جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنادیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
لندن(نیوز ڈیسک)انگینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کےلیے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
جمعرات کو زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جو روٹ نے اپنا انفرادی طور پر 28 واں رن مکمل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔
یوں اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے پانچویں بیٹر بن گئے۔
جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے 153 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جیک کیلس کے پاس تھا جنہوں نے 159 ٹیسٹ میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
اس کے علاوہ بھارت کے راہول ڈریوڈ نے 160، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے 162 اور بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے 163 ٹیسٹ میچز میں 13 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں 22 سال بعد ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہیں۔ یہ میچ دونوں بورڈز کی رضامندی سے پانچ کے بجائے چار روز تک محدود ہوگا۔
مزیدپڑھیں:بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، سری لنکا میں تشویش
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیسٹ میچ جو روٹ
پڑھیں:
جنوبی افریقا نے زمبابوے کو اننگز اور 236رنز سے شکست دیکرسیریز 0-2 سے جیت لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلاوائیو: جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست سے دوچار کیا اور سیریز 0-2 سے جیت لی۔
فالو آن کے شکار زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 220 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، یوں جنوبی افریقی ٹیم نے میچ اننگز اور 236 رنز کے مارجن سے جیت لی۔
جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویان مولڈر کو میچ میں 367 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا ہے۔
جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز جیو سوپر سے براہ راست نشر کی گئی۔