اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بعدکولمبیا نے اپنی پہلی رائفل بنالی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بعدکولمبیا نے اپنی پہلی رائفل بنالی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز
اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بعد کولمبیا نے اپنی پہلی جنگی رائفل تیار کرلی۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق کولمبین حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کی پہلی رائفل تیار کی ہے جو مکمل مقامی طور پر بنائی گئی ہے۔
کولمبین حکام نے بتایا کہ یہ رائفل سرکاری ہتھیاروں کے مینوفیکچرر ادارے انڈومل (Indumil) نےتیار کی ہے اور یہ رائفل اسرائیلی ساختہ رائفل گلیل (Galil) کے مقابلے سستی اور وزن میں بھی ہلکی ہے۔
انڈومل کے مینیجر نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ اس کا مقصد 5 سالوں میں 4 لاکھ ہلکی اور سستی رائفلیں تیار کرنا اور آہستہ آہستہ مسلح افواج میں موجودہ ہتھیاروں کو تبدیل کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کولمبیا 90 کی دہائی سے اسرائیلی مصنوعات کا استعمال کرتے ہوئے رائفل اسمبل کیا کرتا تھا تاہم سال 2024 میں کولمبیا نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری قتل عام پر اسرائیل سے اپنے تعلقات منقطع کردیے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اور سعودی کرکٹ فیڈریشن کا اشتراک،خطے میں کرکٹ کے فروغ کے نئے دروازے کھل گئے سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا کوئٹہ: ایف سی ہیڈ کوارٹر کےقریب دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگز کیلئے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کردئیے حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا: نیتن یاہو کی دھمکی فلسطین میں امن کیلئے مسلم ممالک کی جانب سے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم چینی صدر سمیت پارٹی اور قومی رہنماؤں کی قومی یوم شہداء کی تقریب میں شرکتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تعلقات منقطع اسرائیل سے کرنے کے
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔