data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سید علی بن عثمان الجلابی الہجویری الغزنوی کے مزار المعرف داتا دربار کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہو چکا ہے، گنبد بلند کردیا گیا ہے، مسجد میں مدینہ منورہ والی چھتریاں لگائیں گے جس کی اجازت مریم نواز نے دیدی ہے، امید ہے اگلے غسل سے پہلے پہلے داتا دربار کا سارا کام مکمل ہوجائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور وزیر اعلی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مئی 1999 کو نوازشریف نے پہلے افتتاح کیا تھا اب یہ دربار مکمل ہونے جا رہا ہے، شہباز شریف دن رات کوشش کررہے ہیں اور بے پناہ کامیابی ملی ہے۔

میڈیا سے گفتو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کے 6 طیارے مار گرائے اور اسے سبق سکھا دیا۔ ایران پر مشکلات آئیں تو اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ایران کی سفارتی طور پر مدد کی، ایران نے تسلیم کرلیا سچا دوست پاکستان ہے، ایران کی پارلیمنٹ میں بھی تشکر پاکستان کے نعرے لگائے، شہدا کے جنازوں میں پاکستان کے پرچم لہرائے گئے۔ جنگ لڑنے کی خواہش و ایجنڈا نہیں، امن اور خطے کی سلامتی چاہتے ہیں، اقتصادی ایجنڈہ ہے جس پر دن رات محنت کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یپلزپارٹی نے کسی قسم کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، وہ اتحادی ہیں، مشکل وقت پر ساتھیوں کو نہیں چھوڑا جاتا، پیپلزپارٹی سے بہت تعاون کریں گے، دونوں جماعتوں کا اتحاد ہوا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ خود لے گا،اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، سب جماعتوں سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار

پڑھیں:

شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایرانی صدر نے قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا جبکہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔ اجلاس اسرائیل کے حالیہ قطر پر حملے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 9 ستمبر کو قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا جبکہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوحہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس نے مسلم دنیا کی طرف سے ایک مضبوط اور یکجہتی پر مبنی پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنی دلی عقیدت اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ صدر پزشکیان نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا اور وزیراعظم کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • مدینہ ائرپورٹ روڈ کا نام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے موسوم
  • تہران: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف سے مصافحہ کر رہے ہیں
  • سیلاب نقصانات، پہلے تخمینہ پھر ریلیف کیلئے حکمت عملی: وزیراعظم
  • قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • تمام صوبے و ادارے سیلاب سے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگائیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بیان 24 کروڑ عوام کی آواز ہے: جاوید اقبال بٹ
  • شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات
  • اسرائیل کے حملوں کی صرف مذمت کافی نہیں اب واضح لائحہ عمل دینا ہوگا، اسحاق ڈار
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار
  • بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار کا الجزیرہ کو انٹرویو