ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں اختیار سے تجاوز، بدانتظامی ،نااہلی پر 5 افسران کومعطل
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
قیصر کھوکھر:ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں اختیار سے تجاوز، بدانتظامی ،نااہلی پر 5 افسران کومعطل کر دیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سرمد حسن ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق احمد، چیف وارڈر محمد رفیق ،ہیڈ وارڈر ذوالفقار اور وارڈر محمد ایوب کو بھی معطل کر دیا گیا۔معطل کئے گئے افسران و عملہ قیدی پر تشدد میں ملوث پائے گئے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے پیڈا کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا۔
بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک عارف شہزاد کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے،عارف شہزاد کو ڈائریکٹوریٹ آف پریژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا،محکمہ داخلہ نے تمام جیلوں میں انتظام و انصرام کیلئے قواعد و ضوابط جاری کئے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ جیل قوانین کے مطابق کسی بھی قیدی پر تشدد کی ہرگز اجازت نہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
علی ساہی:حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہری علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے شہری علاقوں میں 33 لاکھ سے زائد گھروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مزید رہائشی اور کمرشل یونٹس کو نظام میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ وصولیوں کے مؤثر نظام کے لیے درکار انتظامی اور تکنیکی ضروریات پر بھی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 70 گاڑیوں اور ساڑھے چھ سو ای بائیکس کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی، تاکہ بلوں کی بروقت تقسیم اور وصولیوں کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ ایکسائز نے بل تقسیم کرنے والے عملے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک سے دو فیصد سروس چارجز کی بھی تجویز دی ہے، جبکہ بلوں کی پرنٹنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ورکنگ آخری مراحل میں ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز اور متعلقہ ادارے کے درمیان بلوں کی تقسیم اور وصولی کے طریقہ کار پر متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کوڑا ٹیکس کی وصولی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔