جس دن عوام سڑکوں پر آئےگی اس دن کسی کا کچھ نہیں بچے گا،شاہد خاقان
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں ہائبرڈ نظام ہے، بادشاہی نظام ہے، بادشاہ کی بات نہیں سنیں گے تو آپ کو تکلیف تو ہوگی۔ مختلف ٹی وی انٹرویوز میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت صرف ایک عمل کا نام نہیں ایک سوچ ہے، جمہوریت میں ایک بڑا پہلو آئین کا ہوتا ہے، جمہوریت کی بنیاد الیکشن سے شروع ہوتی ہے اور جب الیکشن ہی متنازع ہو جائیں، عوام اپنی رائے کا اظہار کریں اور اس کا
احترام نہ کیا جائے تو جمہوریت تو نہ رہی اور جس دن عوام سڑکوں پر آئے گی اس دن کسی کا کچھ نہیں بچے گا عوام نے یہ نہیں دیکھنا کون کس جماعت سے ہے اور کس کے پاس طاقت ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمجھتے ہیں جو وہ کہتے ہیں، وہ قانون ہے، وزیر اعظم مجھ سے کبھی رابطہ نہیں کریں گے، یہ انکو بھی پتا ہے اور مجھے بھی معلوم ہے، سب سے پہلے اس کو ڈی سیٹ کرنا چاہیے جو ایک منتخب نمائندے کو ڈی سیٹ کرنے کی بات کررہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، احتجاج کی کال پر کوئی نہیں نکلے گا، رانا تنویر حسین
اپنے آبائی علاقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امام حسینؓ کی شہادت ہمیں حق سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، دہشتگردی کی حالیہ واقعات پر یوم عاشور انتہائی اہم ہے، حکومت پنجاب نے یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے مثالی انتظامات کیے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، احتجاج کی کال پر کوئی نہیں نکلے گا۔ اپنے آبائی علاقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ امام حسینؓ کی شہادت ہمیں حق سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، دہشتگردی کی حالیہ واقعات پر یوم عاشور انتہائی اہم ہے، مریم نواز شریف نے یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے مثالی انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دودہ قطر پاکستان میں زراعت کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا، پی ٹی آئی میں گروپ بندی ہے ماضی کی طرح احتجاج کی یہ کال بھی ناکام ہو گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، اس کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلنے گا جبکہ چودھری نثار سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چودھری نثار کے مابین سیاسی باتیں ہوئی ہوں گی میرے علم میں نہیں ہے۔ رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کا مستقبل قریب میں کوئی امکان نہیں، آئند عام انتخابات میں اگر پارٹی جیتتی ہے تو اگلے وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔