Daily Mumtaz:
2025-08-05@04:56:23 GMT

آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر کی کارکردگی صفر

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر کی کارکردگی صفر

آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر رشبھ پنت اپنی قیمت سے انصاف نہیں کر پائے۔

ان کی خدمات لکھنؤ سپر جائنٹس نے ریکارڈ 27 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کی تھیں، وہ اب تک 11 میچز میں صرف 128 رنز بناسکے ہیں، جس میں ایک ففٹی شامل ہے، وہ 3 بار ہی ڈبل فیگر میں جاسکے۔

رواں سیزن میں انہوں نے یہ رنز 12.80 کی اوسط اور 99.

22 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔ سابق بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو نے پنت کو اپنی اپروچ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بیٹر سے ہمدردی ہے مگر وہ بھی مسلسل ناکامی کے باوجود اپنے کھیلنے کے انداز میں تبدیلی نہیں لا رہے، انہیں اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسہ منسوخ کر کے احتجاجی حکمت عملی تبدیل کر دی

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج اور جلسہ منسوخ کر دیا ہے اور اب پارٹی نے احتجاج کا دائرہ قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں تک محدود کرتے ہوئے اضلاع اور قصبوں میں احتجاج کی منصوبہ بندی کی ہے۔ نئی حکمت عملی کے تحت مرکزی سطح کے بجائے مقامی سطح پر احتجاج ہوگا تاکہ انتظامیہ کی پکڑ دھکڑ اور دباؤ سے بچا جا سکے۔ خیبر پختونخوا میں حالات نسبتاً پرامن رہنے کی توقع ہے جہاں احتجاج صرف علامتی اور میلے ٹھیلے کے انداز میں ہوں گے۔ پی ٹی آئی نے اگست کے ابتدائی دنوں میں متوقع احتجاج سے پیچھے ہٹتے ہوئے اب 14 اگست تک احتجاجی تسلسل برقرار رکھنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ تحریک کا اصل مقصد صرف بانی تحریک کی رہائی ہے اور اس کا دعویٰ کردہ جمہوریت کی بحالی سے کوئی عملی تعلق نہیں۔ پارٹی کے کئی اہم رہنما، بشمول قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور دیگر پارلیمانی رہنما، پولیس کو مطلوب ہیں جس کے باعث ان کے پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب آنے کا امکان کم ہے۔ پارٹی کی مزاحمتی سیاست کے نعروں کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں کسی قسم کے ہنگامے یا شور شرابے کا امکان نہیں۔ اجلاس کے لیے قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل سید طاہر حسین نے 32 نکات پر مشتمل تفصیلی ایجنڈا جاری کر دیا ہے جو حکومت کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس قومی اسمبلی کا 18 واں سیشن ہے اور توقع ہے کہ اس میں حکومتی امور پر نسبتاً پرسکون ماحول میں بات چیت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی نظر التفات کوئی پہلی بار نہیں
  • پاکستانی طلبہ کا استنبول یونیورسٹی کے عالمی تقریری مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ
  • سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی رہائشگاہ کو میوزیم میں تبدیل کردیا گیا
  • تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسہ منسوخ کر کے احتجاجی حکمت عملی تبدیل کر دی
  • یومِ شہدائے پولیس: صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت
  • دھونی روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتے ہیں؟ بھارتی کرکٹر کی ذاتی زندگی سے متعلق حیران کن انکشافات
  • تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی
  • بلوچستان صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ ہو گیا
  • سولر پینل کتنے درجہ حرارت پر زیادہ بجلی بناتا ہے؟
  • برائلر گوشت کے نرخ مستحکم، فارمی انڈے مہنگے