کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کیرون پولارڈ نے گزشتہ روز کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کیے۔
Kieron Pollard, the second to 14,000 runs in T20 cricket ???? pic.twitter.
وہ کرس گیل کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔
???? 14,000 T20 RUNS FOR POLLARD ????
Most T20 Runs
14,562 – Chris Gayle (455 inns)
14,000* – Kieron Pollard (633 inns)
13,950 – Alex Hales (504 inns)
13,595 – David Warner (423 inns)
13,571 – Shoaib Malik (515 inns) pic.twitter.com/Tts7flnYMt
کیرون پولارڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار سے زائد رنز اور 300 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
انہوں نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلی جانے والی 19 رنز کی اننگز کے دوران ایک چھکا بھی لگایا اور سی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے۔
اس سے قبل ایون لوئس 203 چھکوں کے ساتھ سرفہرست تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں
پڑھیں:
سنجھورو: مسیحی نوجوان نے دوسری مرتبہ اسلام قبول کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-15
سنجھورو(نمائندہ جسارت ) تعلقہ سنجھورو کے گاؤں چک نمبر 25 کے رہائشی مسیحی نوجوان نے اسلام سے متاثر ہوکر دوبارہ اسلام قبول کرلیا ۔ نوجوان اس سے قبل بھی مسلمان ھوا تھا لیکن ذاتی مفاد کی خاطر واپس مسیحی مذہب اختیار کرلیا تھاتفصیلات کے مطابق تعلقہ سنجھورو کے گاؤں چک نمبر 25 کا رھائشی مسیحی نوجوان جو اس سے قبل بھی مسلمان ھوا تھا لیکن ذاتی مفاد کی خاطر دوبارہ مسیحی مذہب اختیار کرلیا تھا آج اس نے دوبارہ دینِ اسلام قبول کرلیا اسلام قبول کرنے کی تقریب مقامی مسجد میں منعقد ہوئی جہاں مفتی عبدالغفور مینگل نے نوجوان کو کلمہ شہادت پڑھایا اور اس کا اسلامی نام مریدوارث رکھا گیا اس موقع پر اہلِ علاقہ، مذہبی شخصیات اور سماجی رہنماؤں نے مریدوارث کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر مفتی عبدالغفور مینگل کا کہنا تھا کہ اسلام امن و بھائی چارے کا دین ہے اور جو بھی خلوصِ نیت سے اسلام قبول کرتا ہے، وہ خوش بختی حاصل کرتا ہے۔