Jasarat News:
2025-11-11@08:12:31 GMT

ٹنڈوجام :مدرسے کی چھت گرنے سے 2 بچے شہید،30 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) طوفانی برسات نے ٹنڈوجام اور گردنواح میں تباہی مچا دی مدرسہ صدیق اکبر ؓ کی چھت گر گئی 30 بچے زخمی دوبچے شہید تین کی حالت نازک ایک کراچی علاج کے لیے منتقل حادثے کے بعد ہنگامی صورتحال ایم این اے ایم پی اے سیاہی رہنما امداد ی کاموں کے اسپتال مدرے پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام میں طوفانی ہواوں اور برسات نے تباہی مچادی مدرسہ صدیق اکبرؓ مظفرآباد کالونی ٹنڈوجام کی چھت عین اس وقت گر گئی جب بچے مدرسے میں تعلیم حاصل کر رہے تھے علاقے کے لوگوں کے مطابق پہلے مدرسے کی چھت پر مدرسے کی بانڈری کے لیے بنائی گئی دیوار گر تھی اس کی وجہ سے مدرسے کی چھت گر گئی ریسکو 112 کے مطابق بیس بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے چھت گرنے کے بعد علاقے کے لوگوں نے فوراً امدادی کام شروع کر دیئے سول اسپتال کے زرائع کے مطابق دوبچے اس سانحہ میں شہید ہو گئے ہیں جن کے نام زین راشد ولد سطان عمر سات سال رحمت پٹھان عمر آٹھ سال بتائی جارہی ہے جب کہ تین بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے زخمی ہونے والے طالب علموں میںمحمد حسن ولد داود زید ولدزاہدعلی عمرمحمد عمر ولد کاشف سیف اللہ ولد فیض ایان ولد عامر نجیب اللہ ولد عالم محمد اللہ ولدنعمت اللہ جہانگیرولد سفیر خان محمد ولد اویس خان حضرت گل ولد علی گل مصطفی ولد زاہدبلال محمد نظیر عمر اور بچوں کو تعلیم دینے والے استادشبیرخانزادہ سمیت دیگر شامل ہیں ان بچوں کو ر ایدھی کی گاڑیوں اور الخدمت فاونڈشن ٹنڈوجام کی گاڑی کے زریعے اور موٹرسائیکلوں اور رکشا کے زریعے الخدمت فاونڈیشن ٹنڈوجام کے صدر پروفیسر علی بہادر اور کارکنان علاقے افراد نے مل کر رورل ہیلتھ سنٹر ٹنڈوجام پہنچایا لیکن یہاں ایمرجنسی کے باوجود صرف ایک ڈاکٹر موجود تھا اور ایک ڈسپنسر اور طبی امداد کا سامان بھی ناکافی تھا سہولتیں ناکافی ہونے کی وجہ سے انھیں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کرنا پڑا جب کہ ایک بچے کو شدید زخمی حالت کی وجہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق مدرسے کی چھت گر کی چھت

پڑھیں:

محرابپور،پولیس مقابلہ ، دو رہزن زخمی حالت میں گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-05-4
محراب پور(جسارت نیوز)مبینہ پولیس مقابلہ میں دو رہزن زخمی حالت میں گرفتار،ایس ایچ او محراب پور پولیس تھانہ اشفاق شر کے مطابق ہالانی رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر سامیٹا اسٹاپ کے پاس ڈکیتی کی نیت سے کھڑے رہزنوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی پولیس فائرنگ میں علی رضا ولد عبدالغفار راجپوت اور عامر علی ولد فقیر محمد اعوان کو زخمی حالت میں دو پستول، دو رکشے، 3 موٹر سائیکل، 6 بوری دھان (چاول) سمیت گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا ہے، ضلعی پولیس ترجمان نوشہرو فیروز پولیس شوکت کلو کے مطابق گرفتار رہزن پولیس کو تین مقدمات میں مطلوب تھے ۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 5 افراد زخمی
  • محرابپور،پولیس مقابلہ ، دو رہزن زخمی حالت میں گرفتار
  • سکھرسول اسپتال،پیڈسٹر فیس گرنے سے مریض خاتون شدید زخمی
  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
  • راولپنڈی : خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی، یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، پولیس کا اے ایس آئی زخمی
  • ٹنڈو جام: علاقے میں ترقیاتی کام نہ کروانے پر چیئرمین کیخلاف احتجاج
  • ٹنڈوجام، صحافی کے گھر فائرنگ کرنے کیخلاف صحافیوں کا احتجاج
  • ندیم الرحمن میمن کو سیکرٹری کالج بننے پر مبارکباد، اجرک کاروایتی تحفہ پیش کیاگیا