data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حب( نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری کا ڈسٹرکٹ حب سینٹر جیلانی گڈانی کا دورہ کیا دو ارب روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل گڈانی کو ماڈل جیل بنایا جارہا ہے۔صوبائی وزیر میر علی حسن زہری۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میرعلی حسن زہری کا ڈسٹرکٹ حب سینٹر جیل گڈانی کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ارب روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل گڈانی کو ماڈل جیل بنایا جارہا ہے جیل میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر اسٹوریج ٹینک، واٹربوزر، آر او پلانٹ کی منظوری دی ہے گڈانی جیل دورے کے موقع پر صوبائی وزیر نے قیدیوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ میرعلی حسن زہری نے جیل میں غریب خواتین قیدیوں کے کیسز کی پیروی کیلئے وکیل مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ صوبائی وزیر کا قیدیوں کو معاشرے کا ہنرمند شہری بنانے کیلئے سی ایس آر کے تحت ٹیکنیکل ورکشاپ قائم کرنے کا حکم دیا صوبائی وزیر نے جیل میں قیدیوں کو فراہم کئے جانیوالے کھانے کامعائنہ بھی کیا صوبائی وزیر کا آرسی ڈی شاہراہ کا دورہ، پانی کی نکاسی آب نہ ہونے پر ایکشن لیا ہے این ایچ اے افسران کو فوری طلب کرکے احکامات جاری کئے این ایچ اے فیلڈ افسران کی ناقص کارکردگی اور صنعتی شہر کے عوام کی تکالیف کا نوٹس لیا ہے۔ اس موقع پر مزید صوبائی وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے عوام کی مشکلات کا ہمیں احساس ہے حلقہ انتخاب کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ صوبائی وزیر میر علی حسن زیری نے امام بارگاہ حسینی جام کالونی حب کا بھی دورہ کیا صوبائی وزیر نے محرم الحرام کے پیش نظر امام بارگاہ کی سیکورٹی پلان اور ٹف ٹائل اسکیم کے احکامات جاری کیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: احکامات جاری علی حسن زہری میر علی حسن

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ