بابراعظم، رضوان اور شاہین کے ڈراپ ہونے پر بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کے ڈراپ ہونے پر بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانیوالی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے سابق کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو دورہ بنگلادیش کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف آئندہ سیریز سے بھی باہر کرنے کا پلان بنالیا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں بدترین کارکردگی اور بنگلادیش کیخلاف سیریز میں ڈراپ کیے جانے کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان آغا کی مشاورت سے سینئر کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بابر، رضوان، شاہین کا مستقبل کیا؟ سابق کرکٹر نے بتادیا
بھارتی میڈیا نے اپنی حالیہ جھوٹی خبریں پھیلانے کیلئے ٹیلی کام ایشیا نیٹ کا حوالہ دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی بابر اور رضوان سے آگے بڑھنا چاہتی ہے، دونوں کرکٹرز پر ٹیم میں واپسی کیلئے دروازے بند نہیں ہوئے لیکن اسٹرائیک ریٹ اور فارم قومی ٹیم کی شکستوں کی بڑی وجہ ہیں۔
مزید پڑھیں: رضوان، شان کا بطور کپتان مستقبل خطرے میں!
قبل ازیں قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے تربیتی کیمپ کے بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین سے ملاقاتیں کیں تھی۔
مزید پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز 3 ون ڈے میچز کو ٹی20 میں تبدیل کرنے کی تجویز
دوسری جانب بنگلادیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انہیں دورہ ویسٹ انڈیز میں بھی موقع دینے کی باز گشت سنائی دے رہی ہے، جس پر بھارتی میڈیا سینئر کھلاڑیوں کو بھڑکا کر ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرنا چاہتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رضوان اور شاہین بھارتی میڈیا ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردِعمل
بھارت نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اس پیشرفت سے آگاہ تھی۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں، حکومت اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پر اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔