Nawaiwaqt:
2025-04-25@04:55:50 GMT
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور راشن چوری کے الزام میں معطل
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سرگودھا میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور راشن چوری کےالزام میں معطل کردیے گئے۔جیل اسٹور کیپر نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور عطاء الرحمان کے معطل ہونے کی تصدیق کی۔جیل اسٹور کیپر کے مطابق لنگرانچارج ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزکی انکوائری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور پر راشن چوری کےالزامات ثابت ہوئےتھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں: