پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم پارلیمان منایا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک :دنیا بھر میں آج 30 جون کو عالمی یوم پارلیمان منایا جا رہا ہے، اس دن کا مقصد جمہوریت، عوامی نمائندگی اور قانون سازی کے عمل میں پارلیمان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2018ء میں اس دن کو منانے کی منظوری دی تھی تاکہ دنیا بھر کے پارلیمانی ادارے اپنی کامیابیوں، چیلنجز اور عوام کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر غور کر سکیں۔
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
اس سال عالمی یوم پارلیمان کا موضوع ’’جمہوریت کے لیے مضبوط پارلیمان‘‘ ہےجو اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ پارلیمانی ادارے ایک فعال، شفاف اور جوابدہ جمہوریت کے لیے کتنے اہم ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اس دن کی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، پارلیمان عوام کی آواز ہے اور ہمیں اسے مزید مضبوط اور شفاف بنانے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا۔
ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک فعال پارلیمان نہ صرف قانون سازی کا مرکز ہوتی ہے بلکہ یہ قومی مسائل کے حل، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور عوامی مفاد میں پالیسی سازی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔