کیا پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی تبدیل کی جا رہی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی برقرار ہے اور جس میں سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی، عاقب جاوید، امپائر علیم ڈار اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلیکشن کمیٹی مکمل تبدیل ہونے سے متعلق خبریں، کون سے نئے نام شامل ہیں؟
واضح رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی میں ردوبدل کی اطلاعات تھیں تاہم پی سی بی نے ایسی کسی بھی بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بطور ڈیٹا اینالسٹ خدمات انجام دینے والے حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کو بطور ڈیٹا سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا لیا گیا ہے تاہم ڈیٹا اینالسٹ کا اب قومی ٹیم کی سلیکشن میں ووٹ شامل نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: 3 سالوں میں کتنی مرتبہ پی سی بی چیئرمین، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، کپتان اور سلیکٹرز تبدیل ہوئے؟
حکام کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی متعلقہ فارمیٹ کے ہیڈ کوچ اورکپتان کے ساتھ ٹیم سلیکشن سے قبل مشاورت کرنے کی پابند ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی سی بی پی سی بی سلیکشن کمیٹی قومی سلیکشن کمیٹی قومی کرکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی سی بی پی سی بی سلیکشن کمیٹی قومی سلیکشن کمیٹی قومی کرکٹ قومی سلیکشن کمیٹی پی سی بی
پڑھیں:
کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل
کراچی:صوبائی انسداد منشیات قانون کے تحت خصوصی عدالتوں کی تشکیل میں اہم پیش رفت، سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کردیں۔
ملزم ارمغان کا ریمانڈ نا دینے والے اے ٹی سی کورٹ نمبر ایک کے جج ذاکر حسین کو انسداد منشیات کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا۔ کراچی کی 6 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں کافی عرصے سے خالی پڑی تھیں جس میں سے 5 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو انسداد منشیات میں تبدیل کردیا گیا۔
کراچی کی 3 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو شہید بے نظیر آباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ منتقل کرنے جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں موجود خصوصی عدالتوں کو منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی کراچی کی 12 خصوصی عدالتوں کو ازسرنو منظم کردیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وقتی طور پر انسداد دہشتگردی عدالتیں منظم کرنے اور منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ حتمی نوٹیفیکیشن محکمہ داخلہ جاری کرے گا۔