نااہلی ریفرنس: عمر ایوب کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت دیدی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمر ایوب کیخلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کی، سماعت کے موقع پر عمر ایوب روسٹرم پر آئے اور بتایا کہ مجھے نااہلی ریفرنس کی کاپی مل گئی ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ میں نے ابھی وکیل بھی مقرر کرنا ہے، بجٹ اجلاس شروع ہو رہا ہے، وکیل مقرر کرنے کے لیے وقت دے دیں، جولائی کے مہینے میں سماعت رکھ لیں۔
بلال بن ثاقب کی امریکی صدر مشیر برائے کرپٹو بوہائن سے ملاقات، ڈیجیٹل اثاثوں کی فروخت کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال
ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کہ سپیکر ریفرنس پر 90 دن کا وقت ہوتا ہے اور پھر ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں وکیل کرنے کی مہلت دے دی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ہے کہ اس ریفرنس سے متعلق قومی اسمبلی کے سپیکر نے کوئی مشاورت نہیں کی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نااہلی ریفرنس عمر ایوب
پڑھیں:
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
—فائل فوٹوالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کوئٹہ میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔
شہری یونین کونسل کی جنرل نشستوں پر الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 13 سے 17 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔