چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ ہر دو ماہ بعد پاکستان کو کسی بڑی آفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ستمبر کے ابتدا میں ایک بار پھر بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا۔

اسلام آباد میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اورچیئرمین این ڈی ایم اے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں سیلاب سے متعلق اپ ڈیٹ جبکہ نقصانات اور ریسکیو کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ فلڈ سے متعلق جو بھی کام ہورہا ہے وہ مشترکہ اقدامات ہیں، پنجاب، شمالی علاقوں سے پانی بہہ کر آیا جبکہ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم این اے نے ایڈوانس الرٹ کی ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھائی اور گزشتہ دس ماہ میں ہم نے یہ کام بھرپور اور احسن طریقے سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلیشئر پگھلنے سے شمالی علاقوں میں فلش فلڈنگ ہورہی ہے۔ این ڈی ایم این اے کے چیئرمین نے بتایا کہ ستمبر میں ایک اور سسٹم آرہا ہے، جس سے جنوبی پنجاب، مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر میں بارش ہوگی ، مگر اس کی شدت گزشتہ ہفتے والی نہیں ہوگی۔

انہوں نے حالیہ پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انڈس اور جہلم میں معمول سے زیادہ پانی نہیں ہے جبکہ گنڈا سنگھ پر سب سے زیادہ بھاؤ ہے، ہم کالا باغ چشمہ اور دیگر طرف بھاؤ کو موڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے دو روز بعد 8 لاکھ کا ریلہ ستلج سے ملے گا پھر پانچ ستمبر تک گدو بیراج کی طرف زیادہ سے زیادہ 13 لاکھ کیوسک تک کا ریلہ جائے گا، اس میں تھوڑی بہت کمی بھی ہوسکتی ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ چھ لاکھ لوگوں کو پانی سے ریسکیو کیا گیا ہے، مسلح افواج اور ریسکیو رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کر اقدامات کیے، سیلاب کے دوران لائیو اسٹاک کو نقصان پہنچا، اس حوالے سے جلد رپورٹ فائنل کر کے سب قوم کے سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال مون سون کے دوران اب تک 850 شہری جاں بحق جبکہ 1150 زخمی ہوئے تاہم یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھر اور گدو کے حوالے سے ریلے کی معلومات شیئر کی جاچکی ہیں، سندھ میں سیلاب کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا پاکستان میں ہر دو ماہ بعد بڑی آفت آرہی ہے، مستقبل میں ہم کلائمٹ چینج کو نیشنل سیکیورٹی تھریٹ کے طور پر لیں گے اور اگلے سال کیلیے جلد تیاریاں شروع کریں گے۔

بڑی تباہی سے بچنے کیلیے سیلابی ریلے کا رخ موڑ رہے ہیں، وفاقی وزیر 

قبل ازیں پریس کانفرنس کے آغاز پر وفاقی وزیر مصدق ملک نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب کے بعد اس وقت دریا کے پانی کو 1 ملین کیوسک  سے نیچے رکھنے کی کوشش اور منصوبہ بندی کررہے ہیں، ہم چھوٹے چھوٹے بریج کر کے بڑی تباہی سے بچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ کاندھے کے ساتھ کاندھا ملا کر کھڑے ہیں اور اُن کی سفارشات پر ہی اقدامات کریں گے، آبادی والے علاقے کے بجائے خالی یا کم نقصان والے علاقے کی طرف سیلاب کو موڑا جائے گا۔

مصدق ملک نے بتایا کہ سیلاب سے بیس لاکھ لوگ متاثر ہوئے جن میں سے چالیس فیصد غریب ہیں جن کی تعداد 8 لاکھ کے قریب بنتی ہے، حکومت کی پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح غریبوں کو ریلیف دینا اور ہر قسم کا تعاون کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے بعد بحالی کے کاموں کے حوالے سے جلد پالیسی مرتب کی جائے گی، حکومت کی طرف سے بے گھر لوگوں کو ادویات، گھر، پینے کا پانی، مچھر دانیاں فراہم کریں گے جبکہ انہیں بجلی کی سہولت بھی دیں گے۔  

انہوں نے بتایا کہ فوج، وزیر اعظم، این ڈی ایم اے سب صوبوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اپنی حکمت عملی سے  نقصانات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ فیلڈ مارشل خود فلڈ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے اُس کے باوجود ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلیوں کیوجہ سے سب سے زیادتہ متاثر ہے، ہمیں سیلاب اور بارشوں سے نقصانات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہے جبکہ سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان نہ ہونے کی وجہ لوگوں کا بروقت انخلا ہے، اس وقت سارے ادارے اور ذمہ داران ملکر کام کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ وقت غریب آدمی کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے، قومی آگے بڑھے اور بے گھر افراد کی مدد کرے جبکہ حکومت سب سے زیادہ غریب کے ساتھ ہے۔

 

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان انہوں نے کہا کہ ڈی ایم اے کے حوالے سے نے بتایا کہ میں سیلاب کہ سیلاب سیلاب کے سے زیادہ رہے ہیں کے ساتھ

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش / ژالہ باری )کی توقع ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش (بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ) کا امکان ہے۔

وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا؟ ارکان پارلیمنٹ نے بتا دیا

 پنجاب کے بیشتر اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر ، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری )کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کی توقع۔تاہم شمال مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، شیرانی، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، نصیر آباد، کوہلو، موسیٰ خیل، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلاؤ کے باعث شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بالائی سندھ (سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور) میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  نوکنڈی، سبی 48، دالبندین 47اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر