ایمان قتل کیس، ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے طالبہ ایمان قتل کیس کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 22 سالہ یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کے پرائیویٹ ہاسٹل میں قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا۔
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے پوش ایریا کے نجی.
عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ طالبہ ایمان کے قتل کا مقدمہ 19 اپریل کو تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملزم کو
پڑھیں:
محکمہ سوئی گیس کا کارنامہ ؛ غریب شہری کو 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا
سٹی 42: عجب سروس کی غضب کہانی،محکمہ سوئی گیس نے راولپنڈی کے شہری کی نیندیں اڑا کے رکھ دیں۔
سوئی گیس والوں نے دھمیال کے رہائشی اللہ دتہ راجہ کو 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا۔گیس کا بل دیکھ کر اللہ دتہ راجہ کے ہوش اڑ گئے۔دھمیال کا رہائشی راجہ اللہ دتہ پریشانی کے عالم میں سوئی گیس دفتر پہنچ گیا۔ راجہ اللہ دتہ نے بتایا کہ محکمہ سوئی گیس والے کہتے ہیں بل ہر صورت ادا کرنا ہو گا،میں غریب آدمی ہوں ایک کروڈ 23 لاکھ روپے گیس کا بل کیسے ادا کرونگا، چار ماہ کا بل ادا نہ کرنے پر محکمہ سوئی گیس نے 1 کروڑ 24 لاکھ کا بل بھیج دیا،
لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی
ترجمان محکمہ سوئی گیس نے کہا متاثرہ صارف کے بل کا کیس محکمے کے نوٹس میں آیا ہے،معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے،بظاہر بل میں اعداد و شمار کمپیوٹر error لگتا ہے،متاثرہ صارف کے بل کی correction کرکے نیا بل جاری کیا جائے گا،