ثناء یوسف قتل کیس ، ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات عرف کاکا کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔تھانہ سمبل پولیس نے سخت سکیورٹی میں ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیا ، تفتیشی افسر نے عدالت سے شناخت پریڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدالت میں غیر حاضر رہے جس پر ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹرز اکثر عدالت میں حاضر نہیں ہوتے۔عدالت نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔ بعد ازاں عدالت نے شناخت پریڈ کی درخواست منظور کر لی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شناخت پریڈ کی عدالت نے
پڑھیں:
ایپل واچ کیلئے واٹس ایپ ورژن کی آزمائش
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایپل واچ کے لیے ایپ ورژن کی آزمائش شروع کر دی ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس ایپ کے ذریعے ایپل واچ صارفین واٹس ایپ چیٹ لسٹ میں میسجز اور میڈیا دیکھ سکیں گے، نوٹیفکیشن کا انتظار کیے بغیر نیا میسج بھیج سکیں گے اور ایموجیز کو استعمال کرتے ہوئے میسج ری ایکشن بھیج سکیں گے۔
اس کے علاوہ صارفین اس ورژن میں آڈیو میسج بھیج سکتے ہیں اور وائس ان پُٹ کے ذریعے پیغامات لکھوا سکتے ہیں۔
تاہم، اس کے استعمال کے لیے ایپل واچ کو واٹس ایپ رکھنے والے آئی فون سے کنیکٹ رکھنا ہوگا۔
ایپ کا یہ ورژن آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کا بِیٹا ورژن25.32.10.71 انسٹال کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔