City 42:
2025-06-12@03:35:57 GMT

مارچ میں ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح 57 فیصد ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT

سٹی 42: ریلوے انفراسٹرکچر اور رولنگ سٹاک میں خرابی کے باعث مارچ میں مسافرٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح57فیصدریکارڈ کی گئی 
ملک بھرمیں چلنےوالی940ٹرینوں میں سے 404 تاخیر کا شکار ہوئیں ، کنکٹنگ ریل لنکس، ٹریک پر فنی خرابیوں، حادثات و موسم میں خرابی سےٹرینوں میں تاخیر ہوئی
مجموعی طور پر ٹرینوں کے 1 ہزار 398 گھنٹے ضائع ہوئے،فنی رکاوٹوں کی وجہ سے 248گھنٹے، کنکٹنگ ریل کی وجہ سے 233 گھنٹے ضائع ہوئے،سگنل خرابی کے باعث 226گھنٹے، احتجاج کے باعث 196 گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی ، کیرج خرابی کے باعث 97گھنٹے، حادثات کے باعث 130گھنٹے ضائع ہوئے ،کراسنگز کے باعث 126گھنٹے، لوکوموٹو کی خرابی کے باعث 114گھنٹے ضائع ہوئے
 

لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: خرابی کے باعث ضائع ہوئے

پڑھیں:

ملزم نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے موقعے ضائع کر دیئے

سٹی42:  انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی کے پولی گراف ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کردی۔

 انسداد دہشتگردی عدالت لاہورنے بانی تحریک انصاف کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 2 بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی لیکن پولیس ملزم کاٹیسٹ نہیں کرا سکی۔

 عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے 2 چانس دیے لیکن ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے مواقع ضائع کردیے، عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کے انکار کے بعد تفتیش کیسے آگے بڑھے گی؟ 2 بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا۔

 یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری

 بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تفتیشی افسر کو ہر قانونی طریقے سے تفتیش مکمل کرنے کاحکم دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملزم نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے موقعے ضائع کر دیئے
  • اہم شعبے نظرانداز، برآمدات میں اضافے کا موقع ضائع کردیا گیا، پی آر اے سی کی بجٹ پر تنقید
  • ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کا حکومت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم
  • 50 ممالک کے ہزاروں افراد کا اسرائیلی مظالم کیخلاف ’غزہ گلوبل مارچ‘ کا آغاز
  • پنجاب کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات، بروقت کارروائی سے قیمتی اثاثے محفوظ
  • بجٹ سیشن میں شرکت مشکل ؛ پرواز تاخیر کا شکار ، کئی ممبر قومی اسمبلی ائیر پورٹ پر پھنس گئے
  • سوئس نوجوان نے برف میں دب کر 2 گھنٹے گزار دیے، عالمی ریکارڈ قائم
  • ٹھنڈ کا بادشاہ: سوئس ایتھلیٹ نے برف میں 2 گھنٹے گزار کر گنیز ریکارڈ توڑ دیا
  • ٹام کروز نے ہیلی کاپٹر سے جلتے پیراشوٹ کے ساتھ 16 چھلانگیں لگاکر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
  • آئی ٹی برآمدات 2 ارب 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں