سٹی42: پاکستان ریلوے میں بنیادی ڈھانچے اور رولنگ اسٹاک میں خرابی کے باعث مارچ کے مہینے میں مسافر ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کی شرح محض 57 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چلنے والی 940 ٹرینوں میں سے 404 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ٹرینوں کی تاخیر کی وجوہات میں کنیکٹنگ ریل لنکس، ٹریک پر فنی خرابیاں، حادثات اور خراب موسمی حالات شامل ہیں۔

لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار

مجموعی طور پر ٹرینوں کے 1 ہزار 398 گھنٹے ضائع ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق فنی رکاوٹوں کے باعث 248 گھنٹے، کنیکٹنگ ریل لنکس کے باعث 233 گھنٹے، سگنل خرابی کے باعث 226 گھنٹے، احتجاج کے باعث 196 گھنٹے  ضائع ہوئے۔
اس کے علاوہ کیرج خرابی کی وجہ سے 97 گھنٹے، حادثات کے باعث 130 گھنٹے، کراسنگز کی وجہ سے 126 گھنٹے لوکوموٹو کی خرابی کے باعث 114 گھنٹے ضائع ہوئے۔

 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 کے باعث

پڑھیں:

پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری

اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے 2025 کی ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اظہار اعتماد بڑھ گیا ہے۔

او آئی سی سی آئی سروے رپورٹ کے مطابق 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر مطئمن ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں نے پاکستان کی ترقی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے نئے باب روشن کر دئیے ہیں۔

سرمایہ کار دوست پالیسی کی بدولت پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سروے 2025 کے مطابق مستقبل کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تین چوتھائی سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کوقابلِ اعتماد سمجھتے ہیں۔

سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2025 میں 73 فیصد غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا۔ 2023 میں یہ شرح 61 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی۔

او آئی سی سی آئی کے صدر، یوسف حسین کے مطابق ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الحکومتی ہم آہنگی کے لیے ایک منظم طریقہ کار فراہم کیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے آئی ٹی ، زراعت، توانائی، فارما اور برآمدی صنعت کو سرمایہ کاری کے لیے سب سے پرکشش شعبہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں اے آئی کا استعمال 15 فیصد سے بھی کم، یو اے ای اور سنگاپور سرفہرست
  • استنبول میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، پہلی 3 پوزیشنز پر قبضہ
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • ترقی کی چکا چوند کے پیچھے کا منظر
  • پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ
  • پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ
  • کراچی: پانچ روز کے دوران آتشزدگی کے متعدد واقعات، اربوں کا نقصان اور دو افراد جان سے گئے
  • 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی، پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ
  • پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60فیصد اضافہ