قطر میں گلوبل سیلبرٹی لیگ کے کرٹن ریزر یونٹ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
قطر میں گلوبل سیلبرٹی لیگ کے کرٹن ریزر ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
قطر کے رارالحکومت دوحہ میں گلوبل سیلبرٹی لیگ (جی سی ایل) کا شاندار کرٹن ریزر یونٹ منعقد ہوا، جس میں کرکٹ اور شوبز ستاروں نے شرکت کی۔
تقریب میں جی سی ایل کے چیئرمین شیخ سعود عبداللہ الثانی نے شرکت کی، جنہوں نے قطر میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے لیگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جی سی ایل کے صدر عارف ملک نے لیگ کے مستقبل کے منصوبے پیش کرتے ہوئے قطر میں کرکٹ کی ترقی کے حوالے سے اپنے عزائم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ : گرین شرٹس کے فینز ’پاکستان بے‘ میں بیٹھ سکیں گے
ایونٹ کی پانچ شریک ٹیموں پاکستان، بھارت، قطر، بنگلہ دیش اور افغانستان کی آفیشل کِٹ کی رونمائی بھی ہوئی۔ اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا گیا کہ فائراوکس کے مالک وقاص علوی نے پاکستان ٹیم کی فرنچائز کی آنرشپ حاصل کرلی ہے، جس سے لیگ کی بین الاقوامی سطح پر مزید پہچان بڑھے گی۔
View this post on Instagram
A post shared by Shaaz Media Events UAE (@shaazmediaeventsuae)
تقریب میں مزید جوش و خروش اس وقت پیدا ہوا جب سابق پاکستانی کرکٹر عمران نذیر نے باضابطہ طور پر گلوبل سیلبرٹی لیگ میں شمولیت اختیار کر لی، جس سے ایونٹ میں مزید کرکٹنگ تجربہ اور اسٹار پاور شامل ہو گئی۔
سب سے بڑی اور اہم بات یہ ہے کہ لیجنڈری کرکٹر شاہد آفریدی جی سی ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل ہو گئے ہیں، جس نے لیگ کی مقبولیت کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوٹس پر کوربن بوش نے کیا جواب دیا؟
جی سی ایل میں عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز اور معروف شوبز ستارے ایکشن میں نظر آئیں گے، جس سے شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، یہ لیگ قطر کی وزارت کھیل و نوجوانان کے تعاون سے منعقد ہورہی ہے اور اسے عالمی سطح پر کرکٹ کی ایک منفرد لیگ کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news افغانستان بنگلہ دیش بھارت پاکستان دوحہ شاہد آفریدی عمران نذیر قطر کرکٹ گلوبل سیلیبرٹی لیگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان بنگلہ دیش بھارت پاکستان شاہد ا فریدی کرکٹ جی سی ایل لیگ کے
پڑھیں:
ہنگری میں قبر کھودنے کے 2025 کے عالمی مقابلے کا انعقاد
ہنگری میں قبر کھودنے کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جسے مقامی قبروں کی دیکھ بھال کرنے والی انجمن ہر سال منعقد کرتی ہے۔
یہ مقابلہ رواں ماہ اسکیسزارڈ کے قریب السووار قبرستان میں منعقد کیا گیا۔ شرکا میں ہر ٹیمیں دو افراد پر مشتمل تھیں۔ اس تقریب میں پیشہ ور اور شوقیہ دونوں کو حصہ لینے کی اجازت تھی۔
قبر کی پیمائش 160 سینٹی میٹر گہری، 80 سینٹی میٹر چوڑی اور 200 سینٹی میٹر لمبی رکھی گئی تھی۔ وقت کی حد دو گھنٹے مقرر کی گئی اور پھر مٹی واپس بھرنا تقریباً 15 منٹ میں رکھا گیا۔
قبر کی دیواروں کو عمودی ہونا چاہیے تھا، نیچے کا حصہ ہموار؛ پیمائش میں کمی بیشی نا قابل قبول تھی۔ اس مقابلے میں مقامی ٹیم پیرالیٹوز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس ٹیم نے ہدف تقریباً 1 گھنٹہ 33 منٹ اور 20 سیکنڈز میں مکمل کرلیا۔
مزید برآں اس مقابلے میں پہلی بار روسی ٹیم نے بھی حصہ لیا، مگر سب ٹیموں میں آخری پوزیشن رہی۔