفت بحال کر دی گئی۔
مقامی کمانڈر نے قبائلی عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگہ منعقد کیا اور ان کے مسائل سنے۔متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کیے گئے جن میں بستر، کپڑے، اشیائے خوردونوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھا۔
عوام نے ایف سی ساؤتھ کی بروقت امداد اور خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایف سی ساؤتھ اور انتظامیہ نے بھرپور ساتھ دیا۔