انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے جمعرات کو اپنے شاندار سرخ گیند کے کیریئر ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

دائیں ہاتھ کے تجربہ کار بلے باز نے زمبابوے کے خلاف کھیلے جانیوالے واحد ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے دوران ہی یہ تاریخی سنگ میل عبور کیا، جب انہوں نے 80 ویں اوور کی پہلی ڈلیوری پر وکٹر نیاچی کی گیند پر اپنا 28 واں رنز مکمل کیا۔

 https://Twitter.

com/ESPNcricinfo/status/1925595383666749943

جو روٹ بالآخر 44 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد 83 ویں اوور میں بلیسنگ مزاربانی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے، تاہم، ان کی 34 رنز کی نسبتاً مختصر اننگز انہیں جنوبی افریقہ کے عظیم بلے باز جیک کیلس سے آگے جانے کے لیے کافی تھی تاکہ وہ طویل ترین فارمیٹ میں 13000 رنز کی رکاوٹ کو عبور کرنے والے تیز ترین کھلاڑی بن جائیں۔

جو روٹ نے یہ سنگ میل اپنی 153ویں اننگز میں عبور کیا، جبکہ جیک کیلس نے یہی کارنامہ 159 اننگز کھیل کر سرانجام دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ترین ریکارڈ بنالیا

مجموعی طور پر، جو روٹ ٹیسٹ میں 13000 رنز بنانے والے تاریخ کے صرف 5ویں بلے باز ہیں، جو بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کے کلب میں شامل ہوگئے ہیں۔

تیز ترین 13000 ٹیسٹ رنز

-1 جو روٹ (انگلینڈ) 153 اننگز

-2 جیک کیلس (جنوبی افریقہ) 159 اننگز

-3 راہول ڈریوڈ (بھارت) 160 اننگز

-4 رکی پونٹنگ (آسٹریلیا) 162 اننگز

-5 سچن ٹنڈولکر (انڈیا) 163 اننگز

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انگلینڈ جو روٹ ریکارڈ کرکٹ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انگلینڈ جو روٹ ریکارڈ کرکٹ جیک کیلس بلے باز جو روٹ

پڑھیں:

پی ایس ایل کوالیفائر: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 210 رنز کا ہدف

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا، تاہم سعود شکیل جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد فن ایلن اور رائیلی روسو نے ٹیم کو سہارا دیا اور 44 رنز کی شراکت قائم کی، مگر روسو 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیگر بیٹرز میں حسن نواز نے 6 رنز بنائے جبکہ فن ایلن نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ تاہم اننگز کے اختتامی لمحات میں دنیش چندی مل اور فہیم اشرف نے جارحانہ اننگز کی اور ٹیم کے اسکور کو 200 سے زیادہ کر دیا۔ چندی مل 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فہیم اشرف نے 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بین ڈی وارشیوس اور سلمان ارشاد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ اس میچ کی فاتح ٹیم براہِ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جب کہ شکست خوردہ ٹیم کے پاس ایک اور موقع ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنادیا
  • جوروٹ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
  • روٹ نے کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ ڈالا
  • ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین بارے بڑی خبر آگئی
  • ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا
  • آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
  • پی ایس ایل کوالیفائر: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 210 رنز کا ہدف
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کرکٹ مقابلہ